Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹانک میں ٹریفک پولیس کی گاڑی پر دہشت گرد حملہ، 3 اہلکار شہید
    • بھارت اسلام آباد میں SCO قومی رابطہ کاروں کے اجلاس میں شرکت کرے گا
    • نیپال میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ سے 70 افراد ہلاک، 11 لاپتا
    • اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ
    • سعودی وزیر خارجہ واشنگٹن پہنچ گئے امریکی ہم منصب سے اہم مذاکرات آج
    • M-1 موٹروے اور جی ٹی روڈ اسلام آباد پشاور ٹریفک کیلئے بحال
    • CDA کا اسلام آباد میں جدید اسپورٹس ایریناز قائم کرنیکا فیصلہ
    • جاز کا ڈیجٹ اور یونیساک کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان
    • الامہ ہاسنگ سوسائٹی روات راولپنڈی کے مالکان سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے میں مصروف
    • الامہ جعلی ہاسنگ سوسائٹی نوسر باز مالکان کو جلد قانون کے شکنجے میں لائینگے، ترجمان راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا موقف
    • مشرق وسطیٰ جنگ کے تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: عمانی وزیر خارجہ
    • راولپنڈی سے اسلام آباد داخلی و خارجی راستوں پر قانونی شکنجہ مزید سخت
    • صدر مملکت آصف زرداری سے ملک ساحل سرمد خان کی ملاقات
    • پائیدار سیاحتی ترقی، بہتر بنیادی سہولیات مقامی برادریوں کی شمولیت کے لیے پرعزم ہیں: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
    • وزیراعظم کا وژن’ ورلڈ سکلز شنگھائی میں پاکستانی نوجوانوں کی شاندار کارکردگی
    • PTI اور حکام کے درمیان ملاقاتوں کے باوجودمارچ معاملے پر تعطل ختم نہ ہوسکا
    • بوچھال کلاں کا غائب ہونیوالا 15سالہ بچہ کاشان حیدر 23روز بعد بالآخر والدین کو مل گیا
    • انتظامیہ و بلدیہ افیسر کی عدم دلچسپی سے گوجر خان شہر مسائلستان کا گڑھ بن گیا
    • گوجر خان شہر میں مضر صحت دودھ کی فروخت، بیماریاں پھیلنے لگیں
    • راولپنڈی ،4 افراد گرفتار، چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مودی حکومت مذہبی آزادی کی دشمن

    By Daily Khabrainجون 24, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نئی دہلی(ویب ڈیسک )بھارت میں اقلیتوں کو بالعموم اور مسلمانوں کو بالخصوص انسانیت سوز بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر انہیں خوف و دہشت میں مبتلا کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ مرکز میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی اس ضمن میں خاموشی بلکہ کسی حد تک انتہا پسند جنونی ہندوو¿ں کی سرپرستی نے مجرمان کے حوصلے اتنے بلند کردیے ہیں کہ اب انہیں بے گناہ مسلمان کی جان لینے میں بھی تامل نہیں ہوتا ہے۔شرمناک امر ہے کہ پولیس بھی مظلومین کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے مجرمان کی طرفداری کرنے میں لگی ہوئی ہے جس کی وجہ سے دنیا کی سب سے بڑی ’جمہویت‘ کہلانے کے دعویدار بھارت میں مسلمان سخت عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں۔انسانیت کا سر شرم سے جھکا دینے والا ایک واقعہ بھارتی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا ہے جس کے مطابق جھار کھنڈ میں 24 سالہ بھارتی مسلمان نوجوان ’شمس تبریز‘ کو پہلے سرائے کیلا کے علاقے کھرسواں میں ہجوم نے پکڑ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر مارنے پیٹنے کے دوران ہی اس سے ہندوآنہ نعرے ’ جے شری رام‘ اور ’جے ہنومان‘ لگوائے۔مذہبی آزادیوں سے متعلق امریکی رپورٹ میں بھارت کا پردہ فا شبھارت کے علاقے پونے میں ویلڈنگ کا کام کرنے والا شمس تبریز عیدالفطر کی چھٹیاں گزارنے اپنے آبائی علاقے میں آیا تھا کہ جنونی ہندوو¿ں کا نشانہ بن گیا۔شمس تبریز کو کس قدر بے رحمانہ طریقے سے مارا پیٹا گیا؟ اس کا اندازہ مو¿قر بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کی رپورٹ سے لگایا جا سکتا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہجوم نے پہلے اسے رسیوں سے باندھا اور پھر پول کے ساتھ باندھ کر سات گھنٹے سے زائد عرصے تک اس پر انسانیت سوز مظالم ڈھائے گئے۔بہیمانہ تشدد کے دوران اس سے زبردستی ہندوآنہ نعرے لگوائے گئے اور جب وہ بے ہوش ہو گیا تو اسے پولیس کے حوالے کردیا۔ ہجوم نے اس پر موٹر سائیکل چوری کے شبہے کا الزام بھی عائد کیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمس تبریز پر ڈھائے جانے والے مظالم کی باقاعدہ وڈیو بنائی گئی جو اب علاقے میں ’وائرل‘ ہورہی ہے جس سے مسلمانوں میں سخت خوف و ہراس پھیل رہا ہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق شمس تبریز کے لواحقین کا کہنا ہے کہ انہوں نے پولیس سے باقاعدہ درخواست کی تھی کہ زخمی کا پہلے علاج کرایا جائے لیکن اس نے ایک نہ سنی اور ابتدائی معائنے کے بعد اسے ضلعی جیل بھیج دیا جہاں پہنچ کر اس کی حالت غیر ہوگئی جس کے بعد جب پولیس ضلعی اسپتال لے کر گئی تو وہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔شمس تبریز کے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ وہ بیمار تھا جس کے بعد اسپتال میں انتقال کر گیا۔ این ڈی ٹی وی کو پولیس نے بتایا کہ اس کے لواحقین کے کہنے پر ایف آئی آر درج کرلی ہے اور تحقیقات شروع کردی ہیں۔نئی دہلی: مولانا نے ہندوآنہ نعرہ نہیں لگایا تو ہو گیا قاتلانہ حملہ متاثرہ لواحقین کا مطالبہ ہے کہ ہجوم کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اور پولیس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے کہ اس نے شمس تبریز کا مناسب علاج نہیں ہونے دیا وگرنہ وہ جان سے نہ جاتا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملین ڈالر کا سوال یہ ہے کہ اگر بالفرض محال شمس تبریز نے موٹر سائیکل چرائی بھی تھی تو قانون نے کسی بھی ہجوم کو یہ اجازت کب اور کیسے دی ہے کہ وہ اپنی عدالت لگا کر فیصلہ کرے اور کسی بھی بے گناہ کی جان لے لے؟یہاں یہ سوال بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے کہ اگر وہ چور تھا تو اس سے ہندوآنہ نعرے لگوانے میں کیا ’حکمت‘ پوشیدہ تھی؟کیا مودی سرکار، اس کے وزیرداخلہ اور ریاستی ذمہ داران اپنی سرکاری پولیس سے یہ جاننے کی زحمت کریں گے کہ جب جنونیوں کا ہجوم انتہائی بہیمانہ طریقے سے ایک انسان کی جان کے درپے تھا تو اس وقت وہ کہاں تھی؟ یہ کہ پرتشدد واقع کی وڈیو وائرل کرنے والوں کے خلاف اس نے کیا کارروائی کی ہے؟ اور یہ کہ وڈیو میں دکھائی دینے والوں کے خلاف اس نے کیا کارروائی کی ہے؟بھارت میں تسلسل کے ساتھ پہلے گاو¿ ماتا کی حفاظت کے نام پر مسلمانوں پر مظالم ڈھائے گئے اور اس کے بعد گائے کے گوشت کے شبہ میں معصوم انسانوں کی جانوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ جنونی ہندوو¿ں نے مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے لیے جہاد سے محبت کرنے، اسمگلنگ کرنے اور چوری کرنے جیسے گھناو¿نے الزامات بھی لگائے لیکن ثبوت کوئی پیش نہیں کرسکے مگر مظلوموں کی کسی بھی جگہ شنوائی نہیں ہوئی جو انتہائی شرمنا ک ہے

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بھارت اسلام آباد میں SCO قومی رابطہ کاروں کے اجلاس میں شرکت کرے گا

      نیپال میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ سے 70 افراد ہلاک، 11 لاپتا

      سعودی وزیر خارجہ واشنگٹن پہنچ گئے امریکی ہم منصب سے اہم مذاکرات آج

      تازہ ترین

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.