تازہ تر ین

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی طبیت بگڑگئی، آئی سی یو منتقل

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کا نشانہ بننے والے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔ انہیں پیر کو ہی طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم اب ان کی حالت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے انہیں آئی سی یو میں شفٹ کرنا پڑ گیاہے۔برطانیہ کے وزیراعظم ہاﺅس 10 ڈاننگ سٹریٹ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پیر کی دوپہر کو وزیر اعظم بورس جانسن کی طبیعت زیادہ خراب ہوگئی تھی جس کے بعد ان کی میڈیکل ٹیم سے مشاورت کی گئی اور انہیں ہسپتال کے آئی سی یو منتقل کردیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے برطانوی وزیر خارجہ ڈومنک راب سے کہا ہے کہ وہ جہاں ضرورت ہو حکومتی معاملات کو دیکھیں۔ ” وزیر اعظم کی شاندار طریقے سے دیکھ بھال کی جارہی ہے، نیشنل ہیلتھ سروسز کے سٹاف کا شکریہ جو انتہائی جانفشانی سے کام کر رہا ہے۔برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق وزیر اعظم بورس جانسن کو احتیاطی تدبیر کے طور پر آئی سی یو منتقل کیا گیا ہے تاکہ اگر انہیں وینٹی لیٹر کی ضرورت پیش آئے تو فوری طور پر فراہم کیا جاسکے۔برطانوی وزیر اعظم ہاس نے پہلا بیان جاری کرنے کے تھوڑی ہی دیر بعد ایک اور بیان جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ وزیر اعظم بورس جانسن اب تک مکمل ہوش و حواس میں ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain