تازہ تر ین

مہمند میں بارودی سرنگ دھماکے میں پاک فوج کے میجر اور سپاہی شہید

راولپنڈی(ویب ڈیسک) ضلع مہمند میں پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے میجر اور سپاہی شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع مہمند میں پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے میجر عدیل شاہد اور سپاہی فراز حسین شہید ہوگئے، میجر عدیل شاہد کراچی اور 23سالہ سپاہی فراز کوٹلی کے رہائشی تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عدیل شاہد اور سپاہی فراز حسین مہمند ایجنسی میں باڑ کے کام کے دوران شہید ہوئے، شہید میجر اور ان کی ٹیم باڑ کی تنصیب کے کام کی نگرانی کر رہی تھی، بارودی سرنگیں سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں نے نصب کر رکھی تھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain