تازہ تر ین

قادیانی اپنا نام احمدی بھی بتا ئیں تو یہ وہی ہیں جنکو پاکستان کا فرقرار دے چکا ہے :مولانا اسما عیل شجاع آبادی نے بھا نڈا پھوڑ دیا

لاہور(وقائع نگار) سوشل میڈیا پر موجود قادیانی فتنے کی ایپلی کیشنزحوالے سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی کا کہنا ہے کہ ”ہم بھی کوشش ہوتی ہے مسلمانوں کواس بارے میں آگاہی دیں کہ قادیانی اپنا نام احمدی بھی بتائیں تب بھی یہ وہی قادیانی ہیں جن کو پاکستانی قانون کافر قرار دے چکا ہے۔ اب یہ حیلے بہانوں اور جدید ٹیکنالوجیز سے کام لیتے ہوئے غیر قانونی طورپر گمراہی پھیلانے میں لگے ہوئے ہیں، جبکہ ان کو تبلیغ کرنے کی بالکل اجازت نہیں ہے۔ تاہم میری عام لوگوں سے گزارش ہے کہ مستند اداروں کی بنی ہوئی موبائل ایپلی کیشنز کو ہی فالو کریں اور ضرورت پڑنے پر علمائے کرام سے رائے بھی لے لی جائے۔ مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ کا کہنا ہے کہ علمائے کرام کو چاہیے کہ وہ دینی جرائد و رسائل سمیت اپنے اپنے بیانات میں قادیانیوں کی اس قسم کی شر انگیزیوں اور وارداتوں سے عام مسلمانوں کو آگاہ کریں، تاکہ جدید دور کی سہولیات سے استفادہ کرنے والے مسلمان ان کی کسی چال میں نہ آسکیں۔مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم کا کہنا ہے کہ پہلے تو ایسے معاملات کو ٹیکنیکل طور پر لیا جائے اور متعلقہ اداروں تک رسائی اور اس کے بعد قانونی طریقہ کار کے ذریعے عدالت میں جایا جائے اور عدالتوں سے ان چیزوں کو بند کرایا جائے، تاکہ قانونی چارہ کی جاسکے۔ امیرمجلس لاہور شیخ الحدیث مولانا مفتی محمدحسن کا کہنا ہے کہ قادیانی خود کو احمدی کہہ کر غلط تاثر پھیلا رہے ہیں۔ قادیانی، مرزائی اور احمدی ایک ہی ہیں۔ چونکہ ان کو پاکستانی قانون کے مطابق قادیانیت کی تبلیغ کرنا منع ہے، اس لئے یہ نئے ناموں اور مبہم معلومات کا سہارا لے کر ایسی حرکات کر رہے ہیں، جس سے عام مسلمانوں کو دور رہنا چاہیے۔ جے یو آئی لاہور کے امیر شیخ الحدیث مولانامحب النبی کا کہنا ہے کہ قادیانیوں کی جانب سے ٹیکنالوجی کا سہارا لے کر مذموم مقاصد کے حصول کی کوشش کی جارہی ہے۔ جبکہ فرزندان ختم نبوت اس محاذ پر ان کے مقابلے میں ختم نبوت کے دفاع میں موبائل ایپلی کیشن سمیت دیگر کتب لانے کا ارادہ رکھتی ہے اور لٹریچر کی طرح اس کو بھی مفت عام کر رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain