تازہ تر ین

خود کو مضبوط بنائیں، متوازن خوراک استعمال کریں،ڈاکٹر فرحت وسیم

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )اداکار سلمان شاہد نے بتایا کہ انسان اور انسانیت خوف و ہراس کا شکار ہے ابھی تک لوگ کہہ رہے ہیں پاکستان میں کرونا ویسے نہیں پھیلا جیسے دوسرے ملکوں میں پھیلا ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں کہ یہاں ابھی کچھ نہیں ہوا ہمیں خبردار رہنا چاہئے امریکہ میں جب پہلا مریض سامنے آیا تو کوئی سوچ نہیں سکتا تھا اتنی خطرناک صورتحال پیدا ہو جائے گی۔ چینل فائیو کے پروگرام کرونا سپیشل میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ رمضان میں ہمیں زیادہ احتیاط کی ضرو رت ہے گھروں میں عبادت کی جائے تو اس میں مضائقہ نہیں۔حکومت غریبوں کی مدد کرے۔معروف قوال شفقت علی خان نے کہا ہے کہ ہر گزرتے دن کرونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔حالات بڑے نازک ہیں ،۔لوگ اسے سنجیدہ لیں سب اللہ پر مت چھوڑیں اللہ کی طرف سے عطا کردہ عقل بھی استعمال کریں کرونا وائرس جسے عالمی ادارہ صحت نے عالمی وباءقرار دے دیا اس نے کرہ ارض کو اپنی لپیٹ میں لے لیا پوری دنیا میں انسان مر رہے ہیں۔زندگی ہے تو سب ہے۔سب اپنے گناہوں کی معافی طلب کریں کیونکہ اور کوئی نہیں صرف اللہ ہی سپر پاور ہے۔لاک ڈاﺅن ضروری ہے لیکن اب بھی لوگ احتیاط نہیں کر رہے ۔ لاک ڈاﺅن کی دھجیاں نہ اڑائی جائیں۔ مشکل وقت میں قوم حکومت کا ساتھ دے ،حکومت میں بیٹھے لوگ بھی انسان ہی ہیں خدا نہیں۔ حد یہ ہے ملک بھر میں منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار کا بازار گرم کردیا ہاتھ جوڑ کر کہوںگا خوف خدا کریں۔ ماہر نفسیات ڈاکٹر فرحت وسیم نے بتایا کہ ایک چھوٹے سے جرثومے نے بڑی بڑی عالمی طاقتوں کو ہلا کر رکھ دیا۔جو لوگ آئیسولیشن میں ہیں وہ ڈپریشن کا شکار ہیں لاک ڈاﺅن کے نتیجے میں روزگار کے بحران نے سر اٹھا لیا ہے وہیں دیگر عوامی مسائل کا سامنا بھی ہے اس صورتحال کے پیش نظر غریب تو غریب صاحب حیثیت لوگ بھی شش و پنج میں مبتلا ہیں لیکن میرا پیغام ہے عوام پریشان مت ہوں خود کو نفسیاتی طور پر مضبوط کریں اللہ نے انسان میں بڑی لچک رکھی ہے۔ماضی میں بھی مصائب آتے رہے ہیں ہمیں حوصلے سے حالات کا مقابلہ کرنا ہے مثبت سرگرمیاں اپنائیں۔اپنا مدافعتی نظام بہتر بنائیں یہ متوازن خوراک کے ذریعے ہی ممکن ہے۔بچوں کی تربیت کریں انہیں ان حالات میں گھر پر رکھیں بچوں کو فاسٹ فوڈ سے بچائیں اور خود بھی بچیں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain