Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی اسحاق ڈار سے ملاقات پاک ترکیہ تعلقات مستحکم بنانے پر زور
    • وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی چارسدہ میں جلسہ عام سے خطاب کررہے ہیں۔
    • اسلام آباد انتظامیہ نے دارالحکومت میں دفعہ 144 کے حوالے سے خبردار کردیا
    • ملک بھر میں سیلز ٹیکس چوری کا فوری تدارک ہونا چاہئے محمد اورنگزیب
    • ترسیلات زر کی وصولی پہلی سہ ماہی کے دوران 14.73 فیصد کا اضافہ
    • عمرہ کے نام پر انسانی سمگلنگ کا شبہ 2 لاکھ پاکستانی زائرین وطن واپس نہ پہنچ سکے
    • آئین کا آرٹیکل 232، ایمرجنسی کیلئے صوبائی اسمبلی کی قرارداد ضروری، مگر صدر اعلان کرسکتے ہیں
    • عوام کی عزتِ نفس ‘ وقار پر صرف ایک شخص کھڑا ہوا’ وہ خان ہے: فواد چودھری
    • حمزہ شہباز کی اپنے حلقے میں تعزیت کیلئے متعدد پارٹی ورکرز کے گھرآمد
    • چین کی امریکی جوہری تنصیبات کے باہمی دوروں سے متعلق رپورٹ کی تردید
    • پولیو پروگرام کے افسران کی تنخواہیں کلیئر ورکرز معاوضہ سے محروم
    • لائبہ اعجاز خود کشی کیس میں پیشرفت ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے مقدمہ درج کر لیا ‘وزیر اعظم کا نوٹس’ ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم
    • ڈی ڈی ایم اینٹری سٹیٹس رپورٹ کاعکس۔
    • نواز شریف لندن چلے گئے 5روز قیام اور طبی معائنے کا امکان
    • پنجاب پولیو پروگرام کے سربراہ خالد پرویز کاموقف دینے سے گریز
    • ہماری بیٹیاں بے پناہ صلاحیتوں، حوصلے اور خوابوں کی مالک ہیں:بلاول بھٹو
    • کراچی، انمول پنکی کے بھائی کو اشتہاری قرار دے دیا گیا
    • خیبرپختونخوا؛ ٹانک میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل شہید ہوگئے
    • اداکارہ کومل عزیز کے وزن اضافے پرسوشل میڈیا پر تبصرے
    • صوابی میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ملتان اور راولپنڈی میں میلہ سجانے کی تیاریاں مکمل

    By Daily Khabrainفروری 25, 2020
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

     لاہور:  ملتان اور راولپنڈی میں پہلی بار پی ایس ایل کا میلہ سجانے کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، دونوں شہروں میں جوش و خروش بڑھنے لگا۔پی ایس ایل 5 کا آغاز 20فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں افتتاحی تقریب کیساتھ ہوا، مجموعی طور پر اس کا رنگ پھیکا رہا، میدان میں روشنی اور آواز کے مسائل سامنے آئے، موسیقی بھی جوش و خروش سے عاری رہی،البتہ آخر میں آتشبازی متاثر کن تھی، بعد ازاں میچز کا سلسلہ آگے بڑھا تواسٹینڈز میں شائقین کی کمی محسوس ہوتی رہی، اتوار کو فیملیز کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیمز کا رخ اور خوب ہلہ گلہ کیا۔اتوار کو قذافی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرزکوایک وکٹ سے مات دی، سنسنی خیز مقابلے نے پی ایس ایل میں شائقین کی دلچسپی بڑھادی،اسی روز نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے بابر اعظم کا کیچ ٹیکنالوجی کے دھوکا دے جانے کی وجہ سے متنازعہ ہوگیا۔دوسرے مرحلے میں اب میلہ ملتان اور راولپنڈی میں سجایا جائے گا، دونوں شہروں کو پہلی بار پی ایس ایل میچز کی میزبانی کرنا ہے اس لیے شائقین میں خاصا جوش و خروش بھی پایا جاتا ہے، سیکیورٹی انتظامات سمیت تیاریاں بھی مکمل ہیں، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں بدھ کو شام 7بجے ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کا جوڑ پڑے گا،دونوں ٹیمیں منگل کو شام 6 بجے پریکٹس سیشن کریں گی،اس سے قبل پریس کانفرنس میں دونوں طرف سے ایک ایک کھلاڑی اپنے عزائم کا بھی اظہار کرے گا۔دوسری جانب راولپنڈی میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ کا پریکٹس سیشن ہوگا، بدھ کی دوپہر لاہور قلندرز، شام کو اسلام آباد اور کوئٹہ کی ٹیمیں ٹریننگ کریں گی۔ پنڈی اسٹیڈیم جمعرات کو شام 7بجے اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کا میزبان ہوگا۔ابھی تک ہونے والے 7میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کارکردگی میں زیادہ تسلسل نظر آیا ہے، شاداب خان الیون نے پہلے مقابلے میں شکست کے بعد دونوں جیت کر 4پوائنٹس جوڑے ہیں،ٹیم نے سب سے زیادہ 517رنز بھی جوڑے ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بھی 2فتوحات لیکن 477رنز کیساتھ رن ریٹ کم ہونے کی وجہ سے دوسرے نمبر پر ہے،پشاور زلمی، ملتان سلطانز اور کراچی کنگز نے 2،2میچ کھیل کر ایک ایک فتح حاصل کی ہے،ان میں سے سب سے زیادہ 349رنز ڈیرن سیمی الیون نے جوڑے ہیں،لاہور قلندز حسب روایت ناکامیوں ک بھنور میں اور دونوں میچز میں فتح کو ترستے رہے ہیں۔انفرادی کارکردگی کو دیکھا جائے تو کامران اکمل 144رنز کیساتھ سرفہرست ہیں، پی ایس ایل 5کی پہلی سنچری بھی انھوں نے ہی بنائی ہے،ڈیوڈ میلان121، محمد حفیظ112، اعظم خان110اور بابر اعظم 104رنز کیساتھ ٹاپ فائیو بیٹسمینوں میں شامل ہیں، دوسری طرف بولنگ میں نوجوان پیسرز کا راج ہے، محمد حسنین 12.28کی اوسط سے 7شکار کرتے ہوئے سرفہرست ہیں،بہترین بولنگ 25رنز دیکر 4وکٹیں رہیں، شاہین شاہ آفریدی نے 7.2کی ایوریج سے 5وکٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ابھی تک ایونٹ کی بہترین بولنگ بھی انھوں نے ہی کرتے ہوئے 18رنز کے بدلے میں 4شکار کیے، محمد موسیٰ نے 18.20کی اوسط سے 5وکٹیں اڑائیں،اس کے علاوہ فہیم اشرف اور عماد بٹ بھی 5،5 بیٹسمینوں کو پویلین بھیجنے میں کامیاب ہوئے ہیں

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      تازہ ترین

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.