چمڑا فیکٹری مالکان نے ملک بھر میں کاروبار بند کرنے کا اعلان کردیا

کراچی(ویب ڈیسک) ملک بھر میں چمڑا فیکٹریوں کے مالکان نے بھی کاروبار بند کرنے کا اعلان کردیا ہے، چیئرمین ٹینریز ایسوسی ایشن کا کہناہے کہ 5جولائی یعنی کل سے تمام فیکٹریاں کھالوں کی خریداری بند کردینگی۔چیئرمین ٹینریز ایسوسی ایشن آغا سیدین کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ زیروریٹ کی سہولت ختم ہونے کے بعد سرمایہ حکومت کے پاس نہیں پھنساسکتے، بجٹ میں چمڑا سازی کے کیمکلز پر بھی اضافی ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ چمڑا فیکٹریاں 5جولائی سے کھالوں کی خریداری بند کردیں گی، ملک بھر کی800سے زائد چمڑا فیکٹریوں میں تالے لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ا?غا سیدین نے کہا کہ عید قرباں سے حاصل ہونے والی کھالیں بھی نہیں خریدسکیں گے جس سے اربوں روپے کی کھالیں ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں ماربل کی صنعت سے وابستہ مل مالکان نے بھی گزشتہ روز ہڑتال کا اعلان کردیا تھاجس کے باعث ملک بھر میں ماربل کی سپلائی روک دی گئی۔آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں نئے ٹیکسسز کی بھر مار کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں ماربل کی صنعت سے وابستہ مل مالکان سراپا احتجاج ہوگئے۔ انہوں نے تمام کارخانوں کو بندکرکے ملک بھرمیں ماربل کی سپلائی روکنے کا اعلان کیا۔ماربل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ساجد خان کے مطابق حکومت کی جانب سے انڈسٹری پر 17 فیصد اضافی سیلز ٹیکس نافذ کردیا گیا ہے جو ناقابل قبول ہے ہے۔ حکومت کی طرف سے فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو ہڑتال ختم نہیں کرینگے۔ماربل کے کاروبار سے وابستہ دیگر افراد بھی نئے ٹیکس کے نفاذ سے پریشان ہیں۔ صنعت کار ندیم خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت پہلے سے ہی ٹیکس دینے والوں سے اضافی ٹیکس وصول کرنا چاہتی ہے ، ہمارے حال پر کچھ تو رحم کیا جائے۔

اوپنرز کی ناقص کارکردگی پاکستان کیلیے دردِ سر بن گئی

لاہور(ویب ڈیسک) ورلڈکپ میں اوپنرز کی ناقص کارکردگی پاکستان کیلئے درد سر بن گئی۔ورلڈکپ میں پاکستان کی مہم کمزور بنانے میں اوپنرز کی ناقص کارکردگی نے اہم کردار ادا کیا،امام الحق اور فخرزمان صرف 2بار 80سے زائد کا آغاز فراہم کرسکے،سری لنکا کیخلاف میچ بارش کی نذر ہوا، دیگر مقابلوں میں اوپنرز نے بالترتیب 17، 82، 2، 13، 81،19اور 0کے آغاز فراہم کیے، اوپننگ شراکتوں میں مجموعی طور پر7اننگز میں صرف 214رنز بنائے جا سکے۔انفرادی کارکردگی کو دیکھا جائے تو امام الحق نے 29.28کی اوسط سے 205رنز بنائے، سب سے بڑی اننگز 53کی رہی، فخرزمان نے 24.71کی ایوریج سے 177رنز جوڑے، سب سے بڑی اننگز 62کی رہی، اس کارکردگی کا دیگر ٹیموں کے اوپنرز سے دور دور تک کوئی مقابلہ نہیں، بھارتی روہت شرما نے 90.66کی اوسط سے 544رنز بنائے،ان میں 4سنچریاں شامل ہیں، اوپنر ورلڈکپ کے ٹاپ اسکورر ہیں۔ڈیوڈ وارنر نے 73.71کی ایوریج سے 516رنز جوڑے،ان میں 2تھری فیگر اننگز شامل ہیں۔اس صورتحال سے پریشان پاکستان ٹیم مینجمنٹ بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں ایک نیا تجربہ کرنے پر غور کررہی ہے، فخرزمان کو ڈراپ کرکے محمد حفیظ کو بطور اوپنر امام الحق کے ساتھ بھیجا جا سکتا ہے،مڈل آرڈر میں شعیب ملک کو آزمانے کا فیصلہ ممکن ہوگا۔پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات معدوم ہونے کے بعد یہ ممکنہ طور پر آل راﺅنڈر کے ون ڈے کیریئر کا آخری میچ ہوسکتا ہے،انھوںنے میگا ایونٹ کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کا اعلان پہلے ہی کردیا تھا، بولنگ لائن میں کسی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا تو انجرڈ وہاب ریاض کی جگہ حسن علی کو موقع دیا جا سکتا ہے۔گزشتہ روز لارڈز میں پریکٹس سیشن کے دوران وہاب ایکشن میں دکھائی دیے، شعیب ملک بھی خاصے سرگرم نظر آئے، انھوں نے بولنگ کے ساتھ بیٹنگ میں بھی اپنی فارم بحال کرنے کی کوشش جاری رکھی،دیگر بیٹسمینوں میں فخرزمان اور امام الحق کے ساتھ محمد حفیظ نے نئی گیند سے پریکٹس کی، حارث سہیل جارحانہ اسٹروکس کھیلنے کیلیے کوشاں رہے،پیسرز نے برق رفتار بولنگ کیلیے بھرپور جوش اور جذبہ دکھایا، اس دوران کوچز لائن اور لینتھ میں خامیوں کی نشاندہی کرتے رہے۔شاہین شاہ آفریدی نے یارکرز کیلئے اپنی تکنیک بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہوئے بیٹسمینوں کو پریشان کیا، اچھی گیندوں پر محمد حفیظ ان کو داد بھی دیتے رہے،اسپنرز شاداب خان اور عماد وسیم نے کنڈیشنز کا بہتر استعمال کرتے ہوئے تسلسل کے ساتھ گھومتی گیندیں کرائیں،قبل ازیں گرین شرٹس نے فیلڈنگ سیشن میں باو¿نڈری کے قریب مشکل کیچز تھامنے کی مشق جاری رکھی۔

امریکہ جارحانہ اقدامات پر تلا ہوا ہے، شمالی کوریا

پیانگ یانگ(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کے درمیان ملاقات کے چند روز بعد ہی شمالی کوریا نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا ہمارے خلاف جارحانہ اقدامات پر تلا ہوا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اقوامِ متحدہ میں شمالی کوریا کے مشن نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر امریکا اور شمالی کوریا کے سربراہان کے درمیان حالیہ ملاقات اور مذاکرات کے بحالی کے باوجود امریکا جارحانہ اقدامات پر تلا ہوا ہے اور امریکا کو پابندیاں لگانے کا جنون ہے جب کہ واشنگٹن جزیرہ نما کوریا کے پرامن ماحول کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے۔خیال رہے امریکا، فرانس، جرمنی اور برطانیہ کی جانب سے اقوام متحدہ کے تمام ممبران کو خط بھیجا گیا ہے جس میں شمالی کوریا پر مزید پابندیوں اور شمالی کوریا کے ورکرز کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔شمالی کورین وفد نے اقوام متحدہ کے تمام ممبران کو خبردار کیا کہ امریکا کی جانب سے جان بوجھ کر شمالی کوریا کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش سے محتاط رہنا ہوگا۔خیال رہے 30 جون کو ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کی سرزمین پر قدم رکھنے والے پہلے امریکی صدر کا اعزاز حاصل کیا تھا جہاں انہوں نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ا±ن سے جزیرہ نما کوریا کے غیر فوجی علاقے میں ملاقات کی تھی جہاں دونوں رہنماو¿ں کے درمیان جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے مذاکرات کے لیے ٹیم بنانے پر اتفاق ہوا تھا تاہم ملاقات کے چند روز بعد ہی دونوں ممالک کے درمیان ایک بار پھر سے کشیدگی دیکھنے میں آرہی ہے۔

کرکٹ ورلڈکپ؛ ویسٹ انڈیز کی افغانستان کیخلاف بیٹنگ

لیڈز(ویب ڈیسک) کرکٹ ورلڈکپ کے 42ویں میچ میں افغانستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے۔ لیڈز میں کھیلے جارہے کرکٹ ورلڈکپ کے 42ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اننگز کا آغاز کرس گیل اور ایون لیوس نے کیا ہے۔دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں اب تک 8،8 میچز کھیلے ہیں جس میں سے ویسٹ انڈیز نے صرف ایک میچ جیتا جب کہ افغانستان ایونٹ میں اب تک کوئی کامیابی حاصل نہیں کرسکا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہیں۔

حکومت نے میٹروبس کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا

لاہور(خبر نگار)حکومت نے ابتدائی طور پر میٹروبس کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا، میٹروبس میں سفر کرنیوالے مسافروں سے 20 روپے ہی وصول کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق بجٹ میں محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے میٹروبس کے کرایوں میں اضافے کے بعد حکومت نے فی الحال اضافےکا فیصلہ پھرواپس لے لیا ہے، حکومت پنجاب نےکرایوں میں اضافے کا معاملہ میٹروبس روٹ پر اشتہارات سے آمدن حاصل کرنے سے مشروط کر دیا گیا۔اس کیلئے میٹروبس کرایوں میں اضافے سے قبل اشتہارات سے آمدن حاصل کرنے کاطریقہ کار وضع ہوگا، شہریوں کا کہنا ہے بجٹ میں جہاں نئے ٹیکس لگائے گئے ہیں وہاں میٹروبس کے مسافروں کیلئے کرایوں میں اضافہ نہ کرناخوش آئند ہے۔پنجاب حکومت نےصوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی میں چئیرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے افسران شامل ہیں۔ حکومت مارکیٹنگ کمپنی کی مدد سے میٹروبس روٹ پر ذرائع آمدن پیدا کرے گی۔

اینٹی کرپشن کی ناکامی پر نیب نے رانا ثناءپر منشیات کیس بنا دیا : شہباز شریف

لاہور (خبرنگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا ایجنڈا اور فوکس صرف مسلم لیگ(ن ) ہے او رپوری قوم ان کے فسطائی ہتھکنڈوں کو دیکھ رہی ہے ، نیب اور اینٹی کرپشن کی ناکامی کے بعد رانا ثنا اللہ پر منشیات کا کیس بنا یا گیا ، کیا یہ نئے پاکستان اور ریاست مدینہ کا تصور ہے ،رانا ثنا اللہ کو ادویات ، کھانا او رپانی تک نہیں دیا جارہا ہے ، اگر خدانخواستہ رانا ثنا اللہ کو کچھ ہوا تو اس کی سو فیصد ذمہ داری عمران نیازی اور حکومت پر عائد ہو گی ، میری تمام درد دل رکھنے والی شخصیات اور اداروں سے اپیل ہے کہ اس کا نوٹس لیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے شاہد خاقان عباسی اور عطائ اللہ تارڑ کے ہمراہ رانا ثنا اللہ کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔ شہباز شریف نے راناثنا اللہ کے اہل خانہ کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے یقین دلایا کہ ساری قیادت اور پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کی پوری فیملی حوصلے سے ہے او رہم بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔رانا ثنا اللہ ہمارے کمٹڈ ساٹھی ہیں۔عمران خان کی فسطائی سوچ اور ہتھکنڈے سامنے آچکے ہیں ،پوری قوم دیکھ رہے ہی ہے کہ یہ بے بنیاد کیس ہے۔ اس سے پہلے نیب اپنی پوری کوشش کے باوجود رانا ثنا اللہ خلاف کے خلاف کمیشن ، کک بیکس اور کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ڈھونڈ سکا ،میں نے رانا ثنا اللہ کی زبانی سنا ہے کہ عمران نیازی نے اس وقت کے اینٹی کرپشن کے ڈی جی اور موجودہ نیب کے ڈپٹی چیئرمین کو ذاتی حیثیت میں بلا کر کہا کہ رانا ثنا اللہ کے خلاف مجھے بد عنوانی کا کیس چاہیے لیکن وہ بھی اس میں ناکام رہے او رپھر خود عمران نیازی نے مخبر بن کر 15کلو ہیروئن کا کیس بنایا جس پر پوری قوم حیران اور پریشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے میری بہن نے بتایا کہ انہیں پینے کا پانی ،کھانا اور نہ ہی ادویات دی جارہی ہیں ،کئی گھنٹے جیل کے باہر کھڑے رہے لیکن جیل انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ ادویات ،کھانا اور پانی اندر نہیںبھجوا سکتے ، کیا یہ نیا پاکستان ہے۔ ایک بد ترین کیس میں بھی قیدی کو انسانی تقاضوں کے مطابق بنیادی سہولتوں سے محروم نہیں کیا جاتا۔ رانا ثنا اللہ خان کی ہارٹ سرجری ہوئی ہے اور مجھے آج ان کے اہل خانہ نے بتایا ہے کہ ان کی دائیں آنکھ پر اٹیک ہوا ہے اور ان کی بینائی بھی متاثر ہوئی ہے جس کی وہ دوائی کھا رہے ہیں اس کے علاوہ وہ کمر کے مرض میں بھی مبتلا ہیں ،ہمیں رانا ثنا اللہ نے اپنی تکلیف کے بارے میں کبھی نہیں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیںکہ عمران نیازی میں ہٹلر کے جراثیم ہیں اور دیگر بھی خوبیاں موجود ہیں لیکن ایک قیدی جو رکن قومی اسمبلی اورسیاسی شخصیت ہے اس کی زندگی اور بیماری سے کھیلا جارہا ہے ، اس اقدام پر نہ دنیا بلکہ خدا بھی معاف نہیں کرے گا۔ مطالبہ ہے کہ ان کی ادویات ،کھانا اور پانی اندر جانے کی اجازت دی جائے ،مجرمہ غفلت کے ذمہ دار نیازی صاحب آپ ہوں گے۔ رانا ثنا اللہ کی بیرک میں نہ پنکھا چل رہا ہے او رنہ بلب ہے ، انہوں نے قتل تونہیں کیا ،دشمن کے ساتھ بھی ایسا سلوک نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ میں درد دل رکھنے والے تمام افراد ، اشخاص اور اداروں سے گزارش ہے کہ رانا ثنااللہ کو ادویات اور علاج کی عدم فراہمی کی مجرمانہ غفلت کا نوٹس لیا جائے۔ خدانخواستہ اگر انہیں کچھ ہوا تو اس کی سو فیصد ذمہ داری عمران نیازی اور حکومت پر عائد ہو گی۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ، زرداری ، 3 کمپنیوں کیخلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنیکی منظوری

اسلام آباد (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکا? نٹیبلٹی، ڈی جی آپریشن اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ نیب ترجمان کی جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ نیب کی یہ دیرینہ پالیسی ہے کہ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بارے میں تفصیلات عوام کو فراہم کی جائیں جو طریقہ گزشتہ کئی سالوں سے رائج ہے جس کا مقصد کسی کی دل آزاری مقصود نہیں۔ تمام انکوائریاں اور انویسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جوکہ حتمی نہیں۔ نیب قانو ن کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا موقف معلوم کرنے کے بعد مزید کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں بدعنوانی کے 4 ریفرنسز دائرکرنے کی منظوری دی گئی جن میں سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طور پر میسرز پیراتھینان پرائیویٹ لمیٹڈ، میسرزپارک لین پرائیویٹ لمیٹڈ کےلئے حاصل کردہ فنانشل فیسیلٹی میں خورد برد اور جعلی بینک اکا?نٹس کے ذریعے بدعنوانی کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو مبینہ طور پر 3.77 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میںمیسرز ایکسیڈ پرائیویٹ لمیٹڈ کے حیات محمد مندوخیل کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔ ملزم پر مبینہ طور پر قومی خزانے کو 455.7444 ملین روپے بدعنوانی کا الزام ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میںڈاکٹر ایوب روز ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز اور دیگر کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طور پراختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ڈینگی کنٹرول کیلئے ادویات کے ٹھیکے من پسند افراد کو دینے کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو تقریباً 70ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سبطین فضلِ حلیم، مینجنگ ڈائریکٹرپنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی ملتان اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طوراختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ملتان میٹرو کی فزیبیلٹی سٹڈی میں حقائق کے منافی تخمینہ لگانے، غیرقانونی طور پر ٹھیکے دینے، منصوبہ پر عملدرآمد میں تاخیرکی وجہ سے اخراجات میں مبینہ طور پر اضافہ کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو تقریباً 770ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 8 انوسٹی گیشنزکی منظوری دی گئی جن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر عثمان سیف اللہ اور ان کے خاندان کے افراد انور سیف اللہ، سلیم سیف اللہ، ہمایوں سیف اللہ اور دیگر محمد صادق علی عمرانی، سابق صوبائی وزیر پی ایچ ای ڈیپارٹمنٹ بلوچستان اور دیگر، منظور قادرسابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کراچی اور دیگر، میجر ریٹائرڈسید خالد امین شاہ چیف سیکورٹی آفیسر، پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر، سندھ سوشل ریلیف فنڈ کے اہلکاران و افسران و دیگر، پراجیکٹ ڈائریکٹر آف ایکسٹینشن آف پٹ فیدر کینال پراجیکٹ ڈیرہ مراد جمالی اور دیگرتمام پیکجز، مشینری مینٹیننس ڈویڑن خیر پور شکار پور کے اہلکاران و افسران، ٹھیکہ داران اور دیگر، ایجوکیشن ورکس ڈیپارٹمنٹ جیکب آباد کے اہلکاران و افسران، ٹھیکہ داران اور دیگرکے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری شامل ہیں۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 6 انکوائریوں کی منظوری دی گئی جن میں سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اکرم خان درانی، رکن صوبائی اسمبلی اعظم خان درانی، عرفان درانی اور دیگر، وائرلیس لوکل لوپ/ لانگ ڈسٹنس انٹرنیشنل کمپنیز، نیپرا کے اہلکاران و افسران، بلال منیر شیخ چیف کمرشل آفیسر پی آئی اے اور دیگر، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اہلکاران و افسران اور پاک پی ڈبلیو ڈی کے اہلکاران و افسران کےخلاف انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے علی مدد شیرسابق وزیر تعلیم گلگت بلتستان، رکن پنجاب اسمبلی غضنفر عباس چھینہ، محمد شیر چھینہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ریوینیو ڈیپارٹمنٹ بھکر اوردیگر ،کیٹل مارکیٹ مینیجمنٹ کمپنی بھاولپور کی انتظامیہ، اہلکاران و افسران اور دیگر پنجاب میٹ پراسیسنگ کمپنی کی انتظامیہ، اہلکاران و افسران اور دیگر، فیصل آباد کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی کی انتظامیہ، اہلکاران و افسران اور دیگر، اطہر حیات چیف آپریٹنگ آفیسرمیسرز باہم ایسوسی ایٹ اور دیگر، طماش خان سابق ناظم /رکن صوبائی اسمبلی پشاور کے خلاف اب تک عدم شواہد کی بنیاد پرقانون کے مطابق انکوائری بند کرنے کی منظوری دی۔

وزیر اطلاعات صمصام بخاری کی رائے حسن نواز سے ملاقات

لاہور (ویب ڈیسک )وزیر اطلاعات سید صمصام علی بخاری کاکہنا تھاکہ عوام کی دلچسپی اپنے مسائل کے حل اور ملکی ترقی میں ہے ۔ موجودہ حکومت نے درست سمت میں ترقی کے سفرکا آغاز کیا ہے۔ایمنسٹی سکیم بریک تھرو ثابت ہوگی، ملکی خزانے کو بھریں گے۔ عالمی ادارو ں کا پاکستان پر اعتماد بحال کر رہے ہیں۔آئی ایم ایف سے 6ارب ڈالر کی منظوری خوش آئند ہے۔نئی اصلاحات کے بعد ملکی معیشت مضبوطی کی طرف جائے گی۔عمران خان نے ایک مرتبہ پھر این آر او نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔پنجاب میں بڑے پیمانے پر حقیقی منصوبے شروع کریں گے۔زراعت کے شعبے میں دورس نتائج کی پالیسیاں لا رہے ہیں۔ ساہیوال ڈویڑن کے ترقیاتی منصوبوں و مسائل کے حل کیلئے تفصیلی مشاورت۔ وزیر اعلیٰ کو ساہیوال ڈویڑن کے اہم امور سے آگاہ کیا ہے۔

شبہ ہے والد کے قتل کی منصوبہ بندی رانا ثناءاللہ نے کی: سارہ تاثیر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق گورنر پنجاب مقتول سلمان تاثیر کی صاحب زادی سارہ تاثیر نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ والد کے قتل کی منصوبہ بندی رانا ثنا اللہ نے کی۔ تفصیلات کے مطابق مقتول گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی صاحب زادی سارہ تاثیر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میں اپنے والد کے قتل کے ماسٹر ماینڈ ہونے کا کسی پر شبہ کر سکتی ہوں تو وہ صرف رانا ثنا اللہ ہے۔ سارہ تاثیر نے لکھا کہ رانا ثنا اللہ سے زیادہ پست آدمی کوئی نہیں، وہ دھوکے بازی سے لے کر قتل تک میں قانون سے بچتا رہا ہے۔ سلمان تاثیر کی بیٹی کا کہنا تھا کہ شبہ ہے والد کے قتل کی منصوبہ بندی رانا ثنا اللہ نے کی، ان کی گرفتاری پر انتہائی خوشی ہے۔ انھوں نے مزید لکھا کہ رانا ثنا کے خلاف کارروائی پر عمران خان حکومت پر خدا کی رحمت ہو، دھوکے باز اور قاتل رانا ثنا کئی دہائیوں تک قانون کو چکما دیتا رہا۔

شریف ، زرداری کی آدھی جائیداد ، مگر پورا قرضہ اتر جائیگا

راولپنڈی (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ جنہوں نے ملک کو کنگال کیا اور لوگوں پرمشکلات ڈالیں ان سے جواب لوں گا اس لیے یہ جس بادشاہ سے سفارش کرائیں ،مجھے کوئی فرق نہیں پڑےگا اور این آر او کی کوئی چھوٹ نہیں دوں گا، 10 سالوں میں شریف اور زرداری خاندانوں میں بچوں کے بچے بھی اربوں پتی بن گئے اور قوم مقروض ہوگئی،انتقامی کارروائی تو میرے خلاف ہوئی تھی، جب پاناما کی بات کی تو میرے اوپر سپریم کورٹ میں 2 کیسز ہوئے اور 32 مقدمات بنائے،شہبازشریف کا خاندان اور زرداری کا خاندان چوری کا آدھا پیسہ بھی واپس لے آئیں تو روپیہ اوپر چلا جائےگا اور ڈالر نیچے آئے گا۔ بدھ کو راولپنڈی میں نئی ٹرین سرسید ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شیخ رشید جس طرح ریلوے کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں، سارا پاکستان ان کو دعائیں دےگا، ریلوے عام آدمی کا سفر ہے، مہذب معاشروں میں ریلوے پر زور دیا جاتا ہے، ریلوے سب سے آسان اور بہترین طریقہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ریلوے میں 36 ارب کا خسارہ تھا، تیل کی قیمت اوپر جانے اور روپے کی قدر کم ہونے کے باوجود 36 ارب سے خسارہ 32 ارب پر لے آئے، ابھی صرف 10 ماہ ہوئے ہیں، ملک کا ایک ایک ادارہ ریکارڈ خساہ کررہا تھا، اس خسارے کی وجہ کیا تھی، اس کے پیچھے کرپشن تھی، ایک ملک وسائل کی کمی سے غریب نہیں ہوتا بلکہ کرپشن کی وجہ سے ہوتا ہے، ہندوستان میں ریل چل رہی ہے اور اربوں کا نفع ہے لیکن ہمارے ملک میں یہ خسارے میں ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ کرپشن کا مقصد پبلک کا پیسہ چوری ہونا ہے، یہ غریب کو غریب اور چھوٹے طبقے کو امیر کرتی ہے، ملک ایک مشکل سے گزررہا ہے اس کے پیچھے کیا ہے، 10 سال میں 2 حکومتیں قرض کو 6 ہزار ارب سے 30 ہزار ارب پر لے گئیں، یہ کیسے ممکن ہے، کوئی بتائے کہ 60 سالہ تاریخ میں قرضہ 6 ہزار ارب ہو اور 10 سال میں 30 ہزار ارب پر لے گئے۔عمران خان نے کہا کہ دونوں گھر شریفوں اور زرداری کی دولت دیکھیں، 10 سال میں یہ کتنے امیر تھے، پہلے ہی پیسہ چوری کیا تھا، 10 سالوں میں دونوں خاندانوں میں بچوں کے بچے بھی اربوں پتی بن گئے اور قوم مقروض ہوگئی، یہ شور کرتے ہیں کہ عمران خان انتقامی کارروائی کررہا ہے، انتقامی کارروائی تو میرے خلاف ہوئی تھی، جب میں نے پاناما کی بات کی تو میرے اوپر سپریم کورٹ میں 2 کیسز ہوئے اور 32 مقدمات بنائے، 6 کیس الیکشن کمیشن میں کیے، یہ صرف اس لیے کہ میں پاناما کے اربوں روپے کا جواب مانگ رہا تھا، اس کو انتقامی کارروائی کہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ زرداری اور نوزشریف کے کیسز پرانے ہیں، ہم نے کیسز شروع نہیں کیے، انہوں نے مجھ پر کیس کیے، جمہوریت میں لیڈر جواب دہ ہوتا ہے، میں لندن نہیں بھاگ گیا تھا، میں نے 10 ماہ جواب دیا، سپریم کورٹ میں ایک ایک چیز کا جواب دیا جس سے میں صادق اور امین ثابت ہوا، میں نے رونا دھونا نہیں کیا، ان کی طرح جلسے جلوس نہیں کیے، عدالت میں اپنا جواب دیا۔وزیراعظم نے کہاکہ ان سے جواب لوں گا، جتنا مرضی شور کرنا ہے جو مرضی کریں، میں نے قوم سے وعدہ کیا تھا، جنہوں نے ملک کو کنگال کیا اور لوگوں پرمشکلات ڈالیں ان سے جواب لوں گا، یہ جو مرضی کریں مجھے کوئی فرق نہیں پڑےگا جس بادشاہ سے سفارش کرائیں ان کے گھٹنے دبائیں، میں نے جواب لینا ہے، کوئی این آر او کی چھوٹ نہیں دوں گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے پتا ہے قوم کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، چوری یہ کریں، ارب پتی یہ بنیں، سب کی باہر پراپرٹی ہے، شہباز شریف نے اسمبلی میں کہا روپیہ کتنا گرگیا اور ڈالر اوپر گیا، شہبازشریف کا خاندان اور زرداری کا خاندان چوری کا آدھا پیسہ بھی واپس لے آئیں تو روپیہ اوپر چلا جائےگا اور ڈالر نیچے آئے گا۔عمران خان نے کہاکہ نیا پاکستان بننا شروع ہوگیا ہے، کبھی بھی اتنے بڑے ڈاکوو¿ں پر کسی نے ہاتھ نہیں ڈالا تھا، کبھی ایسے لوگوں کا احتساب نہیں ہوا تھا، جیلوں میں غریب لوگ ملتے ہیں، جو لوگ چوری کرکے پیسہ لے گئے وہ وی آئی پی جیل مانگتے ہیں، ہمارے 80 فیصد لوگوں کے پاس ائیرکنڈیشن نہیں، ادھر یہ لوگ جیل میں ائیرکنڈیشن اور ٹی وی مانگ رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ نیا پاکستان ایک پاکستان ہوگا، ہم نے قانون سب کے لیے ایک لانا ہے، طاقتور اور کمزور کو ایک طرح رکھنا ہے، جیل میں بڑے اور چھوٹے ڈاکو سے ایک طرح کا سلوک ہوگا، ہم نے ملک میں عام آدمی کی زندگی بہتر کرنا ہے، اب تک خاص طبقے کی زندگی بہتر ہوئی، عام آدمی پسا ہے، تعلیم انگلش میڈیم اور پیسے والوں کے لیے ہے، ملک کا آج دیوالیہ غریبوں نے نہیں ان تھوڑے سے لوگوں نے نکالا جو آج انتقامی کارروائی کو بول کر بھاگے پھررہے ہیں۔