Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور: درباروں کے نذرانوں اور چندوں میں ’بڑے پیمانے پر گھپلے‘، متعدد سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سزائیں
    • انڈوں کا زیادہ استعمال یادداشت کی کمزوری کے خطرے کو کم کر سکتا ہے: نئی تحقیق
    • یکم جولائی سے پاسپورٹ گھروں تک پہنچیں گے، ہوم ڈیلیوری سروس مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ
    • صارفین کے تحفظ کیلئے واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
    • ہمارے علاوہ کوئی جماعت گلگت کو حقوق نہیں دے سکتی، عوام کو ’جیالا وزیراعلیٰ‘ منتخب کرنا ہوگا، بلاول بھٹو
    • سکیورٹی خدشات کے باعث سندھ سیکرٹریٹ میں آم کی پیٹی لانے پر پابندی لگادی گئی
    • پاکستان جیت کے لئے پر عزم 157 رنز کا حدف
    • کیا مومنہ اقبال برائیڈل میک اپ کے دوران سگریٹ نوشی کر رہی تھیں؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
    • سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑی کمی
    • تیسرا ون ڈے ،معاذ صداقت بال پکڑنے کی کوشش میں زخمی
    • ناسا کا مریخ کے گرد گردش کرنے والا خلائی جہاز ناکارہ ہو گیا
    • گلگت بلتستان میں انتخابی مہم 5 جون کی رات 12 بجے ختم، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ
    • بجٹ میں متعدد اشیاء پر رعایتی جی ایس ٹی ختم ہونے کا امکان ، قیمتوں میں اضافے کا خدشہ
    • نور مقدم قتل: ظاہر جعفر کی نظرِ ثانی کی درخواست مسترد، سزائے موت برقرار
    • نئے ہجری سال کا آغاز، متحدہ عرب امارات میں عام تعطیل کا اعلان
    • ڈیموکریٹس مجھے مزید فتوحات دلوانے کی بجائے ملک کو ہی ناکام کردیں گے: ٹرمپ
    • صدر ٹرمپ کو یت اور بحرین پر حملوں کے باوجود ایران سے مذاکرات کے لئے تیار
    • حزب اللہ ہتھیار ڈال دے تو اسرائیل لبنان میں سیز فائر ممکن
    • شر پسند عناصر کی وجہ سے سی پیک تقریب تاخیر کا شکار:خرم دستگیر
    • سٹریلین کپتان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں کشمیرپرکوئی سودے بازی نہیں ہوگی، وزیر خارجہ

    By Daily Khabrainستمبر 18, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دنیا منہ موڑ سکتی ہے لیکن پاکستان کشمیر سے کبھی منہ نہیں موڑے گا اور ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں کشمیرپرکوئی سودے بازی نہیں ہوگی۔اسلام ا?باد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیرپرقوم کل بھی ایک تھی آج بھی ایک ہے، اس مسئلے پر قومی یکجہتی بہت ضروری ہے، کشمیریوں کے خاندان کٹے ہوئے ہیں، یہ بات درست ہے لیکن یہ مسئلہ صرف زمین کے ٹکڑے کا نہیں ہے، بطور وزیرخارجہ پاکستان کہتا ہوں کہ کشمیرکے پیچھے کھڑے ہیں، دنیا منہ موڑسکتی ہے لیکن پاکستان کشمیرسے کبھی منہ نہیں موڑے گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کے جذبات کا احساس ہے، ان کی آنکھیں نم تھیں ان کا درد سمجھتا ہوں۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 27 ستمبرکووزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیرکا مقدمہ پیش کرنے جا رہے ہیں، 54 سال بعد سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر زیر بحث آیا ہے، فرانس نے بھی معاملہ پر بات کی اور روس نے بھی اپنے رویے میں لچک دکھائی ہے جب کہ چین کے ذریعے ہم نے سلامتی کونسل تک رسائی حاصل کی۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کشمیر سے متعلق بیان ان کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، انسانی کا حقوق کا سب سے بڑا فورم یواین ہیومن رائٹس کا ہے جہاں 50 سے زائد ممالک نے کشمیر میں مظالم کی مذمت کی، جنیوا میں کسی بھی انسانی حقوق کی تنظیم نے بھارت کے موقف کو تسلیم نہیں کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپ کے 28 ممالک نے مسئلہ کشمیرپرخود کوپاکستان کیساتھ جوڑدیا، جنیوا میں بھی تمام ممالک نے پاکستان کے موقف کی تائید کی جبکہ بھارتی موقف کو مسترد کردیا، اوآئی سی کی نوعیت میں کچھ تبدیلی ہےاوررکن ممالک میں اختلاف ہے، لیکن اس کے باوجود اوآئی سی کا متفقہ اعلامیہ ہے کہ مقبوضہ کشمیرسے کرفیو ہٹایا جائے، ڈنکے کی چوٹ پرکہتا ہوں کشمیرپرکوئی سودے بازی نہیں ہوگی تاہم ایک جنبش میں ہدف حاصل نہیں کرسکتے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    لاہور: درباروں کے نذرانوں اور چندوں میں ’بڑے پیمانے پر گھپلے‘، متعدد سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سزائیں

    یکم جولائی سے پاسپورٹ گھروں تک پہنچیں گے، ہوم ڈیلیوری سروس مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

    ہمارے علاوہ کوئی جماعت گلگت کو حقوق نہیں دے سکتی، عوام کو ’جیالا وزیراعلیٰ‘ منتخب کرنا ہوگا، بلاول بھٹو

    تازہ ترین

    لاہور: درباروں کے نذرانوں اور چندوں میں ’بڑے پیمانے پر گھپلے‘، متعدد سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سزائیں

    یکم جولائی سے پاسپورٹ گھروں تک پہنچیں گے، ہوم ڈیلیوری سروس مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

    ہمارے علاوہ کوئی جماعت گلگت کو حقوق نہیں دے سکتی، عوام کو ’جیالا وزیراعلیٰ‘ منتخب کرنا ہوگا، بلاول بھٹو

    سکیورٹی خدشات کے باعث سندھ سیکرٹریٹ میں آم کی پیٹی لانے پر پابندی لگادی گئی

    کیا مومنہ اقبال برائیڈل میک اپ کے دوران سگریٹ نوشی کر رہی تھیں؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.