تازہ تر ین

شہزاد اکبرکی ٹا نگیں کیوں کا نپی، مر یم اورنگزیب نے وجہ بتا دی

لاہور۔ (ویب ڈیسک) ایک کے بعد ایک ایجنڈا آتا اور کچھ دن میڈیا کی چاندی کرنے کے بعد منظر عام سے غائب ہو جاتا ہے۔ آئے روز حکومت اپوزیشن کے خلاف اور اپوزیشن حکومت کے خلاف کوئی نیا محاذ کھڑا کرتی نظر آتی ہے۔گزشتہ دنوں بھی کچھ ایسا ہی واقعہ اس وقت پیش آیا جب برطانوی اخبار ڈیلی میل نے شہباز شریف کے خلاف ’ایرا‘ کے پیسوں کے خرد برد کی خبر لگائی۔اس خبر کے سوشل میڈیا پر آنے کے بعد مین سٹریم میڈیا نے اٹھایا اور پھر حکومتی ترجمانوں نے بھی اس پر پریس کانفرنس کر ڈالی۔ اس کے بعد ن لیگ نے اس خبر کو پلانٹڈ قرار دیا اور الزام عائد کیا کہ اس خبر کے پیچھے شہزاد اکبر کا ہاتھ ہے۔ اس وقت خبر تو پرانی ہو چکی ہے مگر معاملہ ختم ہونے کو نہیں آ رہا۔کبھی اپوزیشن اس ایشو پر پریس کانفرنس کر رہی ہے اور کبھی شہزاد اکبر پریس کانفرنس کرتے نظر آتے ہیں۔اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان جھوٹے برطانوی صحافی کا دفاع کررہی ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر نے جیل میں بیٹھے قیدیوں تک برطانوی صحافی کو رسائی دی اور ڈیلی میل میں اسٹوری پلانٹ کرائی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شہباز شریف اور نواز شریف کے بغض میں ملک دشمنی کررہی ہے، ان ممالک کو نشانہ بنایا گیا جو مشکل میں ہماری مدد کرتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان جھوٹے برطانوی صحافی کا دفاع کر رہی ہے، ان کی ٹانگیں اس لیے کانپ رہی ہیں کہ اسٹوری انہوں نے خود پلانٹ کی۔ شہباز شریف نے لندن میں ڈیلی میل کو نوٹس بھجوایا لیکن یہاں حکومت پریس کانفرنس کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر کے خلاف بھی نوٹس آئے گا وہ زیادہ پریشان نہ ہوں اور جلدی بھی نہ کریں سب کچھ قانون کے مطابق اور وقت پر ہو گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain