تازہ تر ین

قادیانیوں نے مسلمانوں کو گمراہ کرنے کیلئے تحریف شدہ قرآن اور ترجمہ پر مشتمل موبائل ایپس بنالیں

لاہور(رپورٹ:حسنین اخلاق)قادیانیوں نے سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ کرنے کیلئے تحریف شدہ قرآن کریم و ترجمہ سمیت دیگر مذہبی معلومات اور عقائد سے متعلق موبائل ایپس بنا لیں۔ایپل آئی ٹیونز اور گوگل پلے اسٹورز میں موجود اکثر قرآن کریم، تراجم،تفاسیر، وظائف، اسلامی معلومات، دعائیں، نماز اورذکر سمیت اسلام سے متعلق ایپلی کیشن سرچ کرنے پر قادیانیوں کی جانب سے بنائی گئی من گھڑت ایپلی کیشنز سامنے آجاتی ہیں۔قادیانی تعلیمی بورڈ کے تیار کردہ ٹیکنالوجی ایکسپرٹ شر انگیزی پھیلانے کیلئے سوشل میڈیا پر سرگرم، مرزائی فتنے کی اس خطرناک سازش سے تمام مسلمانوں ، خصوصاً نوجوان نسل کو خبردار کرنا ضروری ہے۔قوانین کے مطابق قرآن مجید کی اشاعت کے لیے مقرر کردہ پروف ریڈرز سے متن کی منظوری ضروری ہے مگر متعلقہ اداروں نے چپ سادھ لی۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں سمارٹ فون کی غیر معمولی مقبولیت اور موبائل ایپلی کیشنز کی بھر مار کے پیش نظر مرزائی گروپ اب نئے جوش و خروش سے اپنے دروغ گو پیشوا کی تحریف کردہ کتاب کو دنیا بھر میں پھیلانے میں مصروف ہے اس مقصد کے لئے اس نسخے اور اس کے انگریزی ترجمے پر مشتمل موبائل ایپلی کیشنز تیار کروائی گئی ہیں۔مرزائی ٹولے کی آفیشل ویب سائٹwww.alislam.orgکی جانب سے پیش کردہ ’’دی ہولی قرآن ،عریبک ٹیکسٹ اینڈ انگلش ٹرانسلیشن‘‘کے نام سے موجود ایپلی کیشن کی دو اقسام تیار کی گئی ہیں ، ان میں سے ایک ایپل کمپنی کے آئی فون میں استعمال کے لئے ہے جو اِس کمپنی کے ایپ سٹور’’ آئی ٹیونز‘‘ پر موجود ہے ، جبکہ اینڈرائیڈ فون سیٹ پر اِستعمال کے لئے گوگل پلے نامی ایپ اسٹو پر بھی دستیاب ہے ، سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ خاصی بھاری بھر کم ایپلی کیشن بالکل مفت ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے ، اور ایک بار ڈاؤن لوڈ کرنے بعد اسے پڑھنے کے لئے انٹر نیٹ کنکشن کی ضرورت نہیں رہتی ، آئی فون کے علاوہ یہ اسی کمپنی کے ٹیبلٹ آئی پیڈ اور پورٹیبل میوزک گیجٹ آ ئی پوڈپر بھی بآسانی استعمال کیا جاسکتا ہے۔پلے اسٹور میں اس وقت درجنوں قادیانیوں کی اپیلی کیشن موجود ہیں، جن میں ’’احمدیہ آسک‘‘کے نام سے ایک موبائل ایپلی کیشن بنائی گئی ہے، جس پر عوام کو متوجہ کرنے کیلئے لکھا گیا ہے کہ مخالفین کی جانب سے کئے گئے اعتراضات کا جواب حاصل کریں۔ مکتبہ احمدیہ مسلم کے نام سے ایک ایپلی کیشن بنائی گئی، جس میں سیکڑوں کتابیں موجود ہیں۔ احمدیہ ملٹی میڈیا کے نام سے بھی ایک ایپ ہے، جس میں قادیانیت کی ترویج کی جا رہی ہے۔ نظم کے نام سے ایک ایپلی کیشن کے ذریعے نام نہاد شعراجن میںکلام طاہر، بخار دل سمیت دیگر سینکڑوں قادیانیوں کی نظمیں شامل کی گئی ہیں۔ روزنامہ الفضل نامی ایک ایپلی کیشن کے ذریعہ ایک میگزین چلایا جارہا ہے، جس میں قادیانیت کی تبلیغ کی جارہی ہے۔ بیعت کی 10 شرائط کے نام سے ایک موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے بھی قادیانیت کی دھڑلے سے تبلیغ کی جا رہی ہے۔ قادیانیوں کی جانب سے اب مسلمانوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے گمراہ کرنے کے لیے خود کو احمدیہ مسلمان لکھا جاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مستند اداروں اور جید علمائے کرام سے تصدیق شدہ موبائل ایپس کو ہی ترجمہ و مسائل کی آگاہی کیلئے استعمال کیا جائے اور قادیانیوں کی جاری کردہ ایپس کو فوری رپورٹ کیا جائے تاکہ گوگل انہیں بند کرے۔ ایسی کسی بھی موبائل ایپلی کیشن کو ڈائون لوڈ کرنے کے بجائے اس ایپ کے آپشن میں کلک کر کے برائوزر کو سب سے نیچے لے جا کر’’ان ایپ روپری ایٹ فلیگ‘‘ پر کلک کیا جائے، جس کے بعد 7 مختلف آپشن دیئے جاتے ہیں۔ ان میں سے 7 ویں آپشن پر کلک کرنے کے بعد وہاں پر اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے اس کو بند کرنے کی ڈیمانڈ کی جائے۔ اس کے بعد اس کے کمنٹس کے آپشن میں دیگر سادہ لوح مسلمانوں کو آگاہ بھی کیا جاسکتا ہے تاکہ وہ ان سے بچ


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain