تازہ تر ین

چمڑا فیکٹری مالکان نے ملک بھر میں کاروبار بند کرنے کا اعلان کردیا

کراچی(ویب ڈیسک) ملک بھر میں چمڑا فیکٹریوں کے مالکان نے بھی کاروبار بند کرنے کا اعلان کردیا ہے، چیئرمین ٹینریز ایسوسی ایشن کا کہناہے کہ 5جولائی یعنی کل سے تمام فیکٹریاں کھالوں کی خریداری بند کردینگی۔چیئرمین ٹینریز ایسوسی ایشن آغا سیدین کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ زیروریٹ کی سہولت ختم ہونے کے بعد سرمایہ حکومت کے پاس نہیں پھنساسکتے، بجٹ میں چمڑا سازی کے کیمکلز پر بھی اضافی ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ چمڑا فیکٹریاں 5جولائی سے کھالوں کی خریداری بند کردیں گی، ملک بھر کی800سے زائد چمڑا فیکٹریوں میں تالے لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ا?غا سیدین نے کہا کہ عید قرباں سے حاصل ہونے والی کھالیں بھی نہیں خریدسکیں گے جس سے اربوں روپے کی کھالیں ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں ماربل کی صنعت سے وابستہ مل مالکان نے بھی گزشتہ روز ہڑتال کا اعلان کردیا تھاجس کے باعث ملک بھر میں ماربل کی سپلائی روک دی گئی۔آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں نئے ٹیکسسز کی بھر مار کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں ماربل کی صنعت سے وابستہ مل مالکان سراپا احتجاج ہوگئے۔ انہوں نے تمام کارخانوں کو بندکرکے ملک بھرمیں ماربل کی سپلائی روکنے کا اعلان کیا۔ماربل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ساجد خان کے مطابق حکومت کی جانب سے انڈسٹری پر 17 فیصد اضافی سیلز ٹیکس نافذ کردیا گیا ہے جو ناقابل قبول ہے ہے۔ حکومت کی طرف سے فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو ہڑتال ختم نہیں کرینگے۔ماربل کے کاروبار سے وابستہ دیگر افراد بھی نئے ٹیکس کے نفاذ سے پریشان ہیں۔ صنعت کار ندیم خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت پہلے سے ہی ٹیکس دینے والوں سے اضافی ٹیکس وصول کرنا چاہتی ہے ، ہمارے حال پر کچھ تو رحم کیا جائے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain