تازہ تر ین

چنیوٹ :بیوی کا سر پھاڑ نا، بازو توڑکر گھر کے باہر پھینک دینا ظلم کی انتہا ،ضیا شاہد

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چنیوٹ کے علاقے نور پور میںشوہر شوکت نے بہن کے گھر جانے پر بیوی فوزیہ کا سر پھاڑ دیا بازو توڑ کر گھر سے باہر پھینک دیا۔خاتون ہسپتال میں داخل ہو گئی پولیس نے پرچہ درج کر لیا لیکن وہر کو تاحال گرفتار نہیں کیا۔سینئر صحافی ضیا شاہد نے کہا کہ پولیس نے اب تک شوہر کیوں کو گرفتار نہیں کیا شوہر شوکت نے ضمانت بھی نہیں کرائی۔ ہمارے معاشرے میں شوہر کا بیوی کو مارنا جرم ہی نہیں سمجھا جاتا یہ جہالت ہے۔ چینل ۵کے پروگرام ہیومین رائٹس واچ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خاتون کسی غیر مرد سے نہیں اپنی بہن سے ملنے گئی تھی۔راجہ بشارت سے بات کروں گا میری ٹیم بھی ان کے پاس جائے راجہ بشارت نے وعدہ کیا تھا ایسے کیسز میں کارروائی کرائیں گے۔یہ قابل دست اندازی پولیس جرم ہے۔کہاں لکھا ہے بیوی کو مارا جا سکتا ہے۔اس کیس میں کسی نے پولیس کو درخواست تک نہیں دی خاتون نے بھی نہیں دی۔لگتا ہے یہ واقعہ کسی جنگل میں ہوا کیا کوئی ہمسایہ نہیں تھا جو خاوند کو روکتا۔ لیگل ایڈوئزرآغا باقر نے کہا بہن کا بہن کے گھر جانا جرم نہیں بیوی کا سر پھاڑنے پر شوہر کے خلاف ایف آئی آر بنتی ہے۔ایسے گھریلو تشدد سے ماحول خراب ہوتا ہے قانون سخت کرنے کی ضرورت ہے۔المیہ ہے ہم اپنے گھر کے مسائل حل نہیں کرتے۔بیوی کا حق ہے وہ اپنے خونی رشتوں کو ملنے جا سکتی ہے۔انصاف لینا بہت مشکل ہو گیا ہے کوئی کمیشن ہونا چاہئے۔پولیس میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے صرف باتیں ہوتی ہیں عمل بھی ہونا چاہئے۔ریاست کو چاہئے ایسے کیسز میں مدعی بنے۔بنیادی حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔عام طور پر بیوی شوہر کی طرف سے تشدد پر خاموش رہتی ہے۔مرد کو چاہئے ضبط سے کام لے بیوی پر ہاتھ نہ اٹھائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain