لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاک ڈاﺅن کاغذوں میں نافذ ہے۔ کوئی پابندی نہیں کر رہا۔ چینل۵ کی ٹیم نے گوجرانوالہ‘ کراچی‘ لاہور‘ قصور‘ فیصل آباد میں موقع پر جا کر تفصیلات حاصل کیں اور ویڈیو بنائی۔ ناکے پر صرف بیریئر موجود اہلکار موجود نہیں۔ بڑے شہروں کی سڑکوں پر لوگ آزادی سے گھومتے رہے ہیں۔ ان سے کوئی سختی سے پوچھنے والا نہیں کہ باہر کس لئے نکلے ہو۔ لوگ فیملیوں کے ساتھ باہر نکلے اور تفریح کی غرض سے کھلے عام پھرتے رہے۔ بظاہر کسی شہر میں لاک ڈاﺅن کی باقاعدگی پابندی نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دی۔
