تازہ تر ین

فضل الرحمن ،نواز ،زرداری کی بیرون ملک روانگی کے منتظر

لاہور(حسنین اخلاق)جمعیت علماءاسلام کے آزادی مارچ کے دوسرے مرحلے کی تفصیلات چینل ۵نے حاصل کرلیں،ذرائع نے بتایا ہے کہ جے یو آئی رہنماﺅں کی جانب سے اپوزیشن کی مشترکہ رہبر کمیٹی کوبتایا گیا ہے کہ جمعیت کے کارکنان اہم شاہراہوں ور موٹرویز بند کرنے کے ساتھ ساتھ ہوائی اڈے کو جانے اور آنے والے راستے بھی بند کردیں گے۔وفاقی دارلحکومت اس وقت جہاں آزادی مارچ کے شرکا بیٹھے ہیں انہیں بھی اس مرحلے میں اس جگہ سے آگے جانے کا حکم دیا جائے گاتاکہ ریڈ زون کی جانب بڑھا جاسکے اسی طرح یہ بھی طے پایا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے کارکن سندھ اورپنجاب میں کاروبار زندگی کو جام کرنے میں جے یو آئی کارکنان کا ساتھ دیں گے جو کہ اس وقت لیڈر شپ کے حکم پر مقررہ جگہ پر پہنچ بھی چکے ہیںجبکہ خیبر پختونخواہ اوربلوچستان کے صوبائی دارالحکومت اور شہروں کو محمود خان اچکزئی، اے این پی اور جمعیت کے کارکن بند کریں گے۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اس بات کے منتظر ہیں کہ میاں نواز شریف اور آصف زرداری کو ریلیف مل جائے اور وہ دونوں یا کوئی ایک ملک سے باہر علاج کے لئے چلا جائے تو اگلے مرحلے کے لئے سخت اعلانات کئے جائیں۔یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمن کئی بار کہہ چکے ہیں کہ وہ صرف استفعے ہی نہیں بلکہ اس کے برابر کی کسی بھی آفر پر بات چیت کے لئے تیار ہیں اس حوالے سے جے یو آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں حزب اختلاف کی طرف سے نئے مطالبات جن میں کچھ عدالتی فیصلوں پر من و عن عمل کے لئے دباﺅ بڑھانا ہے جو التوا کا شکار ہیں جن میں دھرنے سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی شامل ہے اسی طرح الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف چلنے والا مارٹی فنڈنگ کیس کی روزآنہ کی بنیاد پر سماعت اور فیصلہ جیسے مطالبے شامل ہیں ۔جے یو آئی کے سربراہ مقتدر حلقوں کی طرف سے اس حوالے سے مضبوط ضمانت چاہتے ہیں جس کے لئے ایک برادر اسلامی ملک کی گارنٹی مانگی گئی ہے کیونکہ مولانا فضل الرحمن کا خیال ہے کہ یہ مطالبات کی منظوری موجودہ وزیراعظم کے استعفے کے برابر کے اقدام ہونگے جس کے بعد اپوزیشن کے پہلے سے طے کردہ طریقے پرتمام ملک سے احتجاج ختم کیا جائے گا لیکن آزادی مارچ کے شرکا ان مطالبات کے مکمل ہونے تک موجودہ جگہ پر ہی دھرنا جاری رکھیں جن کی تعداد اب سے کم ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain