اسد عمر کا تحریک انصاف چھوڑنے کی خبروں پر ردِعمل

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے تحریک انصاف چھوڑنے کی خبروں کی تردید کر دی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کاس اجلاس اسد عمر کی سرابرہی میں ہوا۔جس میں منی لانڈرنگ کرنے والوں کے لیے سزا و جرمانہ بڑھانے کی تجویز دی گئی۔اسد عمر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چھوڑنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔انہوں نے کہا کہ میری پی ٹی آئی چھوڑنے کی خبر کا میرے علاوہ سب کو علم ہے۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی تھی۔وزیرخزنہ اسد عمر نے اپنی وزارت چھوڑنے کا اعلان کیا اور آئندہ بغیر کسی وزارت کے پارٹی کی سپورٹ جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا تھا،جس کے بعداسد عمر کے پارٹی کو خیر آباد کہنے سے متعلق خبریں کردش کرتی رہیں۔ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سابق وزیرخزانہ اسد عمر نے وزارت خزانہ کے بعد سیاست کو بھی خیرباد کہنے کیلئے قریبی دوستوں سے مشاورت شروع کردی۔بتایا گیا ہے کہ اسد عمر پارٹی کی اندرونی سیاست سے دلبرداشتہ ہیں۔سابق وزیرخزانہ اسد عمرنے قریبی دوستوں کو کہا کہ چاہتا اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دوں، میری فیملی بھی سیاست سے نالاں ہے۔انہوں نے کہا کہ زیادہ وقت کراچی میں گزاروں گا۔ لیکن اسد عمر کے دوستوں نے انہیں اسمبلی کی رکنیت نہ چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا۔ایسی تمام خبروں کو اسد عمر نے پہلے بھی من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے دیا تھا۔اور آج ایک بار پھر انہوں نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چھوڑنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔انہوں نے کہا کہ میری پی ٹی آئی چھوڑنے کی خبر کا میرے علاوہ سب کو علم ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات 8 روپے 90 پیسے مہنگی کرنے کی سفارش

اسلام آباد(ویب ڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) نے آئندہ ماہ اگست کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے 90 پیسے اضافے کی سفارش کردی۔اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم ڈویڑن کو ارسال کی گئی سمری میں پیٹرول 5 روپے 15 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 65 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔اس کے علاوہ اوگرا نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 90 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 38 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی۔اوگرا کی جانب سے مذکورہ سمری پیٹرولیم ڈویڑن کو بھجوادی گئی ہے، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے ٹیکس ریٹ میں ایڈجسٹمنٹ کیے جانے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔عیدالفطر سے قبل وفاقی حکومت نےاوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز کو منظور کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے کا اضافہ کیا تھا جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول 112 روپے 68 پیسے کا ہوگیا تھا.اس سے قبل مئی میں پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 42 پیسے اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمت 108 روپے 31 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔یاد رہے کہ سال 2017 کے اوائل سے ہی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے تاہم ایک دو مرتبہ اس میں کمی بھی کی گئی تھی۔خیال رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے حکومتی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ ملک میں تیل کی پیداوار بھی قلیل ہے۔

کنگنا رناوت کی فلم ’ججمینٹل ہے کیا‘ کے پوسٹر کے چربہ ہونے کا الزام

ممبئی(ویب ڈیسک) غیر ملکی اداکارہ نے بھارتی فلم ’ججمنٹل ہے کیا‘ کے پوسٹر کے چربہ ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔بولی وڈ فلم ساز اپنی چربہ سازی کی وجہ سے دنیا بھر میں بدنام ہیں۔ ادکارہ کنگنا رناوت اور راج کمار راﺅ کی نئی فلم ’ججمنٹل ہے کیا‘ کے فلم سازوں پر بھی چوری کا الزام سامنے آیا ہے۔ہنگری کی فن کارہ فلورہ بورسی نے کہا ہے کہ ’ججمنٹل ہے کیا‘ کا پوسٹر ہوبہو اس کے پوسٹر کا چربہ ہے۔ پوسٹر میں کنگنا رناوت کے آدھے چہرے کے آگے سیاہ بلی بیٹھی ہے۔فلورہ بورسی نے الزام لگایا کہ ’ججمنٹل ہے کیا‘ کے فلم سازوں نے اس کے پوسٹر کی نقل کی ہے اور فن کی چوری کے مرتکب ہوئے۔ فلورہ بورسی نے کہا کہ بھارتی فلم سازوں کی یہ حرکت انتہائی نامناسب ہے، اگر انہیں اس کے فن کی نقل کرنی ہی تھی تو پہلے اخلاقی طور پر اجازت لینی چاہیے تھی۔`

فنکار نے تراشہ ہے شاہکار بینظیربھٹو کا مجسمہ منظر عام پر

کراچی (ویب ڈیسک )ٹنڈواللہیار سندھ سے تعلق رکھنے والے فقیرو نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا مجسمہ بنایا۔ مجسمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ پاکستان نے امن پسند ملک ہونے کا ایک اور ثبوت دیدیا ۔ ڈاکڑ کلاش گرودا پاکستان کے پہلے ہندو میجر کے عہدے پر براجمان۔ میجرڈاکٹر کلاش کا تعق تھر پارکر سندھ سے ہے پاکستان نے امن پسند ملک ہونے کا ایک اور ثبوت دیدیا۔

پنجاب ایڈز سے سخت متاثر مگر 57 ہزار کی غلط رپورٹ

لاہور (مہران اجمل خان سے) پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بدنام کرنے کی سازش، یو این ایڈز پروگرام نے فرضی اعدادوشمار ظاہر کر کے پاکستان میں ایچ آئی وی کے مریضوں کی تعداد کو قیاس آرائیوں پر مبنی ڈیٹا رپورٹ شائع کر دی، حقیقت میں یو این او کے ڈیٹا سے تین چوتھائی مریض اس مرض میں مبتلا ہےں۔ ذرائع کے مطابق چند روز قبل پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام نے صوبے بھر کے اعدادو شمار ظاہر کیے جس کی تعداد تقریباً 13ہزار کے قریب ہے دوسری جانب یو این ایڈز کی رپورٹ میں مریضوں کی تعداد 57ہزار کے قریب تھی۔ جبکہ دونوں رپورٹس کا تقابلی جائزے سے معلوم ہوتا ہے کہ حکومت اور یو این ایڈز حقیقت سے بہت قریب یا پھر دور ہیں۔ ڈیٹا میں اتنے بڑے فرق کو ماہرین شک کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔ یو این ایڈز کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 1لاکھ 60ہزار افراد ایڈز کا شکار جبکہ پنجاب میں 57ہزار مریض ہیں جسے پنجاب ایڈز کنٹرول کی چند روز قبل آنے والی رپورٹ بری طرح مسترد کرتے ہوئے دکھائی دیتی ہے۔ ذرائع کے مطابق رجسٹرڈ مریضوں کی پنجاب بھر میں تقریباً ہزار تعداد ہے جبکہ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی تنظیموں کو غیر ملکی فنڈز ہڑپ کرنے کی لت نے ان مریضوں کی تعداد تقریبا57ہزار بتلانے پر مجبور کیا ہے۔ اتنی بڑی تعداد سے یو این کے فنڈز کی خطیر رقم اس پراجیکٹ کے لئے منظور کروانا بھی مقصود ہے جبکہ یو این کی رپورٹ کے ڈیٹا کولیکشن کے عمل کو بڑے شک کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے کیونکہ پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے حالیہ ڈیٹا اور یو این کے ڈیٹا میں بڑے پیمانے پر تضاد سامنے آرہا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں ایچ آئی وی ایڈز کی سب سے زیادہ شرح انجیکشن کے ذریعے نشہ کرنے والے افراد میں ہے۔ ایچ آئی وی کی شرح اقوام متحدہ کے اےس ڈی جےز کے مطابق 0.1فیصد سے کم ہونی چاہئے اور پنجاب بھر میں واضح اعدادوشمار کے مطابق یہ 0.1 فیصد سے بہت کم ہے۔

حارث فاروق، ورلڈ اسکالر کپ 14 تمغے جیت کر قومی پرچم بلند کرنے والا نوجوان

لاہور: (ویب ڈیسک)پاکستان میں باصلاحیت نوجوانوں کی کمی نہیں ہے جو اپنی خداداد صلاحتیوں ،محنت اور لگن سے بیرون ملک اپنے ملک کا نام روشن کررہے ہیں ایسا ہی ایک نوجوان لاہور کا محمد حارث فاروق شاہ بھی ہے جس نے قازقستان میں ورلڈ اسکالر کپ کے گلوبل راو¿نڈ میں شرکت کرکے مختلف کیٹگریز میں 9 گولڈ جب کہ 5 سلور میڈل حاصل کیے ہیں۔محمد حارث فاروق شاہ نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دوسری کلاس میں پڑھتا تھا جب مباحثوں کا شوق ہوا اور پھر لیول 6 میں اس نے حساب اور سائنس میں زیادہ دلچسپی لینا شروع کردی۔ اپنے شوق کو پروان چڑھانے کے لیے دن رات محنت کی اور کئی میڈلز اپنےنام کئے۔حارث فاروق نے بتایا کہ قازقستان میں ہونے والے گلوبل راو¿نڈ میں مختلف ممالک سے 210 طلبا وطالبات شریک ہوئے تھے اور ان میں 3 کیٹیگریز کے مقابلے تھے۔ ایک مقابلہ جنرل نالج کا تھا، دوسرا کسی انوکھے موضوع پر مضمون نویسی اور تیسرا مباحثے کا تھا۔ میں نے ان تمام کیٹگیریز میں گولڈ اور سلور میڈل حاصل کئے۔حارث نے مزید بتایا کہ اسے 2 ہفتوں کے لیے ناسا پروگرام کے لئے بھی منتخب کیا گیا تھا۔ انہوں نے اپنے مباحثوں کے ذریعے پوری دنیا کو یہ بتایا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کس قدر قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان میں میں کمپیوٹر سائنس اور ٹیکنالوجی میں کئی باصلاحیت نوجوان ہیں لیکن ان کی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے کوئی پلیٹ فارم میسر نہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان قائدانہ کردار ادا کرے۔ اس کے لئے حکومت کو اقدامات اٹھانا ہوں گے۔حارث فاروق کی اس کامیابی پر اس کے والدین کے ساتھ ساتھ اساتذہ بھی خاصے خوش دکھائی دیتے ہیں، حارث فاورق کے استاد شیر افگن ملک کہتے ہیں کہ ویسے تو ان کے سیکڑوں شاگرد ہیں لیکن حارث فاروق پر انہیں فخر ہے، اس نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ اللہ تعالی نے اس نوجوان کو خداداد اصلاحیتوں سے نوازاہے،وہ مستقبل میں اس کی کامیابیوں کے لئے دعاگو ہیں۔نومبر 2019 میں ہونے والے چیمپیئنز مقابلوں میں 80 ممالک کے ہونہار اور ذہین طلبا شریک ہوں گے، حارث فاروق ان مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔\

ایلکس ڈی مینار نے اٹلانٹا اوپن ٹینس مینز سنگلز ایونٹ جیت لیا

اٹلانٹا(ویب ڈیسک) آسٹریلوی ٹینس کھلاڑی ایلکس ڈی مینار نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اٹلانٹا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز ایونٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میچ میں امریکی کھلاڑی ٹیلر فرٹز کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔امریکا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میں آسٹریلیا کے ایلکس دی مینار کا مقابلہ امریکن کھلاڑی ٹیلر فرٹز سے تھا دونوں کھلاڑیوں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا تاہم آسٹریلوی کھلاڑی ایلکس ڈی مینار نے قدرے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے امریکی کھلاڑی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ انکی فتح کا سکور 6-3 اور 7-6 تھا۔

شہزاد اکبرکی ٹا نگیں کیوں کا نپی، مر یم اورنگزیب نے وجہ بتا دی

لاہور۔ (ویب ڈیسک) ایک کے بعد ایک ایجنڈا آتا اور کچھ دن میڈیا کی چاندی کرنے کے بعد منظر عام سے غائب ہو جاتا ہے۔ آئے روز حکومت اپوزیشن کے خلاف اور اپوزیشن حکومت کے خلاف کوئی نیا محاذ کھڑا کرتی نظر آتی ہے۔گزشتہ دنوں بھی کچھ ایسا ہی واقعہ اس وقت پیش آیا جب برطانوی اخبار ڈیلی میل نے شہباز شریف کے خلاف ’ایرا‘ کے پیسوں کے خرد برد کی خبر لگائی۔اس خبر کے سوشل میڈیا پر آنے کے بعد مین سٹریم میڈیا نے اٹھایا اور پھر حکومتی ترجمانوں نے بھی اس پر پریس کانفرنس کر ڈالی۔ اس کے بعد ن لیگ نے اس خبر کو پلانٹڈ قرار دیا اور الزام عائد کیا کہ اس خبر کے پیچھے شہزاد اکبر کا ہاتھ ہے۔ اس وقت خبر تو پرانی ہو چکی ہے مگر معاملہ ختم ہونے کو نہیں آ رہا۔کبھی اپوزیشن اس ایشو پر پریس کانفرنس کر رہی ہے اور کبھی شہزاد اکبر پریس کانفرنس کرتے نظر آتے ہیں۔اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان جھوٹے برطانوی صحافی کا دفاع کررہی ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر نے جیل میں بیٹھے قیدیوں تک برطانوی صحافی کو رسائی دی اور ڈیلی میل میں اسٹوری پلانٹ کرائی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شہباز شریف اور نواز شریف کے بغض میں ملک دشمنی کررہی ہے، ان ممالک کو نشانہ بنایا گیا جو مشکل میں ہماری مدد کرتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان جھوٹے برطانوی صحافی کا دفاع کر رہی ہے، ان کی ٹانگیں اس لیے کانپ رہی ہیں کہ اسٹوری انہوں نے خود پلانٹ کی۔ شہباز شریف نے لندن میں ڈیلی میل کو نوٹس بھجوایا لیکن یہاں حکومت پریس کانفرنس کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر کے خلاف بھی نوٹس آئے گا وہ زیادہ پریشان نہ ہوں اور جلدی بھی نہ کریں سب کچھ قانون کے مطابق اور وقت پر ہو گا۔

لانگ مارچ پلان : فضل ارحمن کی عہدیداروں کو ہدایت

لاہور(حسنین اخلاق)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے اکتوبر میں اسلام آباد کی طرف مارچ کے اعلان اور دیگراپوزیشن جماعتوں کی حکومت کے خلاف تحریک میںٹال مٹول پالیسی کے بعد اپنی جماعت کے عہدیدران کو ہی تیاری کے لیے گرین سگنل دے دیا۔دوسری جانب جے یو آئی ذرائع نے بتایا کہ تحریک کے حوالے سے چندہ \مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد لاک ڈاﺅن کے حوالے سے مختلف امور کی انجام داہی کے لیے درجن بھر سے زائد کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جو شرکا کی آمد ورفت سے لیکر رہائش اور کھانے پینے کا تمام انتظام کریں گی۔ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ملک بھر سے دوہزار سے زیادہ افراد نے جمیعت علما اسلام کے اعلان کردہ ملین مارچ کے لیے تیس کروڑ روپے فراہم کرنے کا بھی وعدہ کرلیا ہے۔جے یو آئی کی کچھ عرصہ قبل ہی ملک بھر میں فوری طورر نئی تنظیم سازی کی گئی ہے جس کے بعدان عہدیدران نے وفاق المدارس سے منسلک18600 مدارس کے مہتمین سے رابطے شروع کئے جنہیں حکومت کے خلاف تحریک میں طلبا کو یقینی شمولیت کے لیے راضی کیا گیا، یاد رہے کہ وفاق المدارس سے منسلک مدارس میں اس وقت جز وقتی اور کل وقتی تعلیم حاصل کرنے والے بیس لاکھ کے قریب طلبا و طالبات زیر تعلیم ہیں اور جمعیت علما اسلام اس طبقہ فکر کی سب سے بڑی سیاسی جماعت سمجھی جاتی ہے۔سیاسی ماہرین کے مطابق مولانافضل الرحمن نے سیاسی طور پر پارلیمان سے آﺅٹ ہونے کے بعد اپنا سیاسی کیرئیر داﺅ پر لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس کے لیے وہ اپنی جماعت کے تمام وسائل اس میں جھونکنے جارہے ہیں اور دینی طلبا کی سیاسی جماعت کے احتجاج میں شرکت کسی بھی طور ملک کے لیے بہتر نہیں ہوگی اس لیے ضروری ہے کہ ریاست کو اس حوالے سے ضروری اقدامات لینے چاہیں ۔یاد رہے کہ حکومتی اعداد شمار کے مطابق ہی اٹھارہ سے پچیس سال کی عمر کے طلبہ اب صرف غریب علاقوں ہی سے ان مدارس میںنہیں آتے بلکہ متوسط گھرانوں کے بہت سے طلبہ کا رجحان بھی مذہبی تعلیم کی طرف ہونے کی وجہ سے کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان جیسے بڑے شہروں میں طلبہ کی تعداد خصوصاًبڑھی ہے۔

عرفان صدیقی نے نواز شریف کے لکھی ہوئی تقریر کرنے کی وجہ بتا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) : سابق وزیراعظم نواز شریف کے سپیچ رائیٹر اور سابق مشیر عرفان صدیقی سے پوچھا گیا کہ کیا وہ مریم نواز کے لیے بھی تقریر لکھتے ہیں؟ تو ان کا کہنا تھا کہ پہلی بات تو یہ ہے کسی شخص کی آزادی کو آپ اس حد تک صلب کرنا چاہتے ہیں کہ وہ کسی سے بات نہ کرے۔اگر کوئی مشورہ مانے تو وہ اپنا منہ بند کر لے تو میں نہیں سمجھتا کہ پاکستان کا آئین یا قانون اس کی اجازت دیتا ہے۔دوسری بات یہ کہ نواز شریف لکھی ہو چیز پسند کرتے ہیں۔نواز شریف کے سامنے جب کوئی چیز لکھی ہوئی ہو تو ان کے اندر کانفیڈینس آتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ وہ جلسوں میں بھی لکھی ہوئی تقریر کرتے ہیں۔ مریم نواز لکھی ہوئی تقریر نہیں کرتی۔ آج تک میرے علم میں نہیں ہے کہ انہوں نے کسی سے تقریر لکھوائی ہوں۔البتہ ہو سکتا ہے کہ وہ مجھ سے کوئی تقاریر کے پوائنٹس لیتی ہوں کہ بھٹو کے دور میں کیا ہوا تھا وغیرہ۔لیکن مریم نواز اپنی تقریر خود تخلیق کرتی ہیں اور اس کے پوائنٹس تیار کرتی ہیں۔واضح رہے عرفان صدیقی ماضی میں نواز شریف کو تقاریر لکھ کر دیتے رہے ہیں۔کچھ روز قبل عرفان صدیقی کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد وہ خبروں کی زینت بن گئے۔: سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی اور سابق مشیر عرفان صدیقی کو کو دو روز قبل اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔جس کے بعد عرفان صدیقی کی کچھ تصاویر سامنے آئی جس میں میں انہیں ہتھکڑیاں لگی ہوئی تھی۔عرفان صدیقی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد صحافی برادری اور مسلم لیگ نون کی طرف سے حکومت پر بہت تنقید کی گئی۔ عرفان صدیقی کے حوالے سے ہی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان کا تعلق راولپنڈی کے علمی خاندان سے ہے۔عرفان صدیقی جماعت اسلامی کے مرحوم رہنما اور دانشور نعیم صدیقی کے بھانجے ہیں۔جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جسٹس شوکت عزیز صدیقیکے پھوپھی زاد ہیں۔عرفان صدیقی ایف جی سرسید کالج مال روڈ راولپنڈی میں طویل عرصہ درس و تدریس سے منسلک رہے۔