تازہ تر ین

مریم نواز نہیں عمران خان کا نام ای سی ایل میں ہونا چاہیے، مریم اورنگ زیب

لندن(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ا±ن کے بجائے عمران خان کا نام ای سی ایل میں ہونا چاہیے۔مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مریم نواز پر آج تک ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوا، ان پر کوئی ریفرنس بھی دائر نہیں ہوا، انہوں نے کبھی سرکاری عہدہ نہیں رکھا، وہ کیوں اپنے والد کی تیمار داری کرنے نہ جاﺅں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز تین ماہ نیب کی حراست میں رہیں لیکن نیب کوئی کرپشن ثابت نہیں کر سکا، یہی وجہ تھی کہ لاہور ہائیکورٹ نے انہیں میرٹ پر ضمانت دی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومتی ترجمان بیانات سے زیرِ سماعت مقدمے پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے بجائے فارن فنڈنگ، بی آر ٹی کیس میں پوری پی ٹی آئی کا نام ای سی ایل میں ہونا چاہیے، پارلیمنٹ، پی ٹی وی حملہ اور مالم جبہ کیسز میں عمران خان کا نام ای سی ایل میں ہونا چاہیے۔ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ عمران صاحب کو دن رات صرف شریف فیملی اور مسلم لیگ ن کا خیال ستاتا ہے، ساتھ ہی نیب کو شریف خاندان کے خلاف سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain