تازہ تر ین

ملک بھر لاک ڈاﺅن برائے نام رہ گیا، ٹریفک کا رش

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں لاک ڈاﺅن کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بے ہے۔ عوام کی جانب سےلاک ڈاﺅن کو بالکل سنجیدگی سے نہیں لیا جارہا ۔ شاہراہوں پر ناکے موجود ہوتے ہیں مگر پولیس اہلکار غائب ہوتے ہیں۔ ٹریفک کی آمدورفت بغیر چیکنگ کے جاری ہے۔ نمائندہ حیدرآبادنے شہرمیں لاک ڈاﺅن کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاﺅن کے آغاز سے آج تک حیدرآباد میں پابندی نہیں کروائی جاسکی۔ اولڈ سٹی کے تمام علاقے صبح سے رات تک کھلے رہتے ہیں۔ شہری سماجی فاصلے کو نظر انداز کرتے ہوئے مجمعوں کی صورت اکٹھے رہتے ہیں۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سکریننگ سمیت سکیورٹی کے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے تاہم پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں عوام پر تشدد اور گرفتاریاں سامنے آئی ہیں۔ ملتان سے نمائندہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ ملتان میں لاک ڈاﺅن کے دوران ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد ہے اس حوالے سے ایک ٹریفک اہلکار نے چینل فائیو سے گفتگو میں بتایا کہ عوام اچھی ہے اور لاک ڈاﺅن پر عمل کر رہی ہے، صرف چند لوگ ہی تعاون نہیں کر رہے جنہیں روک کر آگاہی مہم دی جاتی ہے تاکہ وہ حکومتی اقدامات کو سنجیدگی سے اپنائیں۔ غیر ضروری سفر کرنے والوں کا چلان کیا جاتا ہے لیکن ضروری سفر کرنے والوں کو تنگ نہیں کیا جاتا۔ ساہیوال سے نمائندہ چینل فائیو کا کہنا تھاکہ شہر میں جگہ جگہ پولیس کے ناکے لگے ہیں اور دفعہ ایک سو چوالیس پر مکمل پابندی کروائی جارہی ہے۔ اب تک سات سو سے زائد ملزمان کو دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ساہیوال کے منڈی چوک ، مشن چوک، پاک پتن چوک اور دیگر داخلی راستوں پر پولیس کے سخت ترین ناکے ہیں، پولیس شہر بھر میں گشت بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ پولیس کو گندم سپلائی اور مساجد کی ڈیوٹیز پر بھی تعینات کیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain