اسلام آباد(ویب ڈیسک): منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کیس کی سماعت جج محمد بشیر نے ریفرنس پر سماعت کی۔ اس موقع پر سابق صدر روسٹرم پر آگئے ۔جج محمد بشیر سے مکالمے میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ یہ ریفرنسز تو سارے چل رہے ہیں، میرا وکیلوں سے بات کرنے کا وقت کتنا ہے کیونکہ کیس تو میں نے لڑنا ہے۔اس کے جواب میں جج محمد بشیر نے کہا کہ جب تک آپ کے وکیل تھک نہ جائیں۔بعدازاں منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز پر سماعت چار اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔