تازہ تر ین

کرونا سے ملکی معیشت بری طرح متاثر،کسی ملک یا عالمی ادارے نے1ڈالر کی بھی ہماری مدد نہیں کی،عمران خان

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کرونا کے معاملے پر کسی ملک یا عالمی ادارے سے کوئی مالی امداد نہیں ملی۔ یوٹیوب وی لاگرز سے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرونا پوری دنیا کے لئے بڑا امتحان ہے، لیکن پاکستان کے حالات یورپ، امریکا اور برطانیہ سے بہت مختلف ہیں، لاک ڈاﺅن سے ہمارا کمزور طبقہ مشکل میں آگیا ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر رک گئی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ مزدوروں کی مشکلات کی وجہ سے لاک ڈاﺅن نہیں لگانا چاہتا تھا، 75 فیصد مزدور ہمارے پاس رجسٹرڈ نہیں ہیں، کرونا کی وجہ سے ملکی معیشت بری طرح متاثر ہوئی، ایسے وقت میں پاکستان کی کسی ملک یا عالمی ادارے نے ایک ڈالر بھی مدد نہیں کی، صرف آئی ایم ایف نے قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف دیا۔ عمران خان نے کہا کہ لوگ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کررہے ہیں اور جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں، کرپشن سے پیسہ بنانے والے آزاد میڈیا سے خوفزدہ ہیں، کوئی کتنا بھی جھوٹ بولے آخرکارعوام سچ ڈھونڈلیں گے۔ پی ٹی آئی ملک میں سب سے پہلے سوشل میڈیا استعمال کرنیوالی جماعت ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرونا کب ختم ہوگا، اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا، آہستہ آہستہ لاک ڈاﺅن کھول رہے ہیں تاہم اس میں وقت لگے گا، آئی ایس آئی اور دیگر ایجنسیوں سے اس معاملے پر مشاورت کی ہے، آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم کی طرف جا رہے ہیں، آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم سے مریضوں اور مقامات کی نشاندہی ہوسکے گی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پارلیمان کو موثر اور فعال رکھنا انتہائی ضروری ہے، پارلیمنٹ عوام کی امنگوں کا ادارہ ہے، حکومت کرونا سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے، موجودہ صورتحال میں پارلیمنٹ کا مثبت کردار قابل تعریف ہے۔ جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی ہے جس میں قومی اسمبلی کے ورچوئل اجلاس منعقد کرنے سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سپیکر اسد قیصر نے وزیراعظم عمران خان کو بجٹ سمیت قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے متعلق مشاورت پر آگاہ کیا، اسد قیصر نے کرونا سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی تجاویز سے بھی آگاہ کیا، خصوصی کمیٹی برائے زرعی اجناس کی سفارشات کی تیاری پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پارلیمنٹ میں قانون سازی کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔انہوں نے کہا پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں سے رائے لے کر فیصلہ کیا جائے گا۔وزیراعظم نے قومی اسمبلی قائمہ کمیٹیوں کے ویڈیو لنک کے زریعے انعقاد کو بھی سراہا اور کہا موجودہ حالات میں پارلیمان کو موثر اور فعال رکھنا انتہائی ضروری ہے، پارلیمنٹ عوام کی امنگوں کا ادارہ ہے، حکومت کرونا سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے، موجودہ صورتحال میں پارلیمنٹ کا مثبت کردار قابل تعریف ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain