تازہ تر ین

برطانوی اخبار میں شہباز شریف کیخلاف خبر لگوانا شہزاد اکبر کا رنامہ : شاہد خاقان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے ایک بار پھر الزام عائد کیا ہے کہ برطانوی اخبار ڈیلی میل میں شہباز شریف کے خلاف خبر لگوانا وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کا کارنامہ ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ذاتی عناد میں اس حد تک نہیں جانا چاہیے، جس فنڈ کا الزام لگایا جا رہا ہے اس کا شہباز شریف سے کوئی تعلق نہیں، وزیراعظم عمران خان اور مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کے پاس ثبوت ہیں تو نیب کو دیں۔ نوید اکرام پنجاب پاور کمپنی میں تھے ان کو شہبازشریف نے کرپشن پرنکالا تھا۔ ان سے 40 کروڑکی ریکوری ہوئی تھیسابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ امداد دینے والے برطانوی ادارے کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے، شہباز شریف نے ہتک عزت کا دعوی کیا، وزیراعظم عمران خان کا وکیل پیش نہ ہوا۔شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف برطانوی عدالت میں ہتک عزت کادعوی دائر کر رہے ہیں۔ شہزاد اکبر بتائیں بیرون ملک دوروں پر کتنے پیسے خرچ کیے۔پریس کانفرنس کے دوران ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران نے مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف پر 10 ارب روپے کی پیشکش کا الزام لگایا تھا وہ بھی صرف الزام ہی نکلا۔مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ ایرا کے فنڈز سے پنجاب حکومت کا کوئی تعلق نہیں تھا، عجیب تماشا، عجیب جھوٹ ہے، اگرایرا کیخلاف کیس بنانے ہیں تو پرویز مشرف کیخلاف بھی بنایا جائے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے چیئرمین سینٹ کے امیدوار حاصل بزنجو کی حمایت حاصل کرنے کیلئے سات رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جو اپوزیشن امیدوار کی کامیابی کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے کرے گی پیر صابر شاہ کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔ راجہ ظفرالحق نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک اور قوم کیلئے تاریخی جمہوری کردار ادا کررہی ہے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ اجلاس میںچیئرمین پر عدم اعتماد پر حکمت عملی تیار کی گئی چھ سینیٹرز ملک سے باہر ہیں کامران مائیکل قید ناحق میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیر صابر شاہ کی قیادت میں 6رکنی کمیٹی بنادی ہے کمیٹی رابطہ کاری کا کام کرے گی۔ انہوں نے کہا 30سینیٹرز مکمل طور پر پارٹی کو ووٹ دیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت ماضی کا کام کررہی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کا مشترکہ لائحہ عمل ہوگا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں سیاسی اسیران کا معاملہ اٹھائیں گے،وڈیو کے آنے کے بعد جج کی ساکھ بری طرح سے متاثر ہوئی ، اس کے فیصلوں پر سوالیہ نشان ہے،نوازشریف کے پابند سلاسل رہنے کا اب کوئی قانونی اور آئینی جواز نہیں رہتا،احتساب عدالت کے جج کے ہٹنے سے جو ریلیف نوازشریف کو خودبخود ملنا چاہئے تھا، اس سے انکار کیاجارہا ہے،جج کو عہدے سے ہٹانے کے بعد نوازشریف کے خلاف دیاگیا فیصلہ بھی ختم ہوگیا ،نئے ٹرائل کی صورت میں تمام کاروائی پھر شروع سے چلائی جائے گی۔پیر کو یہاں پارلیمنٹ ہا?س میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے کہا کہ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں سیاسی اسیران کا معاملہ اٹھائیں گے،جج پر عدم اعتماد کیاگیاہے، تو اس کے دئیے گئے فیصلے بھی کالعدم ہوچکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain