Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے
    • ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر گاڑی چلانے پر سزا، بریتھالائزر لاک نصب کرنے کا حکم
    • غزہ سٹی کی بندرگاہ پر اسرائیلی فضائی حملہ، 5 افراد جاں بحق
    • بارسلونا نے مانچسٹر سٹی کے اسٹار روڈری سے معاہدہ کرلیا
    • فرانس کا دو ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ
    • ای ایس پی این کے بانی بل راسموسن 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • گوگل نے پاکستان میں باضابطہ طور پر اپنا نیا دفتر کھول دیا۔
    • بانی پی ٹی آئی کی صحت پر قید اور تنہائی نے گہرا اثر ڈالا ، میڈیکل رپورٹس ما ہر ڈاکٹروں کے ساتھ دیکھی اور تفصیلی بات کی ہے، سابق صدرعارف علوی
    • عاطف بٹ نے مسلسل تیسری بار CEO ٹیکن ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی
    • پولینڈ کے سائیکلسٹ نے اسلام آباد سے خنجراب تک 1,390 کلومیٹر کا سفر مکمل کرلیا
    • اسموگ سیزن قریب، پنجاب میں سکولوں کی آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی
    • تیل کی قیمت دوبارہ 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز، پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا امکان
    • ہاکی ورلڈ کپ: بھارت کو انگلینڈ سے شکست پاکستان کیلئے اگلے مرحلے کی امیدیں زندہ
    • بابر اعظم زخمی،انگلینڈکےخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر،سلمان علی آغا قیادت کریں گے
    • پاکستان 2026 میں دنیا کی منفرد ترین سیاحتی منزلوں میں شامل
    • نورین نیازی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت، راولپنڈی میں پیش رفت
    • آبنائے ہرمز کھولنے سے پہلے امریکا مطالبات تسلیم کرئے:ایرانی اسپیکر
    • فیفا عہدیدار صدر جیانی انفانٹینو پر تنقید کے بعد عہدے سے برطرف
    • خارکیف کے علاقے میں روسی میزائل حملہ10 افراد ہلاک
    • غزہ میں پانی اور نکاسیِ آب کا نظام درہم برہم ہونے کا خطرہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مریم نواز اوریوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ میں سات روز کی توسیع

    By Daily Khabrainستمبر 18, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور:(ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اوربھتیجے یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ میں سات روز کی توسیع کر دی ہے۔احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان نے چوہدری شوگر ملزاسکینڈل کیس کی سماعت کی۔قومی احتساب بیورو (نیب) کی طرف سے اسپیشل پراسکیوٹر حافظ اسد اللہ اعوان اور حارث قریشی پیش ہوئے جبکہ ملزمہ مریم نواز اور یوسف عباس کی طرف سے امجد پرویز ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔اس دوران نیب کی جانب سے ملزمہ مریم نواز اور یوسف عباس کے جسمانی میں مزید 15 روزہ توسیع کی استدعا کی گئی۔پراسکیوٹر نیب نے مو¿قف اپنایا کہ مریم نواز، کلثوم نواز، نواز شریف، شہباز شریف، عباس شریف کی فیملی بھی چودھری شوگر ملز میں شامل تھی، 70 کروڑ میں شوگر ملز قائم ہوئی جس میں 40 کروڑ بنک کا قرض شامل ہے۔مریم نواز کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ نیب جو بھی تفتیش کرتا ہے اسی پر شام کو ٹی وی اینکرز پروگرامز کر رہے ہوتے ہیں، جس پر فاضل جج نے کہا کہ آپ اس پر بات نہ کریں، پراسکیوشن کے دلائل مکمل ہونے دیں پھر آپکو بھی سنوں گا۔پراسکیوٹر نیب نے کہا کہ لاہور 15 ملین ڈالرز آف شور کمپنیوں نے چودھری شوگر ملز کو قرض دیا، یہ رقم کمپنی کے نام پر بیرون ملک سے آئی تھی، مریم اور یوسف عباس نے دوران تفتیش اس رقم کی وضاحت نہیں کی، اس پر مزید تفتیش کی ضرورت ہے۔بعد ازاں عدالت نے مریم نواز اور یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے انہیں 25 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ذرائع کے مطابق مریم نواز اور یوسف عباس کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔مریم نوازاور یوسف عباس نیب کی تحویل میں اب تک 40 روزہ جسمانی ریمانڈ کاٹ چکے ہیں اور دونوں کی ا?ج عدالت میں چوتھی پیشی ہو گی۔ان کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے اندر اور باہر پولیس کی اضافی نفری کو تعینات کر دی گئی ہے جبکہ ایم او کالج سے لے کر سیکٹری ایٹ کے راستے کو کنٹینرز اور رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔یاد رہے گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے مریم نواز کے پارٹی عہدے سے متعلق پی ٹی ا?ئی کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

      گوگل نے پاکستان میں باضابطہ طور پر اپنا نیا دفتر کھول دیا۔

      بانی پی ٹی آئی کی صحت پر قید اور تنہائی نے گہرا اثر ڈالا ، میڈیکل رپورٹس ما ہر ڈاکٹروں کے ساتھ دیکھی اور تفصیلی بات کی ہے، سابق صدرعارف علوی

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.