تازہ تر ین

وزیر اعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

جدہ(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، جدہ کے رائل ٹرمینل پر گورنر مکہ نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ اورمعاون خصوصی سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری بھی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں شرکت سے پہلے سعودی عرب کا دورہ کررہے ہیں۔ وزیراعظم کے سعودی عرب کے دورے سے دونوں ملکوں کے قریبی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم دورے کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، جس میں پانچ اگست کے بھارت کے غیر آئینی اقدامات پر گفتگو ہوگی۔واضح رہے کہ وزیراعظم مسئلہ کشمیر کے بارے میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain