تازہ تر ین

مقبوضہ کشمیر میں بدترین کرفیو کا47 واں روز،معیشت کو اربوں کا نقصان

سری نگر (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بدترین کرفیو کو 47 روز ہو گئے، انسانی بحران شدید تر ہو گیا، چپے چپے پر بھارتی فوجی تعینات ہیں، لاکھوں کشمیری اپنے ہی گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔مسلسل لاک ڈاﺅن نے کشمیری معیشت کو اربوں کا نقصان پہنچایا ہے، مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند پڑے ہیں۔ سکولوں کے بند رہنے سے بچوں کا تعلیمی مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد ہزاروں کشمیریوں کو قید کیا گیا، جن میں سے کئی ہزار بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔ انہی میں سے ایک آگرہ جیل بھی ہے۔بی بی سی کے مطابق قیدیوں سے ملنے کیلئے آنے والے رشتہ داروں کو انتظار کیلئے ایسے کمرے میں بٹھایا جاتا ہے ، جہاں بدبو اور غلاظت کے ڈیرے ہیں ، جس کمرے میں چند لمحے گزارنا بھی ناممکن ہے،، وہاں بے بس رشتہ دار،، ملاقات ہونے یا نہ ہونے کی کشمکش میں،، گھنٹوں تک انتظار کی سولی پر لٹکے رہتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain