ہانگ کانگ میں نوول کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی جبکہ اس مہلک وائرس کے مرکز چین میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 420 سے تجاوز کر گئی۔نیم خود مختار شہر ہانگ کانگ میں وائرس سے متاثرہ 39 سالہ شخص وائرس ہلاک ہوا جس نے وبا کے مرکز شہر ووہان کا دورہ کیا تھا اور گزشتہ ہفتے وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد سے تنہائی میں رکھا گیا تھا۔یہ چین سے باہر کورونا وائرس سے ہونے والی دوسری ہلاکت ہے اس سے قبل فلپائن میں 44 سالہ چینی شخص اس وائرس کا شکار ہونے کے بعد لقمہ اجل بنا تھا۔ہانگ کانگ میں اب تک 15 افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جس میں سے ایک مقامی طور پر منتقل ہوا۔دوسری جانب ملائیشیا نے اپنے پہلے شہری میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق کردی جبکہ ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10 تک پہنچ گئی یے۔41 سالہ ملائیشین شہری نے گزشتہ ماہ سنگاپور گیا تھا جہاں اس کی ملاقات اپنے چینی ساتھیوں سے ہوئی جس میں ایک شخص کا تعلق ووہان سے تھا تاہم ملائیشیا آنے کے ایک ہفتے بعد اس میں وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں
