تازہ تر ین

کینیڈا سے آنے والے 25 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

اسلام آباد(ویب ڈیسک) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو سے اسلام آباد آنے والے 25 مسافروں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آ گئی ہے۔ٹورنٹو سے اسلام آباد آنے والے 25 مسافروں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آ گئی ہے جس کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آباد ائیرپورٹ پرمسافروں کو سروسسز فراہم کرنے والے ملازمین کا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سینیئر جوائنٹ ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر اعجاز احمد کی جانب سے مراسلہ تحریر کر دیا گیا ہے۔مراسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ڈیوٹی ٹرمینل منیجر حق نواز سمیت 26 ملازمین کا کورونا ٹیسٹ کرانا کی سفارش کی ہے، ان تمام ملازمین نے مسافروں کو سروسز فراہم کی تھیں۔واضح رہے کہ 3 اپریل کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 782 سے ٹورنٹو سے مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain