Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 24 جولائی تک توسیع
    • 2.7 ارب ڈالر کی ڈیل، معروف پیزا چین 68 سال بعدفروخت
    • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبر آئے گی: وزیرپیٹرولیم
    • تحریک انصاف حکومت سے مذاکرات پر تیار ہوگئی
    • بلوچستان بجٹ 2026-27: تعلیم، صحت اور امن وامان ترجیح
    • رشمیکا مندانا نے اپنی خوبصورتی کا راز بتادیا
    • ہر کوکا کولا آپ کی زندگی کے 12 منٹ کم کر سکتی ہے
    • میں نے ایک ماہ قبل سگریٹ نوشی چھوڑ دی تھی،” اطالوی وزیراعظم
    • اپنی ہر جھری پر فخر ہے، ہر ایک میری زندگی کی کہانی سناتی ہے۔” — کیٹ ونسلیٹ
    • آسٹریلیا نے پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دی
    • پنجاب میں ریسٹورنٹس پر کارڈ اور ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز
    • ٹرمپ محفوظ، وائٹ ہاؤس پر ڈرون اور اسنائپر حملے کی سازش ناکام، 5 منصوبہ ساز گرفتار
    • سعودی عرب میں پاکستانی لائسنس قبول کیے جانے کا امکان
    • کیا یہ واقعی عوام دوست بجٹ ہے یا صرف اعداد و شمار کا کھیل؟
    • امریکا ایران معاہدہ ، روسی حکومت اور میڈیا نے پاکستان کو عالمی امن کا ضامن قرار دے دیا
    • کینسر کے علاج میں مصنوعی ذہانت امید کی نئی کرن
    • سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
    • 16 سے 18 سال کے نوجوانوں کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ متعارف، رواں ہفتے سے اجرا شروع
    • ڈونلڈ ٹرمپ کی سالگرہ پر ایران نے تاریخی ڈیل کیسے کی؟
    • بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سیاست میں آکر زندگی خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتا آرٹ کو سیاسی آواز بنا لیا،ذوالفقار جونیئر

    By Daily Khabrainدسمبر 10, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (چینل۵ رپورٹ) ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار جونیئر نے اپنے انٹرویو میں کہا میرے والد قتل ہوئے میرے دادا مارے گئے میری پھوپھو ہلاک ہوئیں، میرے چچا کو مار دیا گیا، مگر ہر وقت شہادت کی اُمید کیوں کی جاتی ہے، پاکستان اس خاندان سے تعلق رکھتے ہوئے پرورش پانا، ظاہر ہے ایسے میں تتحفظ کی ضرورت ہے اور اس سوچ کیضرورت ہے کہ دوسروں کو کیسے محفوظ رکھا جائے، وہ اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے لئے تیار ہیں، میں یہ نہیں کرنا چاہتا، یہ وجہ ہے کہ میں نے آرٹس کو اپنی سیاسی آواز بنائی، میرے والد قتل، دادا مارے گئے میری پھوپھو ہلاک ہوئیں ظاہر ہے ایسے میں تحفظ کی ضرورت ہے اس سوچ کی ضرورت ہے کہ دوسروں کو کیسے محفوظ رکھا جائے یہ وجہ ہے کہ میں نے آرٹس کو اپنی سیاسی آواز بنایا جب دنیا میں سیاسی خاندانوں کی بات آتی ہے تو سب سے پہلے کینیڈی خاندان کا نام لیا جاتا ہے۔ اس کے بعد انڈیا کے نہرو گاندھی خاندان اور پاکستان کے بھٹو خاندان کا نام آتا ہے۔ ان تینوں گھرانوں میں ایک قدر مشترک یہ ہے کہ ان کے بیشتر افراد طبی موت نہیں مرے۔ جان ایف کینیڈی، رابرٹ کینیڈی، اندرا گاندھی، راجیو گاندھی، ذوالفقار علی بھٹو، بینظیر بھٹو اور ان کے بھائی شاہنواز بھٹو اور مرتضیٰ بھٹو کی موت فطری نہیں تھی۔ مرتضیٰ بھٹو کی کہانی کی ابتدا چار اپریل سنہ 1979ءکو ہوتی ہے جب پاکستان کے فوجی آمر جنرل صیاءالحق نے پوری دنیا کی اپیل کو مستردکرتے ہوئے پہلے منتخب رہنما ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دے دی تھی لندن میں جلا وطنی کی زندگی ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی بینظیر نے پاکستان میں ہی رہ کر جنرل ضیا کے خلاف لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن ان کے دونوں بیٹے شاہنواز اور مرتضیٰ بھٹو پاکستان سے باہر چلے گئے اور اپنے والد کو بچانے کی مہم چلائی جو کہ بے سود ثابت ہوئی۔ جب بھٹو کو پھانسی دی گئی تو مرتضیٰ اور شاہنواز بھٹو لندن کے ایک فلیٹ میں رہ رہے تھے۔ جیسے ہی انہیں یہ خبر ملی وہ باہر آئے اور دنیا بھر کی میڈیا کے سامنے کہا’اس (ضیا) نے دو برس تک انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ ان کا سیاسی نام ختم کرنے کی کوشش کی اور ب اس نے انہیں مار ڈالا۔ ہمیں کسی بھی چیز پر شرمندہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے آج ایک شہید کو دفن کیا ہے۔ سنہ 1985ءمیں شاہنواز بھٹو مردہ حالت میں پائے گئے اور یہ شبہ ظاہر کیا گیا کہ انہیں زہر دیا گیاتھا۔ بعد ازاں مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو نے اپنی کتاب سانگز آف بلڈ اینڈ سورڈ میں لکھا کہ جب میرے والد کمرے میں داخل ہوئے تو انہوں نے شاہنواز کے جسم کو کمرے میں صوفے اور کافی ٹیبل کے درمیان منہ کے بل اوندھا پڑے دیکھا۔ مرتضیٰ نے بعد میں کہا کہ اسی وقت انہیں احساس ہو گیا کہ وہ زندہ نہیں ہیں۔ ’جب مرتضیٰ نے ان کے جسم پر نیلے رنگ کے دھبے دیکھے تو انہیں لگا کہ ان کے ساتھ کوئی غیر فطری واقعہ پیش آیا ہے۔ انہیں شک تھا کہ انہیں زہر دیا گیا ہے۔ مرتضیٰ نے پورے گھر کی تلاشی لی تو انہیں کچن کے کوڑے دان میں ایک شیشی ملی جس پر پینٹرکسائڈلکھا تھا۔‘ بعد میں پولیس نے تصدیق کی کہ انہیں شاہنواز کے جسم میں زہر ملا تھا اورزہر ان کے جسم میں خون کے ذریعے نہیں بلکہ نتھنے کے ذریعے پہنچا تھا۔ لیکن کوئی یہ نہیں بتا سکا کہ انہیں یہ زہر کیسے دیا گیا۔‘ ان کی ہلاکت پر ان کی بڑی بہن بینظیر بھٹو نے کہا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ان کی موت گھریلو جھگڑے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ وہ ایک سیاسی کارکن اور مارشل لا کے بھی سخت مخالف تھے۔ جس طرح کی زندگی وہ گزار رہے تھے وہ کافی خطرناک تھی۔ میرا خیال ہے کہ ان کی موت کو ایک وسیع تر سیاسی تناظر میں دیکھا جانا چاہئے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 24 جولائی تک توسیع

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبر آئے گی: وزیرپیٹرولیم

    تحریک انصاف حکومت سے مذاکرات پر تیار ہوگئی

    تازہ ترین

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبر آئے گی: وزیرپیٹرولیم

    تحریک انصاف حکومت سے مذاکرات پر تیار ہوگئی

    بلوچستان بجٹ 2026-27: تعلیم، صحت اور امن وامان ترجیح

    سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

    16 سے 18 سال کے نوجوانوں کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ متعارف، رواں ہفتے سے اجرا شروع

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.