Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • این ڈی ایم اے کا سیلابی الرٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ سرگودھا، سوات اور گلگت میں شدید بارش کا خدشہ
    • پاکستان میں سونے کی قیمت ساڑھے 4 لاکھ روپے سے نیچے آگئی
    • پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا ONIC آپریشنز فوری بند کرنے کا حکم
    • ”میں نے کون سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی؟“ محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو جواب
    • پاکستانی فاسٹ بولر رضااللہ کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہیرو جیسا استقبال
    • حوثی حملوں میں 13 شہری زخمی سعودی عرب کا سخت ردعمل کا اعلان
    • بابر اعظم سات سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپس آگئے
    • سعودی آئل پائپ لائن 3 سے 5 ہفتے بند رہنے کا خدشہ، عالمی سپلائی متاثر ہونے کا امکان
    • ضلع کونسل راولپنڈی کے کروڑوں روپے مالیت کے ترقیاتی ٹینڈرز بے ضابطگیوں الزامات
    • راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 2 منشیات سپلائر گرفتار، 3 کلو سے زائد چرس برآمد
    • اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کیساتھ مفاہمتی یادداشست پر دستخطBISPکا NITB
    • راولپنڈ ی پولیس کی کارروائیاں،4 افراد گرفتار،شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ سے جرمن وفاقی حکومت کے کمشنر کی ملاقات
    • مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار’وزیر زراعت پنجاب عاشق کرمانی کی زیر صدارت اجلاس
    • افغانستان اسوقت دہشتگردوں کا بیس کیمپ ہے: حنیف عباسی
    • موٹر وے پولیس نیمنشیات پنجاب اسمگل کی کوشش ناکام بنا دی
    • DCکی نالہ لئی میں ڈمپنگ کی روک تھام کیلئے 24 گھنٹے مانیٹرنگ
    • 15سالہ لڑکے سے جنسی زیادتی کا واقعہ، متاثرہ لڑکے کی مدعیت میں مقدمہ درج
    • اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ ، خطرناک ملزم ہلاکCCDجیرورتیال روڈپر
    • 11 سالہ طالبعلم کے قتل میں نامزد 3 مرکزی ملزمان جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اڈیالہ جیل منتقل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مریم نواز کا پنجاب میں سرویلنس بڑھانے اور کومبنگ آپریشن جاری رکھنے کا حکم

    By Khabrain Newsمارچ 2, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
    • لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں سرویلنس مزید بڑھانے اور کومبنگ آپریشن جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سے متعلق معاملات پر بریفنگ دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں فورتھ شیڈول میں شامل افراد سمیت دیگر سرگرم افراد کی بھی کڑی مانیٹرنگ کا حکم دیا گیا۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اسرائیل ایران تنازعہ کے تناظر میں سرویلنس مزید بڑھانے کی ہدایت کی، صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیا، شاپنگ مالز، بڑی مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر سکیورٹی سخت کرنے کی بھی ہدایت کی۔

    انہوں نے تمام اضلاع میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دیا اور مشکوک افراد کی سخت نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی، اجلاس میں داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    مریم نواز نے اہم تجارتی مراکز پر اضافی نفری تعینات کرنے کا حکم دیا اور حساس علاقوں میں سرچ اور کومبنگ آپریشنز تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے فوری رسپانس یقینی بنائی جائے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    دوران بریفنگ بتایا گیا کہ سکیورٹی خدشات موجود ہیں، جس کو مد نظر رکھتے ہوئے سکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے، صوبہ بھر میں 7 مارچ تک دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے، دفعہ 144 کا نفاذ دہشت گردی کے ممکنہ خطرات اور امن عامہ کو لاحق خدشات کے پیش نظر کیا گیا۔

    اجلاس میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا، احتجاجی مظاہروں اور سکیورٹی خدشات سمیت دیگر اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

    سیکرٹری داخلہ نے بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب میں چار یا اس سے زائد افراد کے عوامی اجتماع اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد ہے، پنجاب سے اب تک 32 ہزار 729 افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے، 346 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، ڈی پورٹ ہونے والوں میں 12 ہزار 356 مرد، 6 ہزار 673 خواتین اور 13 ہزار 700 بچے شامل ہیں۔

    دوران بریفنگ بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، تمام اہم سپاٹ کی مکمل نگرانی جاری ہے، ریڈ زون اور حساس تنصیبات کی براہ راست سرویلنس جاری ہے، سوشل میڈیا پر ملکی سلامتی کے خلاف مواد شئیر کرنے پر مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔

    اجلاس میں چیف سیکرٹری زاہد زمان، سیکرٹری داخلہ احمد جاوید قاضی، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      این ڈی ایم اے کا سیلابی الرٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ سرگودھا، سوات اور گلگت میں شدید بارش کا خدشہ

      پاکستان میں سونے کی قیمت ساڑھے 4 لاکھ روپے سے نیچے آگئی

      پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا ONIC آپریشنز فوری بند کرنے کا حکم

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.