تازہ تر ین

اسرائیل میں انتخابی میدان سج گیا: ٹرمپ کی تصاویر چھاگئیں

تل ابیب:(ویب ڈیسک) اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو ا?ج انتخابی میدان میں اس وعدے کے ساتھ ایک مرتبہ پھر اترے ہیں کہ اگر وہ اور ان کی جماعت کامیاب ہوگئی تو وہ مغربی کنارے سے منسلک وادی اردن کو اسرائیل میں شامل کردیں گے۔ اسرائیل میں رواں سال کے دوران دوسری مرتبہ انتخابات منعقد ہو رہے ہیں جس میں 60 لاکھ رائے دہندگان اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔وزیراعظم نیتن یاہو نے گزشتہ ہفتے اپنے خطاب میں اعلان کیا تھا کہ کامیابی کی صورت نئی حکومت کی تشکیل کے ساتھ ہی وہ اسرائیلی سرحد کو وادی اردن اور شمالی بحیرہ مردار تک وسیع کردیں گے۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس وقت وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں پانچ مرتبہ وزارت عظمیٰ کے منصب پہ فائز رہ چکنے والے نیتن یاہو اور سابق چیف ا?ف ا?رمی اسٹاف بینی گانتز کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔موجودہ وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے رائے دہندگان کو متاثر کرنے کے لیے پورے ملک میں اپنی تصاویر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بل بورڈز اور بینرز پہ ا?ویزاں کرائی ہیں۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل میں ہونے والے عام انتخابات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چھائے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیتن یاہو اور بینی گانتز مل کر بھی حکومت تشکیل دے سکتے ہیں جب کہ یہ بھی ممکنات میں سے ہے کہ اگر ایک مرتبہ پھر حکومت سازی کی کوشش کامیاب نہ ہو تو جنوری میں دوبارہ انتخابات کا انعقاد کیا جائےکہ یہی ا?ئینی و قانونی طریقہ ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو اس وقت تین بڑے کرپشن اسکینڈلز کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ان کی مشکلات مدمقابل سے کہیں زیادہ ہیں۔دنیا کی نگاہیں اس لیے بھی اسرائیلی انتخابات پہ مرکوز ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ اعلان کرچکے ہیں کہ وہ اسرائیل و فلسطین کے درمیان دہائیوں سے جاری تنازع کے حل کے لیے تیار کردہ اپنے منصوبے کا اعلان اسرائیلی انتخابات کے بعد کریں گے۔امریکی صدر کی خواہش پر ’ڈیل ا?ف دی سنچری‘ نامی منصوبہ ان کے دامار جیرڈ کشنر نے دیگر ماہرین کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے جس کے متعلق عام تاثر ہے کہ وہ 50 ارب ڈالرز کا اقتصادی پروگرام ہے۔ اس منصوبے کا اطلاق اسرائیل، فلسطین، اردن، مصر اور لبنان پر ہوگا۔ جیرڈ کشنر ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کے خاوند ہیں۔روس کے وزیر خارجہ اور فلسطینی رہنماو¿ں سمیت متعدد عالمی شخصیات نے تیار کردہ امن منصوبے پر کڑی نکتہ ینی کی ہے۔ روسی وزیرخارہ سرگئی نے تو یہاں تک کہا ہے کہ امریکی منصوبے میں فلسطین نام کی ریاست ہی شامل نہیں ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain