اسلام آباد: (ویب ڈیسک)ملک بھرمیں ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہاہے۔ پشاور ، راولپنڈی ،اسلام آباد اور فیصل آباد سمیت کئی شہریوں میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی ہے۔ کمشنر لاہور آصف بلال لودھی کے مطابق لاہورشہر میں مشتبہ کیسز کی تعداد 4170 تک پہنچ گئی ہے۔ شہر میں مصدقہ ڈینگی کے 22 مریض سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسدادڈینگی مہم کی خلاف ورزی پر 571 ایف آئی آرز درج کی گئیں ہیں۔کمشنر لاہور نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ اسپتالوں میں ادویات کی دستیابی ، ڈینگی کاونٹرز، مخصوص ڈینگی بیڈز کی تعداد کی مصدقہ رپورٹ تیار کیجائے۔ آو¿ٹ ڈور اور ان ڈور سرویلنس دونوں پر توجہ مرکوز کیجائے۔فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں زیرعلاج راولپنڈی کا چودہ سالہ آریان ڈینگی بخار کے باعث دم توڑ گیاہے۔ شہر میں 37 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔راولپنڈی میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 88 شہری ڈینگی بخار کا شکار ہوئے۔ ضلع بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1580 ہوگئی۔پشاور میں بھی ڈینگی کے 75 نئے کیس سامنےا?ئے ہیں، سرکاری طور پر جاری اعداد وشمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں ڈینگی کیسز کی تعداد 780 تک پہنچ گئی ہے۔ ڈینگی کا شکارروالپنڈی کا چودہ سالہ آریان چل بسا۔ وہ فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں پچھلے پانچ روز سے زیرعلاج تھا۔فیصل آباد میں اب تک ڈینگی کے چار ہزار مشتبہ کیسز سامنے آئے، جن میں سے 37 فراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 88 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے، ضلع بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1580 ہوگئی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں پوٹھوہار ٹاون سے 62، ائرپورٹ ہاوسنگ اسکیم سے ملحقہ علاقوں سے 43 اور راول ٹاون اور کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں سے ڈینگی کے 18 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ بیشتر مریضوں کو ہولی فیملی، بینظیربھٹو اور ڈی ایچ کیو اسپتال لایا جارہا ہے۔خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور بھی ڈینگی کے نشانے پر ہے۔ شہر میں 75 نئے کیسز سامنے آگئے۔نئے کیسز کے ساتھ خیبرپختون خوا میں ڈینگی کیسز کی تعداد 780 تک پہنچ گئی ہے۔کے پی کے محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی کے 700 مریضوں کا تعلق پشاور سے ہے۔