تازہ تر ین

فضل الرحمن کو گرفتار کرنے کی تیاریاںمکمل‘ مشاورت کر لی گئی

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)حکومت نے جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان کی جانب سے ممکنہ طور پر آزادی مارچ معاملے پر حکومت سے معاہد توڑنے کے یش نظر ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں حراست میں لینے کی تیاری کرلی ،ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی راہنما ڈاکٹر بابر اعوان کے درمیان مولانا فضل الرحمان کے خلاف کارروائی کے لیے مشاورت کے بعد فیصلہ ہوا ہے کہ آج پیر یا کل منگل کو ان کے خلاف دہشتگردی اور قومی سلامتی کے خلاف عوام کو اکسانے پر بغاوت کے مقدمے دائر کیے جائیں اور عدالت میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست دائر کی جائے گی ،اس معاملے میں ڈاکٹر بابر اعوان نے پارٹی سے تعلق رکھنے والے دیگر قانون دانوں سے بھی مشاورت کی ہے تاکہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف موثر قانونی کارروائی کی جاسکے اور ان کی گرفتاری کے بعد ان کے خلاف ٹھوس شواہد پر مشتمل مقدمات درج کرائے جائیں جن میں دہشتگردی اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے سے متعلق مقدمات شامل ہوں گے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain