تازہ تر ین

سری لنکن بورڈ نے ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

کولمبو(ویب ڈیسک)سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم شیڈول کے مطابق جائے گی۔سیکرٹری موہن ڈی سلو نے کہا کہ حکومت کی جانب سے گرین سگنل مل گیا ہے، میں خود اور دیگر بورڈ عہدیدار بھی ٹیم کے ساتھ جائیں گے، ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سری لنکن ٹیم کو سربراہ مملکت کے برابر سیکیورٹی فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کے شیڈول کے مطابق سری لنکن ٹیم 25 ستمبر کو پاکستان آئے گی، پہلا ون ڈے 27 ستمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا، اس کے بعد مزید دو ایک روزہ میچز شہر قائد میں ہوں گے، تین ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں شیڈول ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain