تازہ تر ین

لانگ مارچ پلان : فضل ارحمن کی عہدیداروں کو ہدایت

لاہور(حسنین اخلاق)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے اکتوبر میں اسلام آباد کی طرف مارچ کے اعلان اور دیگراپوزیشن جماعتوں کی حکومت کے خلاف تحریک میںٹال مٹول پالیسی کے بعد اپنی جماعت کے عہدیدران کو ہی تیاری کے لیے گرین سگنل دے دیا۔دوسری جانب جے یو آئی ذرائع نے بتایا کہ تحریک کے حوالے سے چندہ \مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد لاک ڈاﺅن کے حوالے سے مختلف امور کی انجام داہی کے لیے درجن بھر سے زائد کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جو شرکا کی آمد ورفت سے لیکر رہائش اور کھانے پینے کا تمام انتظام کریں گی۔ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ملک بھر سے دوہزار سے زیادہ افراد نے جمیعت علما اسلام کے اعلان کردہ ملین مارچ کے لیے تیس کروڑ روپے فراہم کرنے کا بھی وعدہ کرلیا ہے۔جے یو آئی کی کچھ عرصہ قبل ہی ملک بھر میں فوری طورر نئی تنظیم سازی کی گئی ہے جس کے بعدان عہدیدران نے وفاق المدارس سے منسلک18600 مدارس کے مہتمین سے رابطے شروع کئے جنہیں حکومت کے خلاف تحریک میں طلبا کو یقینی شمولیت کے لیے راضی کیا گیا، یاد رہے کہ وفاق المدارس سے منسلک مدارس میں اس وقت جز وقتی اور کل وقتی تعلیم حاصل کرنے والے بیس لاکھ کے قریب طلبا و طالبات زیر تعلیم ہیں اور جمعیت علما اسلام اس طبقہ فکر کی سب سے بڑی سیاسی جماعت سمجھی جاتی ہے۔سیاسی ماہرین کے مطابق مولانافضل الرحمن نے سیاسی طور پر پارلیمان سے آﺅٹ ہونے کے بعد اپنا سیاسی کیرئیر داﺅ پر لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس کے لیے وہ اپنی جماعت کے تمام وسائل اس میں جھونکنے جارہے ہیں اور دینی طلبا کی سیاسی جماعت کے احتجاج میں شرکت کسی بھی طور ملک کے لیے بہتر نہیں ہوگی اس لیے ضروری ہے کہ ریاست کو اس حوالے سے ضروری اقدامات لینے چاہیں ۔یاد رہے کہ حکومتی اعداد شمار کے مطابق ہی اٹھارہ سے پچیس سال کی عمر کے طلبہ اب صرف غریب علاقوں ہی سے ان مدارس میںنہیں آتے بلکہ متوسط گھرانوں کے بہت سے طلبہ کا رجحان بھی مذہبی تعلیم کی طرف ہونے کی وجہ سے کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان جیسے بڑے شہروں میں طلبہ کی تعداد خصوصاًبڑھی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain