تازہ تر ین

فاسٹ بولر حسن علی بھارتی دوشیزہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

دبئی(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی زندگی کے نئے اسپیل کا آغاز ہوگیا۔پاکستانی د±لہا حسن علی اور بھارتی دلہن سمعیہ کی شادی کی تقریب دبئی کے ایک سیون اسٹار ہوٹل میں ہوئی جس میں رشتے داروں، قریبی دوستوں نے شرکت کی جبکہ ساتھی کرکٹر شاداب خان بھی شریک تھے۔حسن علی نے شاندار سیاہ شیروانی جبکہ ان کی اہلیہ نے قیمتی سرخ عروسی لباس زیب تن کیا۔مہمانوں کی تواضع کیلئے عربی اور دیسی کھانوں کا اہتمام کیا گیا۔ کرکٹ کے میدانوں میں مخالف بیٹسمینوں کو دباو¿ میں لانے والے حسن علی اپنی زندگی کے اس اہم موڑ پر خود کافی پریشر میں نظر آئے۔حسن علی کا کہنا تھا کہ بدھ کو دبئی میں ہی ولیمہ ہوگا جبکہ پاکستان میں بھی ایک بڑا استقبالیہ دیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain