ستلج میں درمیانہ درجے کا سیلاب ، چناب، راوی میں 2 افراد ڈوب گئے

لاہور / اسلام آباد / رسول نگر / اوکاڑہ:(ویب ڈیسک) دریائے ستلج میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے، پانی کا بڑا ریلا آج گنڈا سنگھ والا سے گزر رہا ہے جب کہ بھارت کی طرف سے مزیدپانی نہ چھوڑے جانے کی صورت میں آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پرپانی کی سطح کم ہوناشروع ہو جائے گی۔منگل کی شام تک دریائے ستلج میں پانی کی سطح ساڑھے 10 فٹ تک جبکہ بہاو? 48 ہزارکیوسک تک پہنچ گیا تھا جس میں مسلسل اضافہ ریکارڈکیاجارہا تھا۔ 20 اور21 اگست کی درمیانی شب پاکستان میں ایک لاکھ کیوسک تک پانی کے داخل ہونے کا امکان ظاہرکیا گیا تھا جس سے یہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ بروقت انتظامات سے بڑے پیمانے پرنقصان کا اندیشہ نہیں ہے۔امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔دریائے راوی میں پانی کی سطح میں کمی ا?ئی ہے،ابھی دریائے راوی پر جسر کے مقام پر پانی 26059 کیوسک ہے جبکہ دریائے راوی کی صلاحیت 30لاکھ کیوسک ہے۔پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق دریائے ستلج میں آنے والے پانی میں سے کچھ ہیڈ سلیمانکی اور پنجند کے مقام پر جمع کر لیا جائے گا۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دریائے ستلج میں سیلاب کے خطرے کی پیشن گوئی کی ہے۔

حمزہ علی عباسی کی شادی کی افواہیں سرگرم،لڑکی کون ہے؟ سوشل میڈیا پر شادی کا مبینہ کارڈ وائر ل ہو گیا

کراچی(ویب ڈیسک ) سوشل میڈیا پر حمزہ علی عباسی کی اداکارہ نیمل خاور کے ساتھ شادی کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔ پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی کی شادی کے چرچے ابھی تھمے نہیں ہیں کہ پاکستان کے پ±رکشش اور وجیہہ اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی کی شادی کی افواہوں نے ہلچل مچادی ہے۔سوشل میڈیا پر حمزہ علی عباسی کی شادی کے کارڈ کی تصویر وائرل ہورہی ہے جس کے مطابق اداکار حمزہ اداکارہ نیمل خاور کے ساتھ رواں ماہ کی 25 تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے جب کہ دونوں کا ولیمہ 26 تاریخ کوہوگا۔واضح رہے کہ اداکارہ نیمل خاور ہدایت کار شعیب منصور کی فلم ”ورنہ“ میں نظر آئی تھیں جب کہ ان دنوں وہ ڈراما سیریل ”انا“ میں ازا کے کردار میں نظر آرہی ہیں۔اس کے علاوہ نیمل مصور بھی ہیں۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اداکارہ اور اداکار کی جانب سے تاحال کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آ سکی ہے۔

لندن میں قادیانیوں کے ایوارڈ شو میں شرکت کرنیوالے فنکار اللہ سے معافی مانگیں، مفتی غلام حسین نعیمی ، الیاس چنیوٹی ، یوسف احرار ، عبدالطیف چیمہ، خواجہ معین کوریجہ ، پیر اختر رسول ، منور حسین ، منور وقاص

لاہور (وقائع نگار) ملک کی قابل ذکر13بڑی دینی جماعتی اتحاد تحفظ ختم نبوت الائنس کے کنوینئر علامہ محمد ممتازاعوان عالمی تحریک دعوت الحق کے امیر پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری جمعیت علمائے اہلسنت کے سربراہ مفتی غلام حسین نعیمی جے یو آئی کے رہنما مولانا محمد اشرف ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے امیرپیرسلمان منیرجماعت اسلامی کے رہنما مفتی محمد عمر جے یوپی کے رہنما پیر جمشید احمد نورانی تحریک تحفظ ختم نبوت کے رہنما مولانا محمد الیاس چنیوٹی (ایم پی اے) مسلم لیگ علماءو مشائخ ونگ کے صدر مولانا رجیع اللہ خان جمعیت اہلحدیث کے رہنما صاحبزادہ احسان الٰہی ظہیر جمعیت اہلسنت کے سربراہ مولانا حنیف حقانی تحریک ملت جعفریہ کے رہنما علامہ تنویر نقوی مجلس احرار اسلام کے رہنما مولانا یوسف احرارنے اپنے ایک مشترکہ بیان میںقادیانی پیسوں سے پاکستانی فنکاروں کا لندن میں فراڈ ایوارڈ شوپر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلام وپاکستان کے ازلی دشمن قادیانی بیرون ممالک پاکستان کو بدنام، مسلمانوں کے ایمان اورمال پرڈاکہ ڈال رہے ہیںعلماءنے کہاکہ قادیانیوں سے ایوارڈ اورمالی فوائد حاصل کرنے والے پاکستانی فنکار اللہ سے توبہ کریںورنہ کل قیامت کوحشر کے میدان میں حضورنبی کریم کی شفاعت نصیب نہ ہو گی د ینی و مذہبی رہنماﺅں نے پاکستانی ڈیم کیلئے مسلمانوں سے چندہ بٹورنے والے قادیانی فراڈیئے عطاءقادیانی کیخلاف بھی سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے تحفظ ختم نبوت الائنس کے رہنماﺅں نے کہاکہ لندن میں قادیانی گروہ کی پاکستان کیخلاف یہ سازش اس وقت سامنے آئی ہے جب پاکستان حالت جنگ میںہے بھارت کشمیرپر غاصبانہ قبضہ کرکے کشمیریوں کا قتل عام کررہاہے اورکنٹرول لائن پر آئے روز فائرنگ کرکے پاک فوج کے جوانوں شہیدکررہاہے ان سنگین حالات میں قادیانی گروح لندن، امریکہ ویورپ میں پاکستان کیخلاف سازشوں کے جال بن رہے ہیں پاکستانی فنکاروں کو ایوارڈ اورمالی فوائد پر گمراہ کررہے ہیں قادیانی عطاءالحق پاکستانی ڈیم کے نام پرفراڈ اور مسلمانوں سے فنڈنگ کرکے پاکستان کو کروڑوں کا نقصان پہنچارہاہے مذہبی رہنماﺅں نے لندن میں قادیانیوں کے فراڈ ایوارڈ شو میں عطاءقادیانی کا ساتھ دینے والے پاکستانی فنکاروں کیخلاف بھی ملک سے غداری کا مقدمہ قائم کرکے ان کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ اورعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی، امیرمجلس لاہور شیخ الحدیث مولانا مفتی محمدحسن، ناظم اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، جے یو آئی کے مرکزی رہنما مولانا محمد امجد خان، جے یو آئی لاہور کے امیر شیخ الحدیث مولانا محب النبی، مولانا علیم الدین شاکر، وفاق المدارس العربیہ پاکستان لاہور ڈویژن کے مسﺅل مولانامفتی عزیز الرحمن، سیدضیاءالحسن شاہ، قاری جمیل الرحمن اختر، پیر رضوان نفیس، مولانا نصیر احمد احرار، مولانا محمد اشرف گجر، مولانا عبدالشکور حقانی، مولانا عبدالعزیز، قاری محمد اقبال، مولانا خالد محمود، قاری ظہورالحق، مولانا مفتی محمداحسن، مولانا سعید وقار، مولانا ظہیر احمدقمر، مولاناعبدالشکور یوسف، مولانا مسعوداحمد، مولانا معاویہ مکی، مولانا عبدالرحمن، مولانا قاضی عبدالودود، مولانا محمد یعقوب فیض، مولانا حسام الدین، مولانا عبیدالرحمن معاویہ، مولانا زبیر جمیل نے کہا ہے کہ لندن میں ہونے والے فراڈ ایوارڈ شومیں پاکستانی فنکاروں کی شرکت بے حد افسوس ناک ہے ایک ایسے وقت میں جب کہ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پرمظالم ڈھارہی ہے اورپاک بھارت سرحد پرصورتحال انتہائی کشیدہ ہے جس پر ایک عام پاکستانی بھی سخت رنجیدہ ہے۔انہوںنے کہاکہ قادیانیوںکے اس ایوارڈشو کے انعقاد سے ظاہرہوتاہے کہ وہ اپنے دل میں مسلمانوں کا کتنا درد رکھتے ہیں قادیانی فراڈیاعطاءالحق پہلے بھی پاکستان اچیومنٹ پروگرام کے نام سے لوگوںسے پیسے بٹور چکاہے ۔انہوںنے کہاکہ قادیانیوںکی ایسی حرکتیں پاکستان کی دنیا بھرمیں بدنامی کا باعث بنتی ہیں پاکستانی فنکاروں اور اینکر پرسنز کوپاکستان دشمن قوتوںکے ایسے فراڈ شوز میں شرکت نہ کرکے اپنی حب الوطنی کا ثبوت دینا چاہیے قادیانی اول روز سے پاکستان کے وجود کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں اور وہ آج بھی اکھنڈ بھارت منصوبے کے حق میں ہیں ۔انہوںنے کہاکہ لندن کا پاکستانی سفارتخانہ قادیانیوں کی اسلام اور پاکستان دشمن سرگرمیوں کا سدباب کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکا ہے بلکہ قادیانیت کے زہر کوپھیلانے میں ان کا ممدومعاون بناہوا ہے انہوںنے کہاکہ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ بیرون ممالک قادیانی ریشہ دوانیوں اور قادیانیوں کے پاکستان دشمن پراپیگنڈے کے سدباب کے لیے مو¿ثر اقدامات اٹھائے ۔

فاسٹ بولر حسن علی بھارتی دوشیزہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

دبئی(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی زندگی کے نئے اسپیل کا آغاز ہوگیا۔پاکستانی د±لہا حسن علی اور بھارتی دلہن سمعیہ کی شادی کی تقریب دبئی کے ایک سیون اسٹار ہوٹل میں ہوئی جس میں رشتے داروں، قریبی دوستوں نے شرکت کی جبکہ ساتھی کرکٹر شاداب خان بھی شریک تھے۔حسن علی نے شاندار سیاہ شیروانی جبکہ ان کی اہلیہ نے قیمتی سرخ عروسی لباس زیب تن کیا۔مہمانوں کی تواضع کیلئے عربی اور دیسی کھانوں کا اہتمام کیا گیا۔ کرکٹ کے میدانوں میں مخالف بیٹسمینوں کو دباو¿ میں لانے والے حسن علی اپنی زندگی کے اس اہم موڑ پر خود کافی پریشر میں نظر آئے۔حسن علی کا کہنا تھا کہ بدھ کو دبئی میں ہی ولیمہ ہوگا جبکہ پاکستان میں بھی ایک بڑا استقبالیہ دیا جائے گا۔

کنٹرول لائن پر پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب، افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک

(ویب ڈیسک)پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک اور 2 بنکرز تباہ ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج نے ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں سات سالہ بچے سمیت 3 افراد شہید ہوئے تھے جس کے جواب میں پاک آرمی نے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان آرمی کے بھرپور جواب کے نتیجے میں بھارتی فوج کے ایک افسر سمیت 6 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی فوج کے دو بنکرز بھی تباہ ہوئے۔

قادیانی اپنا نام احمدی بھی بتا ئیں تو یہ وہی ہیں جنکو پاکستان کا فرقرار دے چکا ہے :مولانا اسما عیل شجاع آبادی نے بھا نڈا پھوڑ دیا

لاہور(وقائع نگار) سوشل میڈیا پر موجود قادیانی فتنے کی ایپلی کیشنزحوالے سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی کا کہنا ہے کہ ”ہم بھی کوشش ہوتی ہے مسلمانوں کواس بارے میں آگاہی دیں کہ قادیانی اپنا نام احمدی بھی بتائیں تب بھی یہ وہی قادیانی ہیں جن کو پاکستانی قانون کافر قرار دے چکا ہے۔ اب یہ حیلے بہانوں اور جدید ٹیکنالوجیز سے کام لیتے ہوئے غیر قانونی طورپر گمراہی پھیلانے میں لگے ہوئے ہیں، جبکہ ان کو تبلیغ کرنے کی بالکل اجازت نہیں ہے۔ تاہم میری عام لوگوں سے گزارش ہے کہ مستند اداروں کی بنی ہوئی موبائل ایپلی کیشنز کو ہی فالو کریں اور ضرورت پڑنے پر علمائے کرام سے رائے بھی لے لی جائے۔ مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ کا کہنا ہے کہ علمائے کرام کو چاہیے کہ وہ دینی جرائد و رسائل سمیت اپنے اپنے بیانات میں قادیانیوں کی اس قسم کی شر انگیزیوں اور وارداتوں سے عام مسلمانوں کو آگاہ کریں، تاکہ جدید دور کی سہولیات سے استفادہ کرنے والے مسلمان ان کی کسی چال میں نہ آسکیں۔مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم کا کہنا ہے کہ پہلے تو ایسے معاملات کو ٹیکنیکل طور پر لیا جائے اور متعلقہ اداروں تک رسائی اور اس کے بعد قانونی طریقہ کار کے ذریعے عدالت میں جایا جائے اور عدالتوں سے ان چیزوں کو بند کرایا جائے، تاکہ قانونی چارہ کی جاسکے۔ امیرمجلس لاہور شیخ الحدیث مولانا مفتی محمدحسن کا کہنا ہے کہ قادیانی خود کو احمدی کہہ کر غلط تاثر پھیلا رہے ہیں۔ قادیانی، مرزائی اور احمدی ایک ہی ہیں۔ چونکہ ان کو پاکستانی قانون کے مطابق قادیانیت کی تبلیغ کرنا منع ہے، اس لئے یہ نئے ناموں اور مبہم معلومات کا سہارا لے کر ایسی حرکات کر رہے ہیں، جس سے عام مسلمانوں کو دور رہنا چاہیے۔ جے یو آئی لاہور کے امیر شیخ الحدیث مولانامحب النبی کا کہنا ہے کہ قادیانیوں کی جانب سے ٹیکنالوجی کا سہارا لے کر مذموم مقاصد کے حصول کی کوشش کی جارہی ہے۔ جبکہ فرزندان ختم نبوت اس محاذ پر ان کے مقابلے میں ختم نبوت کے دفاع میں موبائل ایپلی کیشن سمیت دیگر کتب لانے کا ارادہ رکھتی ہے اور لٹریچر کی طرح اس کو بھی مفت عام کر رہی ہے۔

قادیانیوں نے مسلمانوں کو گمراہ کرنے کیلئے تحریف شدہ قرآن اور ترجمہ پر مشتمل موبائل ایپس بنالیں

لاہور(رپورٹ:حسنین اخلاق)قادیانیوں نے سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ کرنے کیلئے تحریف شدہ قرآن کریم و ترجمہ سمیت دیگر مذہبی معلومات اور عقائد سے متعلق موبائل ایپس بنا لیں۔ایپل آئی ٹیونز اور گوگل پلے اسٹورز میں موجود اکثر قرآن کریم، تراجم،تفاسیر، وظائف، اسلامی معلومات، دعائیں، نماز اورذکر سمیت اسلام سے متعلق ایپلی کیشن سرچ کرنے پر قادیانیوں کی جانب سے بنائی گئی من گھڑت ایپلی کیشنز سامنے آجاتی ہیں۔قادیانی تعلیمی بورڈ کے تیار کردہ ٹیکنالوجی ایکسپرٹ شر انگیزی پھیلانے کیلئے سوشل میڈیا پر سرگرم، مرزائی فتنے کی اس خطرناک سازش سے تمام مسلمانوں ، خصوصاً نوجوان نسل کو خبردار کرنا ضروری ہے۔قوانین کے مطابق قرآن مجید کی اشاعت کے لیے مقرر کردہ پروف ریڈرز سے متن کی منظوری ضروری ہے مگر متعلقہ اداروں نے چپ سادھ لی۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں سمارٹ فون کی غیر معمولی مقبولیت اور موبائل ایپلی کیشنز کی بھر مار کے پیش نظر مرزائی گروپ اب نئے جوش و خروش سے اپنے دروغ گو پیشوا کی تحریف کردہ کتاب کو دنیا بھر میں پھیلانے میں مصروف ہے اس مقصد کے لئے اس نسخے اور اس کے انگریزی ترجمے پر مشتمل موبائل ایپلی کیشنز تیار کروائی گئی ہیں۔مرزائی ٹولے کی آفیشل ویب سائٹwww.alislam.orgکی جانب سے پیش کردہ ’’دی ہولی قرآن ،عریبک ٹیکسٹ اینڈ انگلش ٹرانسلیشن‘‘کے نام سے موجود ایپلی کیشن کی دو اقسام تیار کی گئی ہیں ، ان میں سے ایک ایپل کمپنی کے آئی فون میں استعمال کے لئے ہے جو اِس کمپنی کے ایپ سٹور’’ آئی ٹیونز‘‘ پر موجود ہے ، جبکہ اینڈرائیڈ فون سیٹ پر اِستعمال کے لئے گوگل پلے نامی ایپ اسٹو پر بھی دستیاب ہے ، سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ خاصی بھاری بھر کم ایپلی کیشن بالکل مفت ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے ، اور ایک بار ڈاؤن لوڈ کرنے بعد اسے پڑھنے کے لئے انٹر نیٹ کنکشن کی ضرورت نہیں رہتی ، آئی فون کے علاوہ یہ اسی کمپنی کے ٹیبلٹ آئی پیڈ اور پورٹیبل میوزک گیجٹ آ ئی پوڈپر بھی بآسانی استعمال کیا جاسکتا ہے۔پلے اسٹور میں اس وقت درجنوں قادیانیوں کی اپیلی کیشن موجود ہیں، جن میں ’’احمدیہ آسک‘‘کے نام سے ایک موبائل ایپلی کیشن بنائی گئی ہے، جس پر عوام کو متوجہ کرنے کیلئے لکھا گیا ہے کہ مخالفین کی جانب سے کئے گئے اعتراضات کا جواب حاصل کریں۔ مکتبہ احمدیہ مسلم کے نام سے ایک ایپلی کیشن بنائی گئی، جس میں سیکڑوں کتابیں موجود ہیں۔ احمدیہ ملٹی میڈیا کے نام سے بھی ایک ایپ ہے، جس میں قادیانیت کی ترویج کی جا رہی ہے۔ نظم کے نام سے ایک ایپلی کیشن کے ذریعے نام نہاد شعراجن میںکلام طاہر، بخار دل سمیت دیگر سینکڑوں قادیانیوں کی نظمیں شامل کی گئی ہیں۔ روزنامہ الفضل نامی ایک ایپلی کیشن کے ذریعہ ایک میگزین چلایا جارہا ہے، جس میں قادیانیت کی تبلیغ کی جارہی ہے۔ بیعت کی 10 شرائط کے نام سے ایک موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے بھی قادیانیت کی دھڑلے سے تبلیغ کی جا رہی ہے۔ قادیانیوں کی جانب سے اب مسلمانوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے گمراہ کرنے کے لیے خود کو احمدیہ مسلمان لکھا جاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مستند اداروں اور جید علمائے کرام سے تصدیق شدہ موبائل ایپس کو ہی ترجمہ و مسائل کی آگاہی کیلئے استعمال کیا جائے اور قادیانیوں کی جاری کردہ ایپس کو فوری رپورٹ کیا جائے تاکہ گوگل انہیں بند کرے۔ ایسی کسی بھی موبائل ایپلی کیشن کو ڈائون لوڈ کرنے کے بجائے اس ایپ کے آپشن میں کلک کر کے برائوزر کو سب سے نیچے لے جا کر’’ان ایپ روپری ایٹ فلیگ‘‘ پر کلک کیا جائے، جس کے بعد 7 مختلف آپشن دیئے جاتے ہیں۔ ان میں سے 7 ویں آپشن پر کلک کرنے کے بعد وہاں پر اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے اس کو بند کرنے کی ڈیمانڈ کی جائے۔ اس کے بعد اس کے کمنٹس کے آپشن میں دیگر سادہ لوح مسلمانوں کو آگاہ بھی کیا جاسکتا ہے تاکہ وہ ان سے بچ

بھارتی ائیرچیف نے اپنی فضائیہ کی صلاحیتوں کا بھانڈا پھوڑ دیا

دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی ائیر فورس کے سربراہ بریندر سنگھ دھنووا نے اپنے ہی ادارے کے مخدوش حالات کا بھانڈا پھوڑ دیا۔گزشتہ دنوں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دنیا کا امن خطرے میں ڈالتے ہوئے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کی دھمکی دی تھی لیکن اب بھارت کے ائیر چیف نے خود ہی اپنے ادارے کے مخدوش حالات کا بھانڈا پھوڑ ڈالا ہے۔ بھارتی ائیرچیف بریندر سنگھ دھنووا نے نئی دہلی میں ہونے والے سیمینار میں بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کی موجودگی میں کہا کہ مگ 21 طیارے 44 سال پرانے ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اب بھی مگ 21 طیارے ا±ڑارہے ہیں، اتنی پرانی تو کوئی گاڑیاں بھی نہیں چلاتا۔خیال رہے کہ روسی ساختہ مگ 21 طیارے بھارتی فضائی بیڑے میں 74-1973 میں شامل کیے گئے تھے اور یہ طیارے اب بھی بھارتی فضائیہ استعمال کرتی ہے۔ کئی مگ 21 طیارے دوران پرواز حادثات کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ رواں سال فروری میں پاکستان نے بھارتی طیارے مار گرائے تھے جس میں ایک مگ 21 بھی شامل تھا۔ پاکستان نے گرائے جانے والے مگ 21 کے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا تھا جسے بعد ازاں پروقار طریقے سے واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔

تربیلا ڈیم بھرگیا، مزید پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) تربیلا ڈیم پانی سے بھرگیا اور مزید پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہوگئی۔انتظامیہ کے مطابق ڈیم میں پانی انتہائی بلند سطح 1550 فٹ تک پہنچ گیا ہے اور اسپل ویز کھول دیئے گئے ہیں، ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج 198300 کیوسک ہے جبکہ تربیلا بجلی گھر سے 4888 میگاواٹ بجلی کی پیداوار جاری ہے۔ تربیلا ڈیم کے تمام 17 یونٹ پوری استعداد کے مطابق بجلی پیدا کر رہے ہیں۔بھارت کی جانب سے آبی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان برگیڈیئر مختار احمد کے مطابق دریائے ستلج میں پانی کے بہاﺅ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلہ آج رات سے کل دوپہر تک گنڈا سنگھ والا ہیڈ ورکس سے گزرے گا۔قدرتی آفات سے نمٹنے والے وفاقی ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان نے کہا کہ صورتحال سے نمٹنے کےلیے پی ڈی ایم اے پنجاب، متعلقہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور پاک فوج کے دستوں نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں، دریا کے اطراف نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کی منتقلی کا منصوبہ تیار ہے اور ہنگامی کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں۔

سلامتی کونسل اجلاس میں بھارت کی حمایت کرنے والا واحد ملک فرانس بھی اب مودی کیخلاف ہوگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سلامتی کونسل اجلاس میں بھارت کی حمایت کرنے والا واحد ملک فرانس بھی اب مودی کیخلاف ہوگیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا فرانسیسی ہم منصب سے رابطہ، فرانسیسی وزیرخارجہ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش، افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی بھرپور تعریف، مودی کے دورہ فرانس کے دوران کشمیر سے متعلق بات کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے موجودہ بحران کے پیش نظر جارح سفارت کاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان 50 برس بعد مقبوضہ کشمیر کا معاملہ سلامتی کونسل لے جانے میں کامیاب ہوا۔ جبکہ بھارت کے سب سے بڑے اتحادی روس نے پہلی مرتبہ مقبوضہ کشمیر کے تنازعے پر پاکستان کی حمایت کی۔تاہم سلامتی کونسل کے اجلاس میں صرف ایک ملک فرانس نے بھارت کی حمایت کی تھی۔لیکن اب پاکستان نے بھی فرانس کو سفارت کاری کے ذریعے بھارت کیخلاف موقف اپنانے کیلئے قائل کرنے کی کوشش شروع کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فرانس کے وزیر خارجہ سے منگل کے روز رابطہ کیا ہے۔ رابطے کے دوران وزیر خارجہ نے فرانسیسی ہم منصب کو بتایا کہ پانچ اگست سے مقبوضہ کشمیر میں مکمل کرفیو نافذ ہے۔ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پر ہیں۔ ہمیں مقبوضہ کشمیر میں نیا انسانی المیہ جنم لیتا دکھائی دیتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے حالات سےخطے کےامن کو خطرات ہوسکتے ہیں۔ رابطے کے دوران فرانسیسی وزیرخارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پراظہار تشویش کیا۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔ جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو یقین دلایا کہ نریندر مودی کے دورہ فرانس کے دوران فرانسیسی قیادت ان سے مقبوضہ کشمیر کے تنازعے سے متعلق بات چیت کرے گی۔