چیئرمین سینیٹ تبدیلی اجلاس ، اپوزیشن کے 65 میں سے 19 سینیٹر شریک ، 6 ملک سے باہر

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کیلئے سینیٹر پیر صابر شاہ کی زیر صدارت 6رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر آپس میں ملاقات کرے گی اور تحریک عدم اعتماد کے ساتھ ساتھ چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کے لیے حکمت عملیمرتب کرے گی۔ مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے لیگی سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کیلئے اپوزیشن کے 65سینیٹرز قائم و دائم ہیں، جہانگیر ترین کے جہاز سے کوئی خطرہ نہیں، اجلاس میں 19 لیگی سینٹرز نے شرکت کی،6 سینیٹرز ملک سے باہر ہیں، ایک نیب کی قید ناحق میں ہے جبکہ چار سینٹرز ذاتی وجوہات کی بنیاد پر شریک نہیں ہوئے،کہتے تھے نیا پاکستان ہے لیکن وہی گند واپس لا رہے ہیں، حکومت فارورڈ بلاک بنا رہیہے ، وہی حرکتیں کر رہے ہیں جو ماضی میں ہوتی رہیں۔ پیر کو مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس پارلیمنٹ ہا?س میں ہوا،جس میںچیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کی منظوری کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی گئی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سینیٹرز کی مکمل 65کی تعداد قائم و دائم ہے، آج کے اجلاس میں 19سینٹرز نے شرکت کی،چھ سینیٹرز ملک سے باہر ہیں، ایک نیب کی قید ناحق میں ہے جبکہ چار سینٹرز ذاتی وجوہات کی بنیاد پر شریک نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ آج مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا بہت اچھا اجلاس ہوا، چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد منظوری کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی گئی۔مشاہد حسین سید نے کہا کہ چھ رکنی کمیٹی پیر صابر شاہ کئی قیادت میں تشکیل دی ہے، کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر آپس میں ملاقات کرے گی اور تحریک عدم اعتماد کے ساتھ ساتھ چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کے لیے حکمت عملی مرتب کرے گی۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ ہر چیز قابو میں ہیں، سینٹ کی طرف سے ریکوزیشن پر جو تکنیکی معاملہ بنایا گیا ہے اس پر جاوید عباسی، شیری رحمان اور فاروق ایچ نائیک بات کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ کہتے تھے نیا پاکستان ہے لیکن وہی گند واپس لا رہے ہیں، فارورڈ بلاک بنا رہے ہیں، وہی حرکتیں کر رہے ہیں جو ماضی میں ہوتی رہیں، ان میں اور باقیوں میں کیا فرق ہے؟ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے حکومت کا نام لیے بغیر کہا کہ یہ کر لیں، ہم اپنے موقف پر قائم ہیں، اور بھرپور مقابلہ کریں گے۔ اپوزیشن کے 65سینیٹرز قائم و دائم ہیں۔ ایک صحافی کے سوال کے جواب میں سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ جہانگیر ترین کے جہاز سے کوئی خطرہ نہیں، آج لندن سے آیا ہوں جہانگیر ترین میرے ساتھ پی آئی اے کے جہاز میں تھے۔ سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ سینفیٹ سیکٹریٹ کا ریکوزیشن کے حوالے سے اعتراضات درست نہیں ہے، ایک اجلاس کی ریکوزیشن ہے اور دوسری قرارداد ہے۔ دونوں ریکوزیشن اور قرارداد ہم نے آئین کے متعلقہ آرٹیکل کے مطابق جمع کرائی۔ سینٹ سیکٹریٹ کو کوئی کنفیوڑن ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس دن سے ہم نے ریکوزیشن دی اسی دن سے اس پر غور کیا جاتا تو اچھا تھا۔ سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ ہمیں متحدہ اپوزیشن پر اعتماد ہے کہ ہماری قرارداد کامیاب ہوگی،چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی ایک آئینی معاملہ ہے،اس کو متنازعہ نہیں بنانا چاہئے، حکومت کو اس معاملے پر مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

کام نہ کرنیوالے افسران خود عہدہ چھوڑ دیں : عثمان بزدا ر

لاہور (وقاع نگار) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداراسلام آباد سے گزشتہ سہ پہر اچانک دورے پر ڈےرہ غازی خان پہنچ گئے۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈےرہ غازی خان شہرکے مختلف علاقوں مےں صفائی اوردےگر امور کا جائزہ لےا۔وزےراعلیٰ عثمان بزدارنے مقامی انتظامےہ کو ہداےت کی کہ ڈی جی خان شہر مےں صفائی کے انتظامات مزےد بہتر بناےا جائے۔وزےراعلیٰ عثمان بزدارشہر کے دورے کے بعدکمشنرڈی جی خان آفس پہنچ گئے اور کمشنر آفس ڈی جی خان مےں ترقےاتی منصوبوں سے متعلق ہنگامی اجلاس کی صدارت کی۔کمشنر ڈی جی خان اسد اللہ فےض نے ترقےاتی منصوبوںسے متعلق برےفنگ دی۔وزےراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈےرہ غازی خان سمےت پسماندہ علاقوں مےں ترقےاتی سکےموں کی بروقت تکمےل ےقےنی بنائی جائے۔پسماندہ اور محروم علاقوں مےں ترقےاتی منصوبوں کی خود مانےٹرنگ کروںگا۔ ترقےاتی منصوبوں مےں شفافےت اورمعےار ےقےنی بناےا جائے۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ آئندہ بھی ہنگامی دورے کر کے صوبہ بھر کے مختلف شہروں مےں عوام کو مےسر سہولتوں کا جا ئزہ لےا جائے گا۔ہنگامی اجلاس مےں کمشنر اوردےگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ درےں اثنائ وزےراعلیٰ نے کہا کہ کام نہ کرنے والے افسروں اوراہلکاروں کی گنجائش نہےں،عہدے خود چھوڑ دےں۔رےونےو مےں تےن سال سے اےک ہی جگہ تعےنات ملازمےن کو تبدےل کےا جائے۔انہوںنے کہا کہ افسران سرکاری ڈےوٹی کو کارخےر سمجھ کر سرانجام دےں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ڈےرہ غازی خان مےں ترقےاتی منصوبوں کی تکمےل مےں تاخےرکا نوٹس،رکاوٹےں دور کرنے کا حکم دےتے ہوئے ہداےت کی کہ ڈےرہ غازی خان اورفورٹ منرو کے علاقوں مےں صفائی کے ناقص انتظامات بہتر بنائے جائےں۔اجلاس مےں بارتھی مےں رےسکےو 1122کی عمارت ،سڑک اورپل کی تعمےرنہ ہونے پرجواب طلب کےاگےا۔وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ ڈےرہ غازی خان اورتونسہ مےںپارکوں کی بحالی کے منصوبے فوری شروع کےے جائےں۔پی اےچ اے ڈےرہ غازی خان کے داخلی اورخارجی راستوں کی تزئےن نو کے منصوبے جلد مکمل کرے۔تونسہ اورڈےرہ غازی خان روڈ سمےت اہم شاہراہوں کی تعمےر و مرمت جلد مکمل کی جائے۔تونسہ مےں انڈسٹرےل سٹےٹ کےلئے اراضی کی نشاندہی اورتعمےر کے دےگرامور جلد مکمل کےے جائےں۔تونسہ مےں چار سو کےنال پر سمال انڈسٹرےل سٹےٹ کا قےام علاقے کےلئے گےم چےنجر ثابت ہوگا۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ ڈےرہ غازی خان مےں گائنی وارڈکوتوسےعی عمارت مےں جلد منتقل کےا جائے۔انہوںنے مےر چاکر خان رند ےونےورسٹی کے منصوبے کے بارے مےں منظم تشہر کی ہداےت کی۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ تحصےل کوہ سلےمان اوردےگر دوردراز علاقوں مےں ہےلتھ کےمپ لگائے جائےں اوراےمبولےنس سروس فراہم کی جائے۔دوردراز کے مراکز صحت مےں ضروری ادوےات کی فراہمی ےقےنی بنائی جائے۔اجلاس مےں کوہ سلےمان مےں ٹورسٹ فےسٹول کے انتظامات کا جائزہ،ٹورسٹ رےزارٹ بنانے کاجائزہ لےاگےا۔انہوںنے کہا کہ شہر خاموشاں پراجےکٹ کی جلد از جلد تکمےل ےقےنی بنائی جائے۔اساتذہ کے تبادلوں کےلئے ای ٹرانسفر پالےسی پر عملدر آمد ےقےنی بناےا جائے۔وزےراعلیٰ کو بارڈر ملٹری پولےس کے تھانوں کی عمارتوں کی تعمےرپر پےش رفت سے آگاہ کےا گےا۔وزےراعلیٰ نے ڈی جی خان انتظامےہ کو سےلاب کے ممکنہ خدشے کے پےش نظر فوری اقدامات کا حکم دےتے ہوئے کہا کہ کمشنر اورڈپٹی کمشنر فلڈ بنداورسےلاب سے نمٹنے کےلئے انتظامات کا جائزہ لےنے کےلئے خود دورے کرےں۔ڈےرہ غازی خان ٹےچنگ ہسپتال اورتونسہ مےں پناہ گاہوں کے منصوبوں پر پےش رفت کا جائزہ بھی لےاگےا۔ہسپتالوں مےں ڈاکٹر اورطبی عملے کی موجودگی ےقےنی بنائی جائے۔دارالامان ماڈل چلڈر ن ہومز مےں بہترےن سہولتوں کی فراہمی کا اہتمام کےا جائے۔ٹےچنگ ہسپتالوں سمےت مختلف اداروں کا اچانک دورہ کر کے خود جائزہ لےںگے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے پارلےمنٹ ہاو¿س اسلام آباد مےں چےئرمےن سےنےٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقات کی۔باہمی ملاقات مےں ترقےاتی عمل اور اہم ملکی امور پر تبادلہ خےال کےاگےا۔ چےئرمےن سےنےٹ محمد صادق سنجرانی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اےوان بالا وفاق کی علامت ہے اورےہ اےوان صوبائی اکائےوں کی موثر انداز مےں آواز اٹھا تارہے گا تاکہ معاشرے کے پسماندہ طبقات کو ترقی کے مرکزی دھارے مےں لاےا جاسکے۔انہوںنے کہا کہ مسائل کا حل جمہورےت مےں پوشےدہ ہے اورجمہوری عمل کے تسلسل کےلئے ہم سب کو کردارادا کرنا ہوگا۔چےئرمےن سےنےٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ اےوان بالا صوبائی اکائےوں کی ترقی اورمعاشرے کے پسماندہ و طبقات کے حقوق کے تحفظ کےلئے بھر پور کوشاں ہےں اوراس حوالے سے صوبائی حکومتوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے میٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ قوم کے بچوں اور بچیوں نے پوزیشنیں حاصل کرکے اپنے والدین اور اساتذہ کا نام روشن کیا ہے اور طلبا و طالبات کی محنت رنگ لائی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے باٹا پور میں زیادتی کے بعد 10 سالہ بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

سارے ثبوت دونگا : شہزاد اکبر

اسلام آباد(اے این این ) مشیر برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو چیلنج کیا ہے کہ ڈیلی میل کی رپورٹ جھوٹی ہے تو وہ عدالت میں میرا سامنے کریں، ایک ایک ثبوت پیش کرونگا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شہزاد اکبر نے اس حوالے سے رسیدیں بھی دکھائیں اور کہا کہ منی لانڈرنگ کی ساری کہانیاں سامنے آ چکی ہیں۔ حمزہ اور سلمان شہباز کے پچانوے فیصد اثاثے جعلی ٹی ٹیز کے ذریعے بنے۔ چوری کے پیسے سے بنایا گیا مال قانون کے مطابق ضبط ہوگا۔بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ گزشتہ روز برطانوی جریدے میں شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا، سٹوری کے جواب میں الیکشن کمپین کے دوران پرانی فوٹو کو دکھایا گیا، مجھ پر سٹوری کا الزام لگایا جا رہا ہے، جھوٹ بولنے کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں باقی جعلی کمپنیوں کے بارے بھی بتاو¿نگا۔ لوٹا ہوا مال آنے والے دنوں میں برآمد ہوگا اور چوری کے پیسے سے بنایا گیا مال اور گھر ضبط ہونگے۔وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ ٹی ٹیز کی داستانیں تفصیل سے بیان ہو چکی ہیں۔ منظور پاپڑ والے نے شہباز شریف کے صاحبزادوں کو رقم بھیجی۔ اس معاملے میں شریف خاندان کی طرف سے کوئی جواب نہیں آتا۔ اس کیس میں حمزہ زیر حراست جبکہ سلیمان شہباز مفرور ہیں۔ اثاثوں کی چھان بین کی گئی تو مزید ثبوت سامنے آئیں گےانہوں نے کہا کہ گزشتہ روز شہباز شریف نے میرے اور برطانوی رپورٹر کیخلاف ہتک عزت کا بڑا دعوی کیا، خدارا اس دعوے کو آصف زرداری کی طرح سڑکوں پر گھسیٹنے والا نہیں کرنا، آپ کی مہربانی ہوگی میرے خلاف لندن میں کیس کریں، میں آپ کی ایک ٹی ٹیز عدالت میں پیش کرونگا۔

برطانوی اخبار میں شہباز شریف کیخلاف خبر لگوانا شہزاد اکبر کا رنامہ : شاہد خاقان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے ایک بار پھر الزام عائد کیا ہے کہ برطانوی اخبار ڈیلی میل میں شہباز شریف کے خلاف خبر لگوانا وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کا کارنامہ ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ذاتی عناد میں اس حد تک نہیں جانا چاہیے، جس فنڈ کا الزام لگایا جا رہا ہے اس کا شہباز شریف سے کوئی تعلق نہیں، وزیراعظم عمران خان اور مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کے پاس ثبوت ہیں تو نیب کو دیں۔ نوید اکرام پنجاب پاور کمپنی میں تھے ان کو شہبازشریف نے کرپشن پرنکالا تھا۔ ان سے 40 کروڑکی ریکوری ہوئی تھیسابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ امداد دینے والے برطانوی ادارے کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے، شہباز شریف نے ہتک عزت کا دعوی کیا، وزیراعظم عمران خان کا وکیل پیش نہ ہوا۔شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف برطانوی عدالت میں ہتک عزت کادعوی دائر کر رہے ہیں۔ شہزاد اکبر بتائیں بیرون ملک دوروں پر کتنے پیسے خرچ کیے۔پریس کانفرنس کے دوران ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران نے مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف پر 10 ارب روپے کی پیشکش کا الزام لگایا تھا وہ بھی صرف الزام ہی نکلا۔مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ ایرا کے فنڈز سے پنجاب حکومت کا کوئی تعلق نہیں تھا، عجیب تماشا، عجیب جھوٹ ہے، اگرایرا کیخلاف کیس بنانے ہیں تو پرویز مشرف کیخلاف بھی بنایا جائے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے چیئرمین سینٹ کے امیدوار حاصل بزنجو کی حمایت حاصل کرنے کیلئے سات رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جو اپوزیشن امیدوار کی کامیابی کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے کرے گی پیر صابر شاہ کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔ راجہ ظفرالحق نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک اور قوم کیلئے تاریخی جمہوری کردار ادا کررہی ہے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ اجلاس میںچیئرمین پر عدم اعتماد پر حکمت عملی تیار کی گئی چھ سینیٹرز ملک سے باہر ہیں کامران مائیکل قید ناحق میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیر صابر شاہ کی قیادت میں 6رکنی کمیٹی بنادی ہے کمیٹی رابطہ کاری کا کام کرے گی۔ انہوں نے کہا 30سینیٹرز مکمل طور پر پارٹی کو ووٹ دیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت ماضی کا کام کررہی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کا مشترکہ لائحہ عمل ہوگا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں سیاسی اسیران کا معاملہ اٹھائیں گے،وڈیو کے آنے کے بعد جج کی ساکھ بری طرح سے متاثر ہوئی ، اس کے فیصلوں پر سوالیہ نشان ہے،نوازشریف کے پابند سلاسل رہنے کا اب کوئی قانونی اور آئینی جواز نہیں رہتا،احتساب عدالت کے جج کے ہٹنے سے جو ریلیف نوازشریف کو خودبخود ملنا چاہئے تھا، اس سے انکار کیاجارہا ہے،جج کو عہدے سے ہٹانے کے بعد نوازشریف کے خلاف دیاگیا فیصلہ بھی ختم ہوگیا ،نئے ٹرائل کی صورت میں تمام کاروائی پھر شروع سے چلائی جائے گی۔پیر کو یہاں پارلیمنٹ ہا?س میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے کہا کہ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں سیاسی اسیران کا معاملہ اٹھائیں گے،جج پر عدم اعتماد کیاگیاہے، تو اس کے دئیے گئے فیصلے بھی کالعدم ہوچکے ہیں۔

ماہرہ اور بلال اشرف کی ’سپر اسٹار‘ کے ٹریلر نے مداحوں کی بے چینی بڑھادی

کراچی:(ویب ڈیسک)اداکارہ ماہرہ خان اور بلال اشرف کی عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے فلم ’س±پراسٹار‘ کا شاندار ٹریلر مداحوں کی دلچسپی سمیٹنے میں کامیاب ہوگیا۔گزشتہ شب فلم ’س±پر اسٹار‘ کے ٹریلر ریلیز کے لیے ستاروں سے بھری رنگا رنگ شام سجائی گئی جس میں 3 منٹ 6 سیکنڈز پر مشتمل شاندار ٹریلر پیش کیا گیا۔فلم میں مرکزی کردار ماہرہ خان بطور ’نوری‘ نبھا رہی ہیں جب کہ بلال اشرف ’سمیر خان‘ کا کردار ادا کررہے ہیں۔فلم کا ٹریلر دیکھتے ہوئے کہانی کو سمجھنا انتہائی آسان ہے کیونکہ فلم میں رومانوی کہانی کے ساتھ شوبز ستاروں کی ذاتی زندگی کے اتار چڑھاو¿ بھی دکھائے گئے ہیں۔ٹریلر کے آغاز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار بلال اشرف فلم میں ایک بڑے سپر اسٹار ہیں جب کہ ماہرہ خان کو پہلے حصے میں ایک عام لڑکی اور بعد میں ایک کامیاب بڑی اداکارہ بنتے دکھایا ہے۔ٹریلر میں ماہرہ خان کو فلم کے سیٹ پر موجود دکھایا ہے جہاں ان کی ملاقات بلال اشرف سے ہوتی ہے، دونوں دوست بنتے ہیں اور پھر وہ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔یوں تو ٹریلر میں واضح نہیں کیا گیا کہ کس غلط فہمی کی بناء پر دونوں میں اختلاف ہوئے لیکن یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ نوری کا دل دکھنے کے بعد وہ بڑی اداکارہ بننے کی ٹھان لیتی ہے اور بدلے کی آگ میں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’اگر تماشہ ہے تو پھر تماشہ صحیح‘۔جب نوری کامیاب اداکارہ بن جاتی ہیں تو سپر اسٹار سمیر کا کیرئیر متاثر ہوتا دکھایا ہے لیکن آخر میں بلال اشرف کو اپنی غلطی ہونے کا احساس بھی دکھایا گیا ہے۔فلم کی کاسٹ میں ماہرہ اور بلال سمیت ندیم، مرینا خان، علیزے شاہ اور اسماء انصاری بھی شامل ہیں۔فلم کے ٹریلر کو مداحوں کی جانب سے بےحد پزیرائی مل رہی ہے

والدین ، رشتہ داروں کو سرکاری گاڑیاں بانٹ دیں

لاہور (خبر نگار) وزیراعظم پاکستان کی کفاعت شعاری پالیسی ڈی سی لاہور نے ہوا میں ا±ڑا دی اختیارات کا ناجائز استعمال اپنے والد۔بہن اور عزیزوں کو سرکاری گاڑیاں استعمال کیلئے دے دی گئیں پیٹرول کی مد میں بھی لاکھوں کا نقصان جبکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنیوالی ڈی سی لاہور کے اپنے گھر جوہر ٹاون کے باہر گرین بیلٹ پر کیمپ لگا کر کلین اینڈ گرین مہم کو پاوں تلے روند دیا تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کفاعت شعاری مہم کے تحت تمام وزیروں اور افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سرکاری وسائل کو کم سے کم استعمال کیا جائے مگر ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے تمام وزیراعظم پاکستان کے وویڑن کو پاوں تلے روند دیا ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے چند روز قبل شریف برادران کے زیر استعمال 180ایچ ماڈل ٹاون پارک کا قبضہ لیا جبکہ شہباز شریف کے گھر 96ایچ کے باہر سیکیورٹی گارڈ کا کیمپ ا±کھارڈ دیا مگر اپنے گھر واقع جوہر ٹاون کے باہر کیمپ لگا کر سرسبز پاکستان کے خواب کو چکنا چور کر دیا غیر قانونی کیمپ لگا کر ڈرائیور سٹاف کی موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں بھی کھڑا کرکے غیر قانونی طور پر استعمال کرنے لگے ہیں قانون کی بالا دستی کا نعرہ لگانے والے خود ہی قانون کی دھجیاں ا±ڑانے میں مصروف ہیں جبکہ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے سرکاری وسائل کا ناجائز استعمال کرنے میں مصروف ہیں گاڑی نمبر LEG 18ماڈل نمبر 950جو کہ ڈی سی آفس کی گاڑی کواپنے والد کو استعمال کے لئے دے دی ھے اسی طرح ڈی سی ہاوس کی دیگر گاڑیاں اپنے بہنوں اور اپنے گھر کے زاتی استعمال کے لئے رکھا گیا ھے سرکاری گاڑیوں کا ماہانہ لاکھوں روپے کا پیٹرول بھی سرکاری خزانے سے استعمال کیا جا رہا ھے قوانین کے مطابق ڈی سی آفس کی گاڑیاں سٹیٹ گیسٹ یا کسی سپیشل ہدایات پر استعمال کی جاتی ہیں مگر 4سرکاری گاڑیاں اپنے والد بہن اور سسرال میں دے رکھی ہیں جبکہ تین گاڑیاں خود استعمال کر رہی ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا ڈپٹی کمشنر نے سول دیفنس کے باوردی دو گارڈ والدین کی رہائش گاہ واقع ماڈل ٹاون تعینات کر رکھے ہیں۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید کے حوالے سے ذرائع نے انکشاف کیا ھے کہ انکے خاوند کے زیر استعمال پرائیویٹ گاڑی اور دیگر گھر کی گاڑیوں کا پیٹرول بھی ڈی سی آفس کے سرکاری خزانے سے ادا کیا جاتا ہے۔

گلو کار علی ظفر اور میشاءشفیع کی قانونی جنگ ، سماعت ملتوی

لاہور (ویب ڈیسک )سیشن کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت ۔ ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ ادکار علی ظفر کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے 8 اگست کو علی ظفر کو بحث کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ عدالت علی ظفر سمیت بارہ گواہان کی شہادتیں قلمبند کرچکی ہے۔ میشا شفیع نے جھوٹے الزامات عائد کیے۔علی ظفرکا کہنا تھا کہ میشا شفیع کے الزامات سے شہرت متاثر ہوئی۔عدالت میشا شفیع کو سو کروڑ روپے کا ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

ایمریٹس پرواز ہوا کے تھپیڑ سے ٹکرا گئی ، طیارہ میں افرا تفری ، مسافر زخمی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ سے دوبئی جانیوالی فلائٹ ای کے 449اچانک ہوا کے تھپیڑے سے ٹکرا گئی، جس سے طیارے میں افراتفری پھیل گئی، ہوا کا جھونکا اس قدر تیز اور شدید تھا کہ فلائٹ کے اندر کھانے پینے کی ٹرالیاں الٹ گئیں، مسافر اپنی سیٹوں سے گر گئے، شراب کی بوتلیں ٹوٹ کر دور دور تک جاگریں، اس واقعہ میں متعدد مسافر زخمی ہوئے جنہیں بعد میں طبی امداد فراہم کی گئی ، آسٹریلیاکے اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 10جولائی کو ایمریٹس فلائٹ کو اس حادثہ کا سامنا کرنا پڑا، نزنس کلاس میں اشیائ بکھرنے سے طیارہ کے اندر کوڑاکرکٹ ہر طرف پھیل گیا، یہ واقعہ ایمریٹس فلائٹ کی لینڈنگ سے تین گھنٹے قبل پیش آیا، ویلنگٹن کی ایک خاتون اور طیارے کے ایک مسافر کمس انکا کا کہنا ہے کہ واقعہ سے خوف پیدا ہوگیا، نصف گھنٹے تک مسافر خوفزدہ رہے، خاتون کا کہنا ہے اسکی بیٹی کو قے آنے لگی ، اسکی حالت خراب ہوگئی، عام طور پر ان پروازوں میں اس قسم کے واقعات پیش نہیں آتے، اس واقعہ سے دو دن قبل ایئرلینڈ کی پرواز کو بھی غیر متوقع طور پر غیر معمولی واقعہ پیش آیا۔

پوری زندگی ولیمسن سے معافی مانگتا رہوں گا، بین اسٹوکس

لارڈز(ویب ڈیسک)انگلینڈ کو پہلی مرتبہ ورلڈ چیمپیئن بنوانے والے آل راو¿نڈر بین اسٹوکس نے ورلڈ کپ فائنل کے آخری اوور میں غیردانستہ طور پر گیند کی راہ میں آنے پر اوور تھرو کا چوکا ملنے پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن سے معذرت کرلی۔لارڈزکے تاریخی میدان پر کھیلے گئے ورلڈکپ کے سنسنی خیز فائنل مقابلے میں انگلینڈ کو فتح کے لیے آخری اوور میں 15 رنز درکار تھے اور ان کی امیدوں کا محور بین اسٹوکس تھے۔بولٹ کی جانب سے کرائے گئے اوور کی پہلی دو گیندوں پر کوئی بھی رن نہ بن سکا جس کے بعد تیسری گیند پر اسٹوکس نے چھکا مار دیا۔اوور کی چوتھی گیند کو انہوں نے ڈیپ مڈ وکٹ کی جانب کھیلا اور 2 رنز بنانے کے لیے دوڑ پڑے، دوسرے رن کے لیے واپسی کرتے ہوئے انہوں نے وکٹ بچانے کے لیے ڈائیو لگائی تو فیلڈر کی جانب سے پھینکی گئی تھرو ان سے ٹکرا کر تھرڈ مین باو¿نڈری پار کر گئی اور اس طرح انگلینڈ کو 2 کی جگہ اضافی 4 رنز کے ساتھ مجموعی طور پر 6 رنز کا تحفہ مل گیا۔اگلی 2 گیندوں پر انگلینڈ کو فتح کے لیے 3 رنز درکار تھے لیکن اسٹوکس کوشش کے باوجود وہ صرف 2 رنز ہی بنا سکے اور میچ ٹائی ہو گیا۔بعدازاں سپر اوور میں بھی مقابلہ ٹائی رہا اور زیادہ باو¿نڈریز کی بنیاد پر انگلینڈ کی ٹیم ورلڈ چیمپیئن بننے میں کامیاب رہی۔اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ یہ 4 رنز میچ کے نتیجے پر اثر انداز ہوئے اور انگلینڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا جس کا ادراک خود بین اسٹوکس نے بھی کیا۔میچ کے بعد اس واقعے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بین اسٹوکس نے کہا کہ میں نے اوور تھرو پر کین ولیمسن سے معافی مانگ لی تھی۔آل راو¿نڈر نے کہا کہ میں نے کین ولیمسن سے کہا کہ میں اس کے لیے اپنی پوری زندگی معافی مانگتا رہوں گا۔جب کین ولیمسن سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ کرکٹ میں اس طرح کی چیزیں وقتاً فوقتاً ہوتی رہتی ہیں۔انگلینڈ کو پہلی مرتبہ ورلڈ چیمپیئن بنوانے والے آل راو¿نڈر بین اسٹوکس نے ورلڈ کپ فائنل کے آخری اوور میں غیردانستہ طور پر گیند کی راہ میں آنے پر اوور تھرو کا چوکا ملنے پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن سے معذرت کرلی۔لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلے گئے ورلڈکپ کے سنسنی خیز فائنل مقابلے میں انگلینڈ کو فتح کے لیے آخری اوور میں 15 رنز درکار تھے اور ان کی امیدوں کا محور بین اسٹوکس تھے۔بولٹ کی جانب سے کرائے گئے اوور کی پہلی دو گیندوں پر کوئی بھی رن نہ بن سکا جس کے بعد تیسری گیند پر اسٹوکس نے چھکا مار دیا۔اوور کی چوتھی گیند کو انہوں نے ڈیپ مڈ وکٹ کی جانب کھیلا اور 2 رنز بنانے کے لیے دوڑ پڑے، دوسرے رن کے لیے واپسی کرتے ہوئے انہوں نے وکٹ بچانے کے لیے ڈائیو لگائی تو فیلڈر کی جانب سے پھینکی گئی تھرو ان سے ٹکرا کر تھرڈ مین باو¿نڈری پار کر گئی اور اس طرح انگلینڈ کو 2 کی جگہ اضافی 4 رنز کے ساتھ مجموعی طور پر 6 رنز کا تحفہ مل گیاَاگلی 2 گیندوں پر انگلینڈ کو فتح کے لیے 3 رنز درکار تھے لیکن اسٹوکس کوشش کے باوجود وہ صرف 2 رنز ہی بنا سکے اور میچ ٹائی ہو گیا۔بعدازاں سپر اوور میں بھی مقابلہ ٹائی رہا اور زیادہ باو¿نڈریز کی بنیاد پر انگلینڈ کی ٹیم ورلڈ چیمپیئن بننے میں کامیاب رہی۔اسبات میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ یہ 4 رنز میچ کے نتیجے پر اثر انداز ہوئے اور انگلینڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا جس کا ادراک خود بین اسٹوکس نے بھی کیا۔میچ کے بعد اس واقعے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بین اسٹوکس نے کہا کہ میں نے اوور تھرو پر کین ولیمسن سے معافی مانگ لی تھی۔آل راو¿نڈر نے کہا کہ میں نے کین ولیمسن سے کہا کہ میں اس کے لیے اپنی پوری زندگی معافی مانگتا رہوں گا۔جب کین ولیمسن سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ کرکٹ میں اس طرح کی چیزیں وقتاً فوقتاً ہوتی رہتی ہیں۔

قبائلی علاقوں کے سینیٹرز کی ملاقات ،صادق سنجرانی کو بچانے پر غور

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آئی این پی) وزیراعظم عمران خان سے قبائلی اضلاع کے سینیٹرز کی ملاقات ہوئی جس میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو بچانے کی حکمت عملی پر غور ہوا، ملاقات میں سنیٹرز نے ٹیکس کی شرح کم کرنے کا مطالبہ کیا جس پر وزیراعظم نے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی، وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گھر بنانے کیلئے آسان شرائط پر قرضوں کا آرڈیننس کل جاری کیا جائے گا، پاکستان میں ایک کروڑ گھروں کی ضرورت ہے،گھروں کےلئے نئے آرڈیننس لا رہے ہیں، جو کل کابینہ میں منظور ہو گا،اگلے کچھ عرصے میں ہا?سنگ کی سرکای سکیمیں شروع ہو جائیں گی، آج رجسٹریشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔پیر کو نیا پاکستان ہا?سنگ پروگرام رجسٹریشن کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ بڑا چیلنج ہے کوئی نہ سمجھے کہ آسان کام کرنے جا رہے ہیں، اس لئے کہ پاکستان میں ہا?سنگ باقی سارے خطے میں پیچھے رہ گئی ہے، ہندوستان میں 10فیصد تیاناس ہوتے ہیں اور مغربی دنیا میں 80 سے 90فیصد گھر بنتا ہے، وہ فنانس کیا جاتا ہے مورگن سسٹم سے، پاکستان میں اب تک اس وجہ سے پیچھے رہے کہ 0.2فیصد صرف لوگوں کےلئے فنانس کرتا ہے، ہمارا بینکنگ سسٹم مختلف وجوہات کی وجہ سے ہے وہ گھر بنانے کےلئے فنانس نہیں کرتا، صرف وہ لوگ گھر لے سکتے ہیں جن کے پاس پیسہ ہے، پاکستان میں ایک کروڑ سے زائد گھر بنانے کی ڈیمانڈ ہے جو نچلہ طبقہ ہے ان کا گھر بنانے کے وسائل نہیں ہیں، اس نیا پاکستان ہا?سنگ سکیم کا مقصد فنانس کے ذریعے لوگوں کو گھروں کے وسائل مکمل کرنا ہے، آج لوگوں کی ڈیمانڈ گھر بنانے کی ہے، آج اس کا اس بنا پر اعلان کررہے ہیں کہ لوگ اس سکیم میں خود کو رجسٹر کریں، یہ ایک ڈیمانڈ ہے کہ زیادہ لوگ اس کی جانب آنا چاہتے ہیں، ابھی نئی تعمیراتی کام کرنے کی کوشش جاری ہے، اس سکیم میں دس ہزار گھروں کی قرعہ اندازی کی جائے گی، ہم اندرون و بیرون ملک سے سرمایہ کاروں کو دعوت دے رہے ہیں، چالیس صنعتوں کا براہ راست ہا?سنگ سکیم سے تعلق ہے، پاکستان میں ایک کروڑ گھروں کی ضرورت ہے،گھروں کےلئے نئے آرڈیننس لا رہے ہیں، جو کل کابینہ میں منظور ہو گا، آرڈیننس سے گھروں کی تعمیر کےلئے فنانس آسان ہو جائے گی، پہلے لوگوں کی ڈیمانڈ معلوم کئے بغیر گھر بنا دیئے جاتے تھے لیکن اب ہم لوگوں کی ڈیمانڈ معلوم کریں گے، یہ بھی معلوم کریں گے کہ کتنے شہروں میں کتنے گھروں کی ڈیمانڈ ہے اور حکومت ان کی فنانسنگ کرے گی، اس ہا?سنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کےلئے نئے لوگوں اور نوجوانوں کو لانے کی کوشش کر رہے ہیں، قرعہ اندازی میں جن کا نام نکلے گا ان لوگوں کو ڈیڑھ سال میں گھر دیئے جائیں گے، چاہتے ہیں کہ تعمیرات کا شعبہ بھرپور ترقی کرے اور اس میں زیادہ لوگ آئیں، ہا?سنگ سکیم ترقی کرتی ہے تو اس سے وابستہ صنعتیں بھی ترقی کرتی ہیں، اگلے کچھ عرصے میں ہا?سنگ کی سرکای سکیمیں شروع ہو جائیں گی، آج رجسٹریشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہر طرح کے کاروبار کا باقاعدہ اندراج اور ٹیکس نیٹ کی توسیع اقتصادی ترقی کے لئے ازحد ضروری ہے،انضمام شدہ علاقوں میں ٹیکس کی شرح کے تعین میں علاقے کے عوام کی مشکلات اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھا جائے گا، انضمام شدہ علاقوں کی عوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور مشکلات اٹھائی ہیں، ان علاقوں کی تعمیر و ترقی اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اولین ترجیح ہے، قومی آمدن کا تقریباً نصف حصہ قرضوں اور سود کی ادائیگی میں خرچ ہو جاتا ہے، معاشی استحکام کے لئے ضروری ہے کہ معاشی سرگرمیوں کو باقاعدہ دستاویزی شکل دی جائے اورٹیکس کے دائرہ کو بڑھا یا جائے۔پیر کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت انضمام شدہ علاقوں (سابقہ فاٹا) میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں قائد ایوان سینٹ شبلی فراز، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان، سینیٹر ہدایت اللہ، سینیٹر اورنگ زیب خان، سینیٹر مرزا محمد آفریدی، سینیٹر مومن آفریدی اورسینیٹر سجاد طوری نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں انضمام شدہ علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور انضمام کے بعد انتظامی امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وفد نے وزیراعظم سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لئے جس عزم کا مظاہرہ کیا ہے اور جتنے فنڈز فراہم کیے ہیں اس پر قبائلی علاقوں کی عوام حکومت کی مشکور ہے۔ وفد نے درخواست کی کہ انضمام شدہ علاقوں میں ٹیکسوں کے نفاذ کے معاملے میں علاقے کی عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھا جائے۔اجلاس میں انضمام شدہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز نے عوام کو درپیش مختلف مسائل سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہر طرح کے کاروبار کا باقاعدہ اندراج اور ٹیکس نیٹ کی توسیع اقتصادی ترقی کے لئے ازحد ضروری ہے تاہم انضمام شدہ علاقوں میں ٹیکس کی شرح کے تعین میں علاقے کے عوام کی مشکلات اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھا جائے گا،قومی آمدن کا تقریباً نصف حصہ قرضوں اور سود کی ادائیگی میں خرچ ہو جاتا ہے، معاشی استحکام کے لئے ضروری ہے کہ معاشی سرگرمیوں کو باقاعدہ دستاویزی شکل دی جائے اورٹیکس کے دائرہ کو بڑھا یا جائے،انضمام شدہ علاقوں کی عوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور مشکلات اٹھائی ہیں، ان علاقوں کی تعمیر و ترقی اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔وزیر اعظم عمران خان کا وادی نیلم میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلے کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار،بے گھر ہونے والے افراد کے ساتھ اظہار ہمدردی،وزیر اعظم کی متعلقہ اداروں کو فوری طور پر متاثرہ علاقے میں امدادادی کاروائیوں کی ہدایت کی۔تفصیلات کے مطابق پیر کو وزیر اعظم عمران خان نے وادی نیلم میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلے کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے بے گھر ہونے والے افراد کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے متعلقہ اداروں کو فوری طور پر متاثرہ علاقے میں امدادادی کاروائیوں کی ہدایت کی ہے