تازہ تر ین

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کا ٹاس 3 بجے ہوگا

،برمنگھم: (ویب ڈسک)کرکٹ ورلڈکپ میں قومی ٹیم آج اپنا ساتواں اور انتہائی اہم میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔قومی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں آج اپنا انتہائی اہم میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے پاکستان کو آج کا میچ ہر صورت میں جیتنا ہوگا تاہم ہارنے کی صورت میں نیوزی لینڈ کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائی گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے شروع ہوگا۔رات کی بارش کی وجہ سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا ہے، ایجبسٹن گراو¿نڈ کی آو¿ٹ فیلڈ گیلی ہے اور اسٹاف میدان سکھانے میں مصروف تاہم بارش کی پیشگوئی نہیں کی گئی۔ امپائرز نے 2:30 بجے پچ کا معائنہ کیا تھا جس کے بعد اعلان کیا گیا کہ میچ کا ٹاس 3 بجے ہوگا اور میچ پورے 50،50 اوورز کا ہوگا۔ایونٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی میں ابھی تک مستقل مزاجی نظر نہیں آئی ہے، پاکستان نے 6 میچز میں سے صرف 2 میں ہی کامیابی حاصل کی ہے۔ پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، دوسرے میچ میں انگلینڈ کو شکست سے دوچارکیا، تیسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا، چوتھے میں آسٹریلیا اور پانچویں میں بھارت نے شکست دی تاہم چھٹے میچ میں جنوبی افریقا کی ٹیم کو شکست کاسامناکرناپڑا۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم کپتان کین ولیمسن کی قیادت میں ایونٹ میں 6 میں سے 5 میچز جیت کر ناقابل شکست رہی ہے جب کہ ایک میچ بھارت سے بارش کی نذر ہوگیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain