تازہ تر ین

کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی عدم دستیابی، وزیر صحت یاسمین راشد کا نوٹس

لاہور: (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی عدم دستیابی کی خبر کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔صوبائی وزیر نے اس اہم معاملے کی محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینسر کا شکار مستحق مریضوں کی مفت ادویات کی فراہمی میں کسی قسم کاسمجھوتا نہیں کیا جائیگا۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے فوری ہدایات جاری کیں کہ کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے عہد کیا کہ محکمہ صحت پنجاب صوبہ بھر میں کینسرکے مریضوں کومفت ادویات کی فراہمی کامنصوبہ جاری رکھے گا۔ادھر پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر چودھری پرویز الہیٰ نے ہدایات جاری کیں کہ کینسر کی ادویات بارے مکمل تحقیقات کروائی جائیں جس پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ کینسر کے مریضوں کی دوائی نہیں روکی گئی بلکہ دوائی سپلائی کرنے والی کمپنی کا معاہدہ ختم ہو چکا ہے۔انہوں نے اجلاس میں بتایا کہ کینسرکی ادویات منگوانے کے لیے حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ ایک کمپنی کینسر کی دوائی سپلائی کر رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain