تازہ تر ین

کرونا تباہ کاریاں: خام تیل کی قیمت میں کمی ، عالمی منڈی نے 17 سال کے ریکارڈ توڑ دیئے

نیو یارک (ویب ڈیسک) کرونا وائرس کی تباہ کاریاں، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 17 سال کی کم ترین سطح پر آگئی، امریکی خام تیل کی قیمت 6 فیصد کی کمی سے 25 ڈالرز فی بیرل کی سطح تک آگیا، جبکہ عرب خام تیل کی قیمت 30 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس خدشات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 17 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں۔ امریکی خام تیل کی قیمت 6 فیصد جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔ یوں امریکی خام تیل 25 ڈالر فی بیرل اور برطانوی خام تیل 27 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئے ہیں۔ جبکہ عرب لائٹ کی قیمت میں بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ عرب لائٹ کی قیمت تیس ڈالر ترسیٹھ سینٹ فی بیرل ہوگئی۔ گزشتہ ہفتے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 29 سال کی ریکارڈ کمی ہوئی تھی اور امریکی خام تیل کی قیمت 30 فیصد کمی کے بعد 29 ڈالر 88 سینٹ فی بیرل پر آگئی تھی۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی یہ قیمتیں 1991 کی خلیجی جنگ کے بعد 29 سال کی کم ترین سطح پر آئی تھیں۔ ماہرین کے مطابق یہ تمام صورتحال تیل کی پیداوار والے ممالک کی معیشت کیلئے تباہ کن ہے۔ تاہم خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ایک ایسا وقت جب کرونا وائرس خدشات کے باعث دنیا کے تقریباً تمام ممالک کی معیشتیں تباہی کا شکار ہو رہی ہیں، تو خام تیل کی قیمتوں میں کمی ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کے بچاو کا باعث بن سکتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain