تازہ تر ین

آرمی چیف نے نادیدہ صورتحال سے نمٹنے کی گھنٹی بجا دی

راولپنڈی (آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی ناگہانی صورتحال کا مقابلہ کرنے کےلئے تیارہیں اس لیے سرحد کو باڑکے ذرےعے ،نئی چیک پوسٹوںقلعوں کے قیام اور ایف سی اہلکاروں کو مزید مضبوط کرکے محفوظ بنارہے ہیں ، مشرقی سرحد پر بھی چاک وچوبند اور تیاری جاری رکھیں گئے ،افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی اورخطے میں امن کےلئے پاکستان مثبت کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان کواب بھی چیلنجز درپیش ہیں تاہم اتنے نہیں جتنے ہمیں ماضی میں درپیش تھے، کامیابی کےلئے اتحاد ، عزم اور حوصلے کی ضرورت ہے۔ہفتہ کو پاک فوک کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان میں اگلے مورچوں پر پاک افغان سرحد ی علاقے دوا توئی کا دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقاتیں بھی کیں، انہوں نے جوانوں کے بلند جذبے کو سراہا۔ آرمی چیف کو سرحد پر باڑ ، سماجی ومعاشی ترقی، دہشتگردی سے متعلق آپریشن اور ٹی ڈی پیز سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی۔ اس علاقے میں یکم مئی کو سرحد پار سے دہشتگردوں نے باڑ لگانے میں مصروف اہلکاروں پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں تین فوجی شہید ہوگئے تھے۔آرمی چیف نے علاقے میں استحکام کےلئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی اورخطے میں امن کےلئے پاکستان مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔ ہم کسی بھی ناگہانی صورتحال کا مقابلہ کرنے کےلئے تیارہیں اس لیے پاکستان سرحد کو باڑکے ذرےعے ،نئی چیک پوسٹوں کے قیام اور ایف سی اہلکاروں کو مزید مضبوط کرکے محفوظ بنارہا ہے۔اسی طرح ہم مشرقی سرحد پر بھی چاک وچوبند اور تیاری جاری رکھیں گئے۔پاکستان کواب بھی چیلنجز درپیش ہیں تاہم اتنے نہیں جتنے ہمیں ماضی قریب میں درپیش تھے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا کامیابی کےلئے اتحاد ، عزم اور حوصلے کی ضرورت ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain