تازہ تر ین

خبریں رضا کار ٹیم نے بہت شاندار کام کیا،سفیر پولینڈ

لاہور (لیڈی رپورٹر) خبریں رضاکار کا کرونا سے متاثرہ مزدوروں‘ دیہاڑی دار افراد اور غریبوں کو کھانا کھلانے کا 18 ویں روز بھی سلسلہ جاری رہا۔ جس میں شہریوں نے خبریںرضاکار کے کام کی تعریف کی‘ دعائیں دیں اور خبریں گروپ کا شکریہ ادا کیا۔ پولینڈ کے سفیر مسٹر پیوٹر اوپلنسکی نے کہا خبریں اور چینل ۵ کی رضا کار ٹیم بہت اچھا کام کر رہی ہے۔ اس مشکل وقت میں انہوں نے 50 ہزار سے زیادہ مستحق لوگوں کو کھانا کھلایا۔ آنے والے دنوں میں ان کے کردار کو بہت سراہا جائے گا۔ ٹینس سٹار اعصام الحق نے خبریں رضا کار ٹیم کی کوشش کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ مشکل گھڑی میں مزدور پیشہ لوگوں کو مفت کھانا کھلا رہی ہے اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے اللہ تعالیٰ ان کو ہمت عطا فرمائے تاکہ یہ مزید زیادہ کام کر سکیں میں ان کی کاوشوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ سپر ماڈل مصباح ممتاز نے کہا کہ میں خبریں کو اس کاوش پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں اس مشکل وقت میں جب پوری قوم مشکل میں ہے خبریں و چینل ۵ کی رضاکار ٹیم اپنا کام بہت خوبصورتی سے انجام دے رہی ہے۔ نامور گلوکار حسن جہانگیر نے کہا کہ خبریں رضا کار ٹیم کو سلام۔ اس مشکل وقت میں مستحقین تک کھانا پہنچانا صدقہ جاریہ ہے جو خبریں اور چینل ۵ کی ٹیم ضیاشاہد اور امتنان شاہد کی قیادت میں انجام دے رہی ہے۔ تحریک انصاف کی ایم پی اے نیلم حیات نے کہا کہ میں خبریں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ خبریں ہمیشہ سچ کی بات کرتا تو ہے ہی اس کے ساتھ مشکل وقت میں ہمیشہ مثبت کام کرتا رہا ہے اور آج بھی غریب لوگوں کو جب مدد کی ضرورت پیش آئی تو خبریں ہمیشہ کی طرح ان کی مدد کو پہنچا اور مصبت زدہ لوگوں کو کھانا کھلانے میں مصروف ہے۔ میں امید کرتی ہوں کہ دوسرے ادارے بھی خبریں گروپ کی تقلید کرتے ہوئے آگے بڑھیں گے اور دیہاڑی دار مزدوروں کی مدد کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain