تازہ تر ین

ایمریٹس کے دبئی آنیوالے طیارے کو گرم موسم کی وجہ سے حادثہ پیش آیا

کراچی (نمائندہ خصوصی) ایمیریٹس ایئرلائن کی نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سے 10 جولائی کو دبئی آنے والی پرواز EK-449 کو دوران پرواز گرم موسم کی وجہ سے حادثہ پیش آیا جس سے طیارے میں سامان بکھر گیا جبکہ طیارے میں سفر کرنے والے مسافروں میں افراتفری پھیل گئی۔ ایمیریٹس ایئرلائن سے رابطہ کرنے پر پتا چلا کہ ان کے کنٹری منیجر پاکستان سے باہر گئے ہوئے ہیں۔ ایمیریٹس ذرائع کے مطابق فلائٹ EK-449 کا جہاز ایئربس A380 تھا جو کہ دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارہ ہے جس میں 525 مسافروں کے سفر کرنے کی گنجائش ہے۔ ذرائع کے مطابق دنیا کے بڑے طیارے کو اس طرح کے موسم سے زیادہ فرق نہیں پڑتا لیکن آکلینڈ سے دبئی پرواز کے دوران شدید گرم موسم کے باعث پیدا ہونے والے ایئرپاکٹ کی وجہ سے طیارے کو یہ حادثہ پیش آیا جس سے سفر کرنے والے مسافروں میں شدید افراتفری پھیل گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑا طیارہ ہونے کی وجہ سے اس طرح کے واقعات یا موسم کے طیارے پر کم ہی اثرات ہوتے ہیں مگر حالیہ حادثہ زیادہ گرم موسم کی وجہ سے پیش آیا۔ واضح رہے کہ ایئربس A380 ایئربس کمپنی نے 2003 ئ میں تیار کیا تھا جبکہ اس کی پہلی فلائٹ نے 27 اپریل 2005 ئ کو اڑان بھری تھی۔ A380 کو سب سے پہلے سنگاپور ایئرلائن نے اپنے فلیٹ میں شامل کیا تھا جبکہ آجکل ایئر بس A380 ایمیریٹس ایئرلائن ، سنگاپور ایئرلائن ، لیفتھانسا اور برٹش ایئربیس استعمال کررہے ہیں جبکہ ایئربس مذکورہ ڈبل ڈیکر A380 جہاز کی پروڈکشن 2021 ئ میں بند کردے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain