ساﺅتھمپٹن(ویب ڈیسک) آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیون اسمتھ نے ’چیٹر‘ کے طعنوں پر کان ہی بند کرلیے، گذشتہ روز انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران جب وہ اور ڈیوڈ وارنر میدان میں اترے تو بال ٹیمپرنگ میں ملوث رہنے کی وجہ سے میزبان کراﺅڈ نے چیٹر چیٹر کے نعرے لگائے۔اسمتھ نے اس میچ میں 102 بالز پر 116 رنز بناکر اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہر کوئی اپنی رائے دینے میں آزاد ہیں، میں نے کراﺅڈ کے فقروں کی کوئی پروا نہیں کی بلکہ اپنے کان ہی بندکردیے، میں نے میدان میں اپنی پوری توجہ صرف کھیل پر ہی مرکوز رکھی اور جو آوازیں آرہی تھیں ان پر دھیان ہی نہیں دیا۔





































