تازہ تر ین

ایمریٹس پرواز ہوا کے تھپیڑ سے ٹکرا گئی ، طیارہ میں افرا تفری ، مسافر زخمی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ سے دوبئی جانیوالی فلائٹ ای کے 449اچانک ہوا کے تھپیڑے سے ٹکرا گئی، جس سے طیارے میں افراتفری پھیل گئی، ہوا کا جھونکا اس قدر تیز اور شدید تھا کہ فلائٹ کے اندر کھانے پینے کی ٹرالیاں الٹ گئیں، مسافر اپنی سیٹوں سے گر گئے، شراب کی بوتلیں ٹوٹ کر دور دور تک جاگریں، اس واقعہ میں متعدد مسافر زخمی ہوئے جنہیں بعد میں طبی امداد فراہم کی گئی ، آسٹریلیاکے اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 10جولائی کو ایمریٹس فلائٹ کو اس حادثہ کا سامنا کرنا پڑا، نزنس کلاس میں اشیائ بکھرنے سے طیارہ کے اندر کوڑاکرکٹ ہر طرف پھیل گیا، یہ واقعہ ایمریٹس فلائٹ کی لینڈنگ سے تین گھنٹے قبل پیش آیا، ویلنگٹن کی ایک خاتون اور طیارے کے ایک مسافر کمس انکا کا کہنا ہے کہ واقعہ سے خوف پیدا ہوگیا، نصف گھنٹے تک مسافر خوفزدہ رہے، خاتون کا کہنا ہے اسکی بیٹی کو قے آنے لگی ، اسکی حالت خراب ہوگئی، عام طور پر ان پروازوں میں اس قسم کے واقعات پیش نہیں آتے، اس واقعہ سے دو دن قبل ایئرلینڈ کی پرواز کو بھی غیر متوقع طور پر غیر معمولی واقعہ پیش آیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain