تازہ تر ین

لاہور سے راولپنڈی تک کا علاقہ کورونا ہاٹ سپاٹ بنا ہوا ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب میں لاہور سے راولپنڈی کا علاقہ کورونا ہاٹ سپاٹ بنا ہوا ہے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جی ٹی روڈ کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے جس کے بعد ابھی تک پنجا ب میں متاثرہ افراد کی تعداد 4431 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 800 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو بھی جا چکے ہیں۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نےلاہور سے راولپنڈی کے علاقے کو پنجاب میں کورونا وائرس کا ہاٹ سپاٹ کہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کے درمیانی راستے میں کوروناو ائرس کے مریضوں کی تعداد بہت زیاد ہ سامنے آئی ہے۔یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا وائرس کے متاثرہ 17 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ پنجاب میں اب تک 63 ہزار 395 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ آج پنجاب بھر میں 2 ہزار 221 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔ لاہور کی بات کی جائے تو ابھی تک لاہور میں 698 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب میں لاہور کورونا وائرس کا گھڑ بنا ہوا ہے۔راولپنڈی 190 اور گجرات 165 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی تعداد کے حوالے سے پنجاب میں سب سے زیادہ مریضوں کی تعداد سامنے آئی ہے۔ پاکستان میں مجموعی طور پر دیکھا جائے تو ابھی تک 10 ہزار سے زیادہ افراد میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 212 افراد ابھی تک کورونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو چکے ہیں۔ حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کوروناو ائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے لیکن اس میں ابھی تک کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی جبکہ ملک بھر میں لا ک ڈاﺅن جاری ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain