Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟
    • وادی کاغان:برف باری بابوسر ٹاپ نے سفید چادر اوڑھ لی
    • نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ
    • کوک اسٹوڈیو کا ’پسوری‘ یوٹیوب پر ایک ارب ویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی میوزک ویڈیو بن گئی
    • مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع
    • یوم دفاع پاکستان 6ستمبر1965ءکے شہدا و غازیوں کو قوم کا خراج عقیدت
    • سیاسی منظر نامے پر نئے صوبوں کی بحث پیپلز پارٹی مخالف،محسن نقوی حامی احسن اقبال کی15نئے صوبوں کی تجویز پر ہلچل
    • ایران کا امریکی بحری بیڑے پر حملے کا دعویٰ طیارہ بردار جہاز اور ڈسٹرائر نشانے پر
    • خیبر پختونخوا میں مختلف جھڑپوں کے دوران 21 خوارج ہلاک
    • اپریل 2027 میں پاکستان میں کھیلوں کا بڑا میلہ ساؤتھ ایشین گیمز میں 6 ہزار سے زائد کھلاڑی متوقع
    • پاکستان میں نیپال جیسی سیلابی تباہی کا خطرہ، ماہرین نے خبردار کردیا
    • پی ایس ایل کی تاریخیں بدلنے کا امکان، جنوری میں ٹورنامنٹ کرانے پر بات چیت
    • پاکستان صرف 55 رنز پر ڈھیر بھارت نے 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا
    • ماؤنٹ آناک کراکاٹاؤ کی راکھ جکارتہ ایئرپورٹ پر پروازیں معطل
    • برائن لارا بھی عمران خان کے لیے بول پڑے
    • بلوچستان کا امن، خوشحالی اور عوامی بہبود ریاستی کوششوں کا مرکز : عاصم منیر
    • ایرانی حملے کا جواب، امریکی سینٹ کام نے 3 آئل ٹینکرز پر حملہ کر دیا
    • لوئس اینریکے 2030 تک پی ایس جی کلب کے کوچ مقرر
    • گلیات روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ مسافرمشکلات کا شکار
    • ہسپتال بھی محفوظ نہ رہے، PIMSکے بعد شیخ زاید میں آتشزدگی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ”ہیلتھ کارڈ“پنجاب کے سر کاری ملازمین کیلئے وزیر اعلی کا بڑا اقدام

    By Daily Khabrainاگست 24, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(وقائع نگار)پنجاب کے سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر حکومت نے سرکاری ملازمین کو صحت انصاف کارڈ جاری کرنے کافیصلہ کیا ہے-وزیراعلیٰ نے سرکاری ملازمین کو صحت انصاف کارڈ کا اجراءجلد یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ سرکاری ملازمین کو صحت انصاف کارڈ فراہم کرنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں اور متعلقہ امور جلد طے کر کے حتمی شکل دی جائے-انہوںنے کہاکہ صحت انصاف کارڈ کی فراہمی سے سرکاری ملازمین کو علاج معالجہ کی سہولت ملے گی-سرکاری ملازمین ہسپتالوں میںتقریباً سوا 7لاکھ روپے تک علاج کی سہولت حاصل کرسکیںگے اوراس حد کو ضرورت پڑنے پر بڑھایا بھی جا سکتا ہے-وزیراعلیٰ نے کہاکہ موجودہ حکومت کو زندگی کے ہر طبقے کا احساس ہے-سرکاری ملازمین کا احساس کرتے ہوئے انہیں صحت انصاف کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے اورےہ وہ کام ہیں جو 70سال میں کسی حکومت نے نہیں کئے- والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ،وزیراعلیٰ نے منظوری دے دی: پنجاب حکومت نے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کےا ہے اوروزیراعلیٰ عثمان بزدار نے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے ملازمین کو مستقل کرنے کے فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اس اقدام سے ملازمین پہلے سے زیادہ لگن اور محنت سے سرکاری فرائض سرانجام دیں گے اورملازمین میں عدم تحفظ کا احساس ختم ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب کے دیگر شہروں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس ضمن میں ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔اتھارٹی کا دائرہ کار بڑھنے سے دیگر شہروں میں تاریخی عمارتوں کو اصل حالت میں بحال کرنے میں مدد ملے گی اوریہ اقدام سیاحت کے فروغ کا باعث بنے گا۔ تاریخی عمارتوں کی بحالی سے شہروں کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔انہوںنے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہر تاریخی اہمیت رکھتے ہیں۔ تاریخی شہر سیاحت کے فروغ کا باعث ہیںاورتحریک انصاف کی حکومت سیاحت کے شعبہ کو پائیدار بنیادوں پر ترقی دینے کیلئے کام کر رہی ہے۔ فورٹ منرو کے 18 ریسٹ ہاﺅسز کی تزئین و آرائش کی ہدایت :وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زےر صدارت آج وزےراعلیٰ آفس مےں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا ،جس مےں جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے جاری منصوبوں پر پےش رفت کا جائزہ لےا گےا۔وزےراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فورٹ منرو کو سیاحت کیلئے بہترین مقام بنائیں گے۔وزیراعلیٰ نے فورٹ منرو میں 18 ریسٹ ہاﺅسز کی تزئین و آرائش کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریسٹ ہاﺅسز کی بکنگ کی آن لائن سہولت مہیا کی جائے گی۔ اجلاس مےں ڈیرہ غازی خان اور فورٹ منرو میں پانی کے ذخیرے کیلئے چھوٹے ڈیم بنانے کا فیصلہ کےا گےا۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر آئے گااورپینے کے صاف پانی کی سپلائی کو بہتر بنا کر عوام کو ان کا حق لوٹائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے ٹرائبل ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر محکموں کی پرانی گاڑیاں آکشن کرنے کا حکم دےتے ہوئے کہا کہ قواعد و ضوابط کے تحت پرانی گاڑیوں کی آکشن کی جائے۔انہوںنے ہداےت کی کہ مانیکا کینال کی لائننگ کا کام ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے اورمانیکا کینال کے ساتھ سیوریج کیلئے علیحدہ انتظام کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے مانیکا کینال کے ساتھ اراضی پر شجرکاری کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوںنے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں ٹرک باڈی انڈسٹری کو کسی مناسب جگہ پر شفٹ کیا جائے اورویسٹ واٹر کی ٹریٹمنٹ کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ جنوبی پنجاب کے شہروں میں سالڈ ویسٹ کے نظام کی بہتری کیلئے ضروری مشینری فراہم کی جائے گی۔ شہروں میں پارکس کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے متعلقہ حکام فوری اقدامات کریں۔ فلاح عامہ کے منصوبوں مےں کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہےں ہوگا۔ڈی جی خان سمےت جنوبی پنجاب کے ڈوےلپمنٹ پراجےکٹس مقررہ مدت مےں مکمل کےے جائےں ۔ترقےاتی منصوبوں کی سخت نگرانی کا عمل ہر سطح پر جاری رہے گااورعوام کی سہولت کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کو اجلاس کے دوران فلاح عامہ کے منصوبوںپر پےش رفت اور نئی سکیمو ںکے بارے میں بریفنگ دی گئی۔سیکرٹری آبپاشی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری ہاﺅسنگ، سیکرٹری کھیل و سیاحت، سیکرٹری بلدیات اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ملک اسد خان کے انتقال پر اظہارتعزےت: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سابق گورنر مغربی پاکستان نواب آف کالا باغ ملک امیر محمد خان مرحوم کے بیٹے ملک اسد خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      وادی کاغان:برف باری بابوسر ٹاپ نے سفید چادر اوڑھ لی

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      تازہ ترین

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.