تازہ تر ین

پاک سری لنکا سیریز کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ 20 ستمبر سے شروع ہوگی

لاہور(ویب ڈیسک)پاک سری لنکا سیریز کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ 20 ستمبر سے شروع ہوگی اور 21 ستمبر سے ٹی سی ایس کے مخصوص مراکز میں بھی دستیاب ہوں گی۔سری لنکا کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں بھی طے کرلی گئی ہیں، کراچی میں ہونے والے ایک روزہ میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 3000 روپے تک مقرر کی گئی ہے، لاہور میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 5000 روپے تک مقرر کی گئی ہے۔کراچی میں اقبال قاسم، نسیم الغنی، وسیم باری، محمد برادرز اور انتخاب عالم انکلوژرز کا ٹکٹ 500 روپے میں ملے گا، آصف اقبال، وقار حسن اور ماجد خان انکلوژرز کے ٹکٹ 1000 روپے میں دستیاب ہوں گے، قائد، وسیم اکرم، عمران خان اور ظہیر عباس انکلوژرز کا ٹکٹ 2000 روپے میں ملے گا۔حنیف محمد، جاوید میاں داد اور فضل محمود انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 3000 روپے مقرر کردی گئی ہے جب کہ لاہور میں ٹی ٹونٹی میچز کے لیے انضمام الحق، نذر، قائد، امتیاز احمد، ظہیر عباس، حنیف محمد، ماجد خان، عبدالقادر، سعید احمد اور سرفراز نواز انکلوژرز کا ٹکٹ 500 روپے میں ملے گا۔ عبدالحفیظ کاردار، راجاز، جاوید میانداد اور سعید انور انکلوڑرز کا ٹکٹ 1500 روپے میں دستیاب ہوگا جب کہ عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کا ٹکٹ 3000، وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز کا ٹکٹ 5000 روپے میں ملے گا، شائقین کرکٹ کو ایک شناختی کارڈ پر 5 ٹکٹیں خریدنے کی اجازت ہوگی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain