تازہ تر ین

آزادی مارچ کی تیاری جاری ،دریائے سندھ میں کشتیوںکیرریہرسل

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) جمعےت علماءاسلام(ف) کی جانب سے حکومت مخالف آزادی مارچ کو کامیاب بنانے کےلئے کارکنان کی جانب سے بھرپور انداز مےں تےارےاں جاری ہیں اور چاروں صوبوں سمےت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان مےں کارکنان جوش و خروش سے تےاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔جے ےو آئی کے کارکنان نے حکومت کی جانب سے ممکنہ طور پر آزادی مارچ کے قافلوں کو روکنے کےلئے سڑکےں بند کرنے کی صورت مےں متبادل حکمت عملی تےار کر لی ہے اور انوکھے انوکھے طرےقے اپنائے جا رہے ہیں جے ےو آئی کے کارکنان کی جانب سے دو دنوں سے درےائے سندھ مےں کشتےوں کے ذرےعے رےہرسل کی جا رہی ہے تاکہ اگر سڑک بند کر انہیں روکنے کی کوشش کی جائے تو وہ کشتےوں کے ذرےعے درےائے سندھ کو عبور کرکے اسلام آباد کی جانب مارچ جاری رکھے اس ضمن مےں جے ےو آئی کے کارکنان زےادہ سے زےادہ کشتےاں حاصل کر رہے ہیں ، درےائے سندھ مےں کشتےوں کے ذرےعے رےہرسل کرنے والے خاکی وردی میں ملبوس کارکنان نے ہاتھوں مےں پارٹی پرچم تھامے ہوئے ہیں اور دو دن سے رےہرسل جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ اگر زمینی راستہ بند کردئے گئے تو کشتیوں کے ذریعہ دریائے سندھ کے راستے اٹک پل پہنچنا جا سکے دوسری جانب جے یو آئی کے کارکنان دریائے سندھ میں ریہرسل کے ساتھ قومی ترانہ پر سلامی انصار ریہر سل بھی جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت کر رہی ہے خاکی وردی میںملبوس اور پارٹی پرچم تھامے کارکنان قومی ترانہ پر ریہرسل جا ری رکھے ہوئے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جے ےو آئی کے قائد جب آزادی مارچ کے قافلوں کی قےادت کرےں گے تو خاکی وردی میں ملبوس کارکنان قومی ترانے پر انہیں سلامی پیش کرےں گے اس کے ساتھ ساتھ جے ےو آئی نے بڑی تعداد مےں پارٹی ترانے ترتےب دئےے ہیں اور انہیں بہترےن انداز مےں پیش کیا جا رہا ہے جس مےں حکومت مخالف عنصر نمایاں نظر آتا ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain