تازہ تر ین

جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ میں کرونا وائرس کی تصدیق

اوٹاوا(ویب ڈیسک) کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی گریگوری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد دونوں میاں بیوی اپنے گھر تک محدود ہوکررہ گئے ہیں۔کینیڈین وزیراعظم کے دفترسے تصدیق کی گئی ہے کہ وزیراعظم کی اہلیہ صوفی کورونا وائرس سی او وی آئی ڈی 19 کا شکارہوگئی ہیں۔ صوفی ٹروڈو میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دونوں میاں بیوی نے خود کو 14 دن کے لیے اپنے گھرتک محدود کرلیا ہے۔ جسٹن ٹروڈومیں ابھی تک کورونا وائرس کی کوئی علامات ظاہرنہیں ہوئیں اوران کی حالت بہتر ہے تاہم طبی ماہرین کے مشورے کے پیش نظر وہ بھی 14 دنوں کے لیے اپنی اہلیہ کے ساتھ گھر تک محدود رہیں گے۔کینیڈین وزیراعظم نے ٹوئٹرپربتایا کہ وہ گھرسے کام کریں گے اور ویڈیو اور ٹیلی کانفرنس کے ذریعے میٹنگزمیں شرکت کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain