تازہ تر ین

زرداری کیلئے منی لانڈرنگ کرنیوالا انڈین شہری ، وعدہ معاف گواہ نے بھانڈا پھوڑدیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آصف زرداری کے لیے منی لانڈرنگ کرنے میں بھارتی شہری کے ملوث ہونے کا انکشاف۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں آصف زرداری کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے ناصر عبداللہ لوتھا نے منی لانڈرنگ میں بھارتی شہری کے ملوث ہونے کا انکشاف کردیا۔ ذرائع کے مطابق وعدہ معاف گواہ ناصر لوتھا نے نیب کو دئیے گئے بیان میں کہا کہ سابق صدر آصف زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات ہوئی۔ عبدالغنی مجید بھی وہیں تھے۔زرداری نے کہا کہ اس (عبدالغنی مجید) کا خاص خیال رکھیں، یہ میرا خاص بندہ ہے۔نیب ذرائع کے مطابق ناصر لوتھا نے کہا کہ عبدالغنی مجید اور حسین لوائی دبئی میں میرے محل آتے تھے ، دونوں نے مجھے سمٹ بینک بنانے کے متعلق بتایا، مجھے کہا گیا پیسے ہم آپ کو دیں گے جو دبئی سے اس بینک میں انویسٹ کریں حالانکہ میرا وہاں ایک شیئر بھی نہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی شہری اشیش مہتا ان کی جانب سے پیسے مجھے پہنچاتا رہا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain