خطے میں حالات بہتر ہونے کے بعد کویت میں امریکی سفارتخانے نے اپنی قونصلر اور سفارتی خدمات دوبارہ بحال کر دی ہیں۔ سفارتخانے کے مطابق خطے میں سکیورٹی صورتحال بہتر ہونے پر معمول کی سرگرمیاں بحال کی جا رہی ہیں، جبکہ شہریوں کو ویزا، دستاویزات اور دیگر قونصلر خدمات دوبارہ دستیاب ہوں گی۔
امریکی حکام نے کہا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور ضرورت پڑنے پر حفاظتی اقدامات میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ خدمات کی بحالی کو خطے میں استحکام کی ایک مثبت علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

